سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القران انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام میلان میں پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی تیسری برسی کے موقع پر پرامن احتجاج کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن اٹلی کے ورکرز کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل مچراتا، اٹلی نے سٹی کونسل اور لوکل کمیونٹی کے زیراہتمام منعقدہ بین المذاہب کانفرنس میں خصوصی شرکت کی، منہاج القرآن کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد اقبال وڑائچ کانفرنس میں شریک ہوئے اور خطاب بھی کیا۔ کانفرنس میں سٹی میئر نے بھی شرکت کی۔ بین المذاہب کانفرنس کا موضوع ’’سیدہ مریم سلام اللہ علیہا اسلام اور عیسائیت کی نظر میں‘‘ تھا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رہنما محمد اقبال وڑائچ نے اس موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی جس کو شرکاء نے بہت سراہا۔
منہاج القرآن مرکز (کارپی، اٹلی) کے زیراہتمام مورخہ 11 مئی 2017 کو شب برات کی محفل منعقد ہوئی جس میں گرد و نواح سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سیماب ظفر نے حاصل کی، نقابت کے فرائض مرزا امتیاز احمد نے ادا کئے۔ اشفاق صاحب ،احمدعلی، اور محمد عثمان نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کا ایک اعلی سطحی وفد نے 25 اپریل 2017 کو اٹلی کے یوم آزادی کے موقع پر فوسولی میں اٹلی کے صدر سیرجو ماتاریلا (Sergio Mattarella) سے ملاقات کی اور انہیں دہشت گردی کے خلاف بانی و سرپرستِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے جاری کردہ مبسوط تاریخی فتویٰ کی کتاب کا تحفہ پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام 23 اپریل 2017 کو منہاج اسلامک سینٹر میں عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے عہدیداران اور کارکنان سمیت کمیونٹی کے افراد کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ وقار احمد قادری نے کہا کہ نماز معراج کا تحفہ ہے جو اللہ رب العزت نے اپنے پیارے محبوب ﷺ کو اپنے پاس آمد پر دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کارپی میں 19 فروری 2017 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکز کارپی کے رفقاء و وابستگان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شر کت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی، سیاسی اور مذہبی خد مات کو خراج تحسین پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی اٹلی کے ناظم نشرواشاعت حسن زمان تارڑ نے مال روڈ لاہور پر خود کش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں نے ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلی اور مال روڈ کو خون میں نہلا دی۔ دہشت گرد کسی رعائت کے مستحق نہیں بلکہ یہ اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اپنے دورہ یورپ میں 11 جنوری2017 کو اٹلی پہنچے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی مرکز آمد پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا شاندار استقبال کیا گیا۔ کارپی کے مقامی ہال میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت اور نعت سے ہوا، جس کے بعد ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو اٹلی تنظیمات کے کارگردگی سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کارکنان سے خطاب بھی کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیرِاہتمام 12 جنوری 2017 کو بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر ’’ سالانہ غوث الوریٰ کانفرنس‘‘ کارپی میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء، عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہو۔ عرفان حیات رانجھا اور حاجی اعجاز احمد نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چئیرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اپنے دورہ یورپ کے دوران 9 جنوری 2017ء کو اٹلی میں قدیم ترین چرچ ویٹی کن سٹی پہنچے۔ پاپائے روم کی کیتھولک بین المذاہب کونسل کے نائب صدر فادر مارکس سولو کی خصوصی دعوت پر آپ نے وفد کے ہمراہ ویٹی کن سٹی کا تفصیلی وزٹ کیا، منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے مرکزی قائدین بھی آپ کے ساتھ تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیر اہتمام سال 2016 کے اختتام پر شب 31 دسمبر 2016ء ہفتہ کی رات کو کارپی میں منعقد ہوئی۔ پروگرام میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے عہدیداران اور کارکنان سمیت کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل کے ابتدائی حصہ کا آغاز نماز مغرب کے بعد ہوا جس میں تلاوت و نعت ہوئی، نماز عشاء اداء کے بعد محفل کا دوسرا حصہ شروع ہوا، جو فجر تک جاری رہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیراہتمام 11 دسمبر 2016 کو کارپی میں عظیم الشان میلاد مارچ اور محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ میلاد مارچ کا آغاز لمدی ہال سے ہوا جس میں عورتوں، مردوں اور بچوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ مارچ میں شریک بچوں نے خوبصورت عربی لباس زیب تن کر رکھے تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم پر درود و سلام کے نذرانے پیش کرتے رہے۔ شدید سردی کے باوجود مختلف مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے مارچ میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل مچراتا اٹلی کے زیراہتمام 9 دسمبر 2016ء کو محفل میلاد منعقد ہوئی، جس میں علامہ انوار المصطفٰی ہمدمی نے خطاب کیا۔ پروگرام کا غاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ علامہ انوار المصطفی ہمدمی محبت رسول صلی اللہ علیہ ولہ وسلم کے موضوع پر خطاب کیا۔
منہاج القران انٹرنیشنل ساوُتھ اٹلی کے زیر اہتمام 9 دسمبر 2016ء کو مچراتا اٹلی میں تنظیم سازی کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت منہاج القران انٹرنیشنل ساوُ تھ اٹلی کے صدر مختار احمد قادری نے کی۔ علامہ انوار المصطفےٰ ھمدمی، زون تھری یورپ کے صدر اقبال احمد وڑائچ، منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوٴتھ اٹلی کے سنیئر نائب صدر جناب افضال سیال، محترم اقبال شاہ، نائب ناظم ڈاکٹر سجاد خان ( صدر PAT) راجہ انعام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کارپی کے زیراہتمام مولدالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں کارپی سے مسلم کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جس کی صدارت علامہ وقار احمد قادری نے کی۔ تلاوت و نعت کے بعد علامہ وقار احمد قادری نے خطاب کرتے ہوئے مولد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.