سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 28 فروری بروز اتوارمنہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیر اہتمام (Rovereto TN) میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے شاندار محفل منعقد ہوئی، محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے حافظ مظہر نے کیا جبکہ وقاص حیدر مرزا، ساجد بھٹی، اظہر منیر اور کارپی سے مختار احمد قادری اور خالد حسین نے سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی (دیزیو) کے زیراہتمام 15 ویں سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ 27 فروری 2010ء بروز ہفتہ بعد نماز ظہر منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین، بچے اور بچیو ں نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت نارتھ اٹلی کے صدر میاں سرفراز احمد اور شوریٰ کے صدر حاجی ارشد جاوید نے کی، جبکہ مہمان خصوصی علامہ حافظ نذیر احمد نائب امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو اٹلی کے زیراہتمام حضرت پیر سید نصیر الدین نصیر شاہ گیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا عرس مبارک 21 فروری 2010 کو منایا گیا۔ حضرت نصيرالدين شاہ کے عرس اور محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کي تقريب مشترکہ طور پر منعقد کي گئي تھي۔
مورخہ 19 فروری 2010ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59 ویں سالگرہ اسلامک سنٹر دیزیو میں منائی گئی۔ جس میں خصوصی شرکت منہاج القرآن یورپین کونسل کے صدر سید ارشد شاہ نے فرمائی۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں بزرگوں، خواتین، جوان، بچے اور بچیاں شریک ہوئیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی اٹلی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59ویں سالگرہ منائی گئی۔ اس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر حافظ علامہ اقبال اعظم، امیر تحریک اٹلی علامہ غلام مصطفیٰ مشہدی، عبدالمناف، ظہیر انجم، محمد علی بھاگٹ، افضال سیال، جاوید اختر رانجھا، شکیل احمد اور بلونیا سے یوسف ڈار اور منیر ڈار نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو اٹلی کے زیراہتمام تیسرا سالانہ ’’مسلم کرسچین‘‘ ڈائیلاگ 15 فروری 2010ء کو ہوا۔ دیزیو کے مشنری ساوریانی ہال میں کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات نے اس فورم میں شرکت کی۔ اس مسلم کرسچین مذہبی ڈائیلاگ میں ادارے کے امام وقار احمد قادری، نائب ناظم محمد شبیر، نائب ناظم مالیات محمد نصیر، ناظم نشرواشاعت محمد یعقوب اور دوسرے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیراہتمام 14 فروري 2010ء کو استقبال ربيع الاول محفل ميلاد ہوئي۔ اس محفل میلاد کا اہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو کے ناظم حاجی محمد اشرف اور محمد ذوالفقار نے کيا تھا۔ پروگرام میں منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو کے صدر حاجی خالد محمود، نائب صدر سرفراز احمد، حاجی محمد یونس، محمد خوشحال، محمد نصیر اور کثیر تعداد میں بزرگ، نوجوان اور بچے شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو، اٹلی نے گوشہ درود کے ذيلي حلقات درود شریف کا باقاعدہ آغاز کر ديا ہے۔ يہ حلقات منہاج القرآن انٹرنيشنل ديزيو کے اسلامک سنٹر سميت مختلف جگہوں پر قائم کيے گئے ہيں۔ جہاں روزانہ وقتاً فوقتاً گوشہ درود کا منتخب درود پاک پڑھا جاتا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنيشنل ديزيو کے کارکنان نے سال 2009ء میں اجتماعي طور پر 50 لاکھ درود پاک پڑھا، جو گوشہ درود کو ہديہ کر ديا گيا ہے۔
فروری 2010ء بروز اتوار بمقام منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی(اٹلی) مرکز پر استقبال میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ حافظ محمد اقبال اعظم نےخصوصی شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے حافط محمد عمران نے کیا اور محمد مختیار قادری، طالبات منہاج القرآن، محمد ذیشان، حاجی محمد طارق اور خالد حسین نے سرور کائنات کے حضور گلدستہ عقیدت پیش کیے۔
منہاج القرآن انٹرنيشنل کارپي اٹلي کے زيراہتمام ہفتہ وار محفل ميلاد 10 فروري 2010ء کو ہوئي۔ پروگرام کا آغاز نماز مغرب کے بعد ہوا۔ ويک اينڈ ہونے کي وجہ سے شرکاء کي کثير تعداد محفل ميں موجود تھي۔ منہاج القرآن انٹرنيشنل يونان کے امير تحريک علامہ شہباز صديقي نے محفل ميلاد کي صدارت کي۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر (دیزیو) اٹلی کے زیرانتظام محفل حلقہ درود شریف مورخہ 7 فروری 2010 بروز اتوار بعد نماز مغرب منعقد ہوئی، جس میں شوریٰ کے صدر حاجی ارشد جاوید، منہاج القرآن نارتھ اٹلی کے صدر میاں سرفراز احمد ، ناظم حاجی محمد اشرف، دیزیو تنظیم کے ذمہ داران اور دیگر احباب نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام ریجوایملیا، مودنہ کی صوبائی تنظیم کی تشکیل نو کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی سنٹر میں مرکزی صدر حافظ عبدالمناف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے تمام رفقاء و وابستگان نے شرکت کی، جن کی باہمی مشاورت سے دو سال کے لئے ایگزیکٹو کونسل کا انتخاب کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو کی جانب سے 31 جنوری 2010 بروز اتوار سات رکنی یوتھ کنوینین کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا، اس کمیٹی میں محمد ریحان، محمد کامران، حیدر علی، توصیف احمد، محمد امین، ساجد محمود اور عتیق الرحمن کے نام شامل ہیں۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر (دیزیو) اٹلی کے زیراہتمام ماہانہ محفل گیارہویں شریف مورخہ 24 جنوری 2010ء بروز اتوار بعد نماز ظہر منعقد ہوئی، جس میں کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ محفل پاک کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس کے بعد بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا۔
مورخہ 23 جنوری 2010ء بروز ہفتہ منہاج القرآن اسلامک سنٹر (دیزیو) اٹلی کے زیرانتظام منہاج یوتھ کنونشن منعقد ہوا، جس میں دور و نزدیک سے کثیر تعداد میں نوجوان، بچے، بچیوں اور فیملیز نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھی گئی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.