سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری گزشتہ دنوں اپنے دورہ یورپ میں ناروے تشریف لے گئے جہاں ناروے تنظیم کے عہدیداروں اور کارکنان نے آپ کا بھرپور استقبال کیا۔ اس دورہ میں معمول کی تحریکی سرگرمیوں کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے وفد نے آپ سے خصوصی ملاقات بھی کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زہراہتمام کارپی میں آل اٹلی تنظیمات کا ورکرز کنونشن مورخہ 26 جولائی 2008 کو منعقد ہوا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے کنونشن کی صدارت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری مورخہ 24 جولائی 2008ء کو اپنے دورہ یورپ میں اٹلی پہنچے۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، امیر یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری، سینئر نائب صدر یورپین کونسل محمد نعیم چوہدری بھی آپ کے ساتھ تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام اٹلی کے تمام شہروں میں نماز تراویح اور عیدالفطر انتہائی عقیدت و احترام سے پڑھائی گئیں۔ اس سلسلے میں مرکزی صدر مجلس شوریٰ محمد علی بھاگت اور صدر منہاج القرآن بریشیا دلدار احمد کی کوششوں سے ملک محمد اسماعیل اعوان مرکزی نائب ناظم ممبر شپ نارتھ اٹلی کی خدمات حاصل کی گئیں۔ حافظ اسماعیل رمضان شریف سے ایک روز قبل میلان سے ایزیو تشریف لائے تو تحریک منہاج القرآن کے مقامی احباب نے انہیں خوش آمدید کہا۔ محمد حفیظ درانی نے اپنی رہائش گاہ پر میزبانی کا فریضہ سرانجام دیا۔
تحریک منہاج القرآن میلان سٹی (اٹلی) کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 56 ویں سالگرہ کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ صوفی محمد افضل کی رہائش گاہ پر منعقد ہونیوالی تقریب کی صدارت مرکزی رہنما تحریک منہاج القرآن حاجی محمد اختر نے کی۔ جبکہ صوفی عمر حیات مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ملک محمد فیروز، ماسٹر وحید سلطان احمد اور راجہ واجد حسن بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جسکی سعادت محمد اکبر اعوان نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد صوفی محمد افضل، ملک غلام مصطفیٰ اعوان، آزاد احمد بٹ، جمیل افضل اور محمد اکرم اعوان نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ ملک اسماعیل اعوان نے سالگرہ کی مناسبت سے ’’ بچپن میرے قائد کا‘‘ خصوصی نظم پیش کی اور شیخ الاسلام کے بچپن کے حوالے سے چند یادیں بھی تازہ کیں۔ علامہ اسرار احمد نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔ کیک کاٹنے کی تقر یب سے قبل تحریک منہاج القرآن پیو لتیلو کے اعوان برادران، ملک غلام مصطفیٰ اعوان، ملک اسماعیل اعوان، ملک اعجاز احمد اعوان اور ملک محمد اکرم اعوان نے مشترکہ طور پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے لیے خصوصی ترانہ ’’ظلمت آفاق میں چمکے گا طاہرالقادری‘‘ پیش کیا۔ آخر میں تمام معزز مہمانوں نے تالیوں کی گونج میں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس تقر یب کا اختتام دعا سے ہوا۔
منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ مورخہ 18 دسمبر2010ء کو تنظیمی دورہ پر میلان سے ساؤتھ اٹلی میں منہاج القرآن کے مرکز کارپی میں تشریف لائے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.