سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
اٹلی کے شہر نووارا میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے اٹالین مسلمانوں کی تنظیم اٹالین اسلامک ریلیجئس کمیونٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے ہنماء بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مسلم رہنماوں نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے عہدیداروں و کارکنان نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے اسلامک سنٹر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے قائدین، مختلف شعبہ جات و فورمز کے نمائندگان شریک ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی نوارا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ پر قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے قائدین و عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی تقریب میں شریک ہوئی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اٹلی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اٹلی کی نیشنل ایگزیکٹیو کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اٹلی کے ایگزیکٹیو ممبران موجود تھے۔ ممبران نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو نارتھ اٹلی تنظیمات کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اٹلی کے شہر دیزیو میں منہاج القرآن دیزیو کے ایگزیکٹیو ممبران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دیزیو ایگزیکٹیو ممبران نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو تنظیمی کارکردگی کے حوالے سے اگاہ کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دیزیو تنظیم کے کام کو سراہا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری دورہ یورپ میں اٹلی پہنچ گئے۔ مالپنسا ائیرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے رہنماوں اقبال وڑائچ، سرمد جاوید، اعجاز یوسف، خرم عدیل، قاری سیف الرحمان نقشبندی، منہاج یورپین کونسل، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ اور دیگر نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے۔
حریک منہاج القرآن بریشیاء اٹلی کے زیر انتظام سالانہ میلاد مصطفٰی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں شرکاء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے قائدین و کارکنان اور فیملیز نے بھی محفل میں شرکت کی۔ پروگرام میں منہاج نعت گروپ فرانس اور علامہ محمد اقبال فانی ڈائریکٹر تحریک منہاج القرآن ناروے نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کی ارواح کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، تلاوت کی سعادت سیماب ظفر نے حاصل کی جبکہ ثناء خوانان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت افضال سیال، اشفاق احمد، محمد اجمل چیمہ نے حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے رہنماء اور منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ کے صدر حاجی ارشد جاوید وڑائچ انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حاجی ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا مرحوم نے منہاج القران کئے پلیٹ فارم سے دین اسلام اور انسانیت کی قابل تقلید خدمت کی منہاج القران اپنے ایک عظیم سپوت سے محروم ہو گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام کارپی سینٹر میں عیدالاضحیٰ 2018ء کا اجتماع منعقد ہوا، جس میں علامہ وقار احمد نے خطاب کیا۔ اس موقع پر اٹلی میں موجود پاکستانیوں اور دیگر ممالک سے مسلمانوں نے بھی عید کے اجتماع میں شرکت کی اور عیدالاحضٰی کی نماز بھی ادا کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر منہاج القرآن کارپی وقار احمد قادری نے خطاب کرتے ہوئے قربانی اور سنت ابراہیمی کی اہمیت قرآن وسنت کی روشنی میں بیان کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام 14 اگست 2018ء کو منہاج اسلامک سینٹر کارپی میں یوم آزادئ پاکستان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عہدیداران و کارکنان سمیت کارپی میں موجود پاکستانی کمیونٹی سیاسی و سماجی شخصیات اور بچوں نے ملی جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی بریشیاء کے زیراہتمام پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کی تقریب 14 اگست 2018ء کو منہاج اسلامک سینٹر بریشیاء میں منعقد ہوئی، تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عہدیداران و کارکنان سمیت بریشیاء میں موجود پاکستانی کمیونٹی سیاسی و سماجی شخصیات اور بچوں نے ملی جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دورہ اٹلی کے دوران مؤرخہ 22 جولائی 2018ء کو اریزو اٹلی میں ’’اسلام میں انسانیت کی تکریم اور انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی‘‘ کے موضوع پر سیر حاصل خطاب کیا، اس کانفرنس میں ایک اٹالین نوجوان بھی شریک تھا، اس نے سٹیج پر آ کر دوبارہ کلمہ پڑھنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر شیخ الاسلام نے اٹالین نوجوان کو کلمہ پڑھایا اور انہیں سینے سے لگایا، اس روح پرور منظر پر تادیر ہال اللہ اکبر کے نعروں سے گونجتا رہا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دورہ یورپ کے دوران اٹلی کے شہر نوارا میں منہاج القران اسلامک سنٹر کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی، صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن اٹلی اور نوارا کے عہدیداروں اور کارکنان نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دورہ اٹلی میں اریزو میں انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی کے موضوع پر کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام نے خطاب کیا۔ کانفرنس منہاج القرآن انٹرنیشنل اریزو نے منعقد کی، جس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی اور صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی نے بھی شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.