سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بریشیا اٹلی میں انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القران کی پہچان امن و بھائی چارہ ہے، تحریک منہاج القران اللہ اور رسول ﷺ کے ساتھ ٹوٹے ہوئے تعلق کو جوڑنے کی تحریک ہے۔ چئیرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفی المدنی اور صاحبزادہ احمد مصطفی العربی بھی کانفرنس میں موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دورہ یورپ میں اٹلی پہنچ گئے۔ اٹلی میں دیزیو سے بریشیا جاتے ہوئے بیرگامو میں منہاج القرآن کے مقامی عہدیداران و کارکنان نے آپ کا استقبال کیا۔ کارکنان نے آپ کو گلدستے پیش کیے اور خوش آمدید کہا۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفی المدنی اور شیخ احمد مصطفی العربی بھی آپ کے ساتھ تھے۔
منہاج القرانانٹرنیشنل بریشاء کے ڈائریکٹر علامہ سید غلام مصطفی مشہدی کے والد گرامی سید عاشق حسین شاہ کے ایصال ثواب کے لیے تعزیتی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں بریشاء اور گردونواح سے شرکاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام میں علامہ حافظ آصف محمود ڈائریکٹر مرکز السلام کوریجو، علامہ وقار احمد قادری ڈائریکٹر منہاج القرآن کارپی نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل مچراتا اٹلی نے سٹی کونسل کے ساتھ مل کر ’’پیس سیمینار‘‘ کا انعقاد کیا، جس میں سٹی میئر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ پروگرام میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے مختلف فورمز کے عہدیداران و کارکنان، مقامی تنظیمی نمائندوں سمیت پاکستانی و اطالوی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القران انٹرنیشنل کارپی اٹلی کے زیراہتمام سانحہ ماڈل کے عظیم شہداء کی یاد میں تقریب منعقد ہوئی، جس کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا۔ بعد ازاں محفل پاک کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت منہاج القران انٹرنیشنل کارپی کے طالب علم محمد حسن نے حاصل کی۔ ثناء خوان مصطفی میں ناصر حسین اور حافظ محمد عثمان نے نعت خوانی کی۔ اس موقع پر وقار احمد قادری ڈائریکٹر منہاج القران انٹرنیشنل کارپی اٹلی نے خطاب کیا۔
مودنہ (اٹلی) اور رجو ملیا یونیورسٹی کے زیراہتمام استنبول یونیورسٹی کے اشتراک سے پہلی ترکش اٹالین ’’پبلک اینڈ کرمنل لاء کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس کا موضوع ’’جمہوری سیکولر ملک میں دہشت گردی اور منظم جرائم کی روک تھام کے لیے قانونی تجاویز‘‘ تھا۔ کانفرنس میں منہاج القرآن سسٹر لیگ اٹلی کی رہنما حفصہ علی (دختر چوہدری محمد علی بھاگت ناظم منہاج القرآن ایجوکیشن اٹلی) نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی نمائندگی کی۔
اٹلی کے شہر بریشیا میں منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کے زیرانتظام محفل نعت کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف نعت خوان شہباز قمر فریدی اور کمپئر تسلیم احمد صابری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں مہمان نعت خوانوں نے اپنے مخصوص انداز میں نعتیہ کلام پیش کیے۔ محفل میں پاکستانیوں نے شرکت کی۔
منہاج القران انٹرنیشنل کارپی اٹلی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ شایان شان طریقے سے منائی گئی۔ 19 فروری 2018ء کو قائد ڈے پر خوبصورت پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری مشتاق احمد سیالوی نے حاصل کی۔
منہاج القران انٹرنیشنل کارپی اٹلی کے زیراہتمام دوسری سالانہ فضیلت قرآن کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں کارپی اور گرد و نواح سے کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ منہاج القران انٹرنیشنل کارپی کے طلباء و طالبات کے اعزاز میں سجائی گئی محفل میں نقابت کے فرائض منہاج القران انٹرنیشنل کارپی اٹلی کے ڈائریکٹر علامہ وقار احمد قادری نے ادا کیے۔ محفل میں کارپی کے 12 بچوں نے خوبصورت انداز میں کلام الہی کی تلاوت کی، جبکہ 8 بچوں نے انفرادی طور پر ثناء خوانی میں حصہ لیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی بریشیا کے زیراہتمام ’’ذکر حسین علیہ السلام اور پیغام کربلا‘‘ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر افراد سمیت اٹلی بھر سے لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذکر حسین اور پیغام کربلا سے ہمیں دو پیغام ملتے ہیں۔ ایک صبرورضا اور دوسرا پیغام اتحاد امت کا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کارپی کے زیراہتمام یکم ستمبر 2017 کو عیدالاضحیٰ کا اجتماع کارپی سنٹر پر منعقد ہوا۔ عید الاضحی کے اجتماع میں پاکستانی کمیونٹی سمیت مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت اور نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر فیملیز کے لیے الگ سے باجماعت نماز کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن کارپی علامہ وقار احمد قادری نے عید کی نماز کی امامت کی جبکہ قاری مشتاق احمد سیالوی نے فیملیز کے لیے دوسری جماعت کروائی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی(کارپی) کے زیراہتمام 14 اگست 2017 کو یوم آزادی پاکستان پورے جوش و خروش سے منایا گیا۔ یہ خصوصی پروگرام کارپی کی تاریخ میں پاکستانی کمیونٹی کا ایک منفرد اور خوبصورت اجتماع تھا۔ یہ ایک دعائیہ تقریب تھی، جسے مسجد کے ہال میں منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں افواج پاکستان کے شہداء اور شہدائے ماڈل ٹاون و انقلاب مارچ کی ارواح کے لیے ایصال ثواب اور استحکام پاکستان کے لئے دعائیں کرنا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کا ذیلی فورم منہاج یوتھ لیگ بریشیا کے زیراہتمام 14 اگست 2017ء کی شام پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کی تقریب منہاج القرآن اسلامک سنٹر بریشیاء میں ہوئی۔ تقریب کا باقاہدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد نعت مبارکہ بھی پیش کی گئی۔ منہاج یوتھ لیگ کے ننھے بچوں نے یوم آزادی پاکستان کے دن کی مناسبت سے اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی اہتمام کیا تھا۔ آخر میں یوم پاکستان کی خوشی میں تیار کیا گیا خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیراہتمام رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کو نمازِ تراویح میں ختم قرآن کی محفل اور لیلۃ القدر کا عظیم الشان اجتماع منعقد کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان سمیت مسلم کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے نماز تراویح میں قرآن کریم سنانے کی سعادت حاصل کرنے پر قاری مشتاق احمد کو مبارکباد دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل مچراتا اٹلی کے عہدیداروں نے نئے سٹی میئر کی تقریب حلف برداری میں خصوصی دعوت پر شرکت کی۔ سٹی میئر کی تقریب حلف برداری مچراتا ٹاون ہال میں ہوئی۔ جہاں منہاج القرآن کے وفد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مقامی کمیونٹی کے دیگر افراد اور فیملیز بھی موجود تھیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.