سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 13 اگست 2010ء بروز جمعۃ المبارک کو مشنری ساور یانی ہال میں عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا۔ رمضان المبارک کا پہلا جمعہ اور سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کا یوم ولادت ہونے کی وجہ سے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو( اٹلی) کے زیر اہتمام مورخہ 6 اگست 2010ء بروز جمعۃ المبارک کو جمعہ کا عظیم الشان اجتماع مشنری ساور یانی ہال میں منعقد ہوا، اگست کی چھٹیاں ہونے کی وجہ سے دور و نزدیک سے شرکاء کی ایک بڑی تعداد نے جمعہ کے اجتماع میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیاء اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 01 اگست 2010ء بروز اتوار کو عمر فاروق کے گھر میں حلقہ درود کی محفل منعقد ہوئی جس میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 27 جولائی 2010ء بروز منگل ایک پر تکلف افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں شب برات کا روزہ رکھنے والے احباب نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیاء (اٹلی ) کے زیراہتمام مورخہ 11 جولائی 2010ء بروز اتوار اٹلی کے مشہور نعت خواں حاجی محمد الیاس کے گھر میں محفل نعت منعقد ہوئی جس میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی ا ٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 09 جولائی 2010ء بروز جمعۃ المبارک معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان محفل منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن کی مرکزی اور صوبائی مجلس عاملہ، رفقاء و اراکین اور وابستگان کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی ۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 4 جولائی 2010ء بروز اتوار مشنری ساور یانی ہال میں عظیم الشان معراج مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔ کانفرنس میں حضرت علامہ حافظ صفدر مجید نے خصوصی طور پر MQI سپین سے شرکت کی۔
منہاج یوتھ لیگ (میلان) اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 03 جولائی 2010ء کو "منہاج کرکٹ میلہ" کی اختتامی تقریب میلان کے گاؤں چنیرانو بوسکو سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام منعقد کی جانے والی تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور پاکستان سمیت اٹلی کی تقریبا 36 ٹیموں نے حصہ لیا۔
سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خاں منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے تنظیمی و تربیتی دورہ کے بعد مورخہ 28 جون 2010ء کو ہالینڈ واپس روانہ ہوگئے۔ اپنے دورہ اٹلی کے دوران علامہ حافظ نذیر احمد خاں نے منہاج القرآن دیزیو اٹلی میں درس قرآن وحدیث کا 3 ماہ کا کورس مکمل کروایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (بیرگاموں) اٹلی میں مورخہ 28 جون 2010ء کو ماہانہ گیارہویں شریف کا اہتمام کیا گیا جس میں خاور بشیر بٹ مہمان خصوصی تھے۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ محمد اصغر، ارشد حسین اویسی، محمد علی اوراویس برادران نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 26 جون 2010ء بروز ہفتہ مشنری ساوریانی ہال میں درس قرآن و حدیث کی آخری کلاس منعقد ہوئی جس میں خواتین و حضرات کے علاوہ طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ خواتین اور طالبات کے لئے علیحدہ ہال میں انتظام کیا گیا تھا جہاں سے انہوں نے ایک بڑی TV سکرین کے ذریعے پروگرام کی کارروائی دیکھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو (اٹلی) کے زیراہتمام مورخہ 26 جون 2010 ء بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مرکز منہاج القرآن آریزو میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ولادت کے حوالہ سے شاندار محفل کا اہتمام کیا گیا، جس میں ساجد محمود (صدر پاکستان فیڈریشن)، احمد یار تارڑ (صدر منہاج القرآن آریزو) اور سید فہیم شاہ نے خصوصی شرکت کی جبکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی محفل میں شریک ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انٹرنیشنل (میچراتا) اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 26 جون 2010ء کو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم ولادت کے حوالہ سے ایک عظیم علمی اور روحانی محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں وابستگان و رفقاء کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) میلان اٹلی کے زیراہتمام درس قرآن وحدیث کی پانچویں کلاس مورخہ 12، 13 جون 2010ء کو منعقد ہوئی۔ 12 جون شام 7 بجے مشنری ساوریانی ہال میں خواتین اور بچیوں جبکہ 13 جون بعد نماز ظہر مرد حضرات اور نوجوان بچوں کی کلاس شروع ہوئی۔
منہاج القرآن اٹلي کے زيراہتمام کارپي مرکز ميں 6 جون 2010ء بروز اتوار آل اٹلي ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصي صاحبزادہ حسن محي الدين قادري تھے۔ پروگرام میں سينئر نائب ناظم اعلي شيخ زاہد فياض، صدر منہاج ويلفیئرفاؤنڈیشن حافظ اقبال اعظم اور سيد ارشد شاہ نے بھی خصوصي شرکت کي۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.