سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن اسلامک سینٹر بریشیاء کے ڈائریکٹر علامہ سید غلام مصطفیٰ مشہدی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب انسان کے دل میں اللہ تعالی کی محبت پیدا ہو جائے تو اس میں صدق اور اخلاص پیدا کریں۔ صدق کی بنیاد پر اللہ تعالیٰ نے اپنے برگزیدہ رسولوں اور انبیاء علیہم السلام کی تعریف کی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے ڈائریکٹر علامہ وقار احمد قادری نے قرآن و احادیث کی روشنی میں شب برات کی فضیلت اور توبہ کی اہمیت پر روز دیا۔ انہوں نے اس مبارک رات میں وطن عزیز کی سلامتی کے لئے شرکاء کو خصوصی دعا کی ہدایت بھی کی۔ محفل کے اختتامی حصہ میں منہاج القرآن کارپی کی نظامت اجتماعات کی طرف سے شرکاء محفل کے لئے سحری کا خصوصی انتظام کیا گیا جس کے بعد علامہ وقار احمد قادری نے خصوصی دعا کروائی اور نماز فجر کی ادائیگی پر محفل اختتام پذیر ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے زیراہتمام کارپی میں سالانہ معراج النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس مورخہ 15 مئی 2015ء کو منعقد ہوئی، علامہ وقار قادری نے مزید کہا کہ ہمیں انسانی بنیادوں پر بھائی چارے کی تصویر بننا ہوگا اور محبت اور امن کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔ یہی پیغامِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل اسی پیغام کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں پوری دنیا میں پھیلا رہا ہے۔
باہمی مشاورت کے بعد تنظیم سازی کا عمل قیام میں لایا گیا جس کے تحت رانا محمد امین صدر، ماسٹر عبدالرشید نائب صدر، افصال احمد ناظم، حبیب الرحمان نائب ناظم اور محمد احسان کٹھانہ صدر PAT منتخب ہوئے۔ تنظیم سازی کے لیے افضال سیال (صدر ساؤتھ اٹلی) کا کرادر مثالی رہا جنہوں نے دن رات محنت کرکے مقامی رفقاء اور وابستگان کو اس مرحلہ کے لئے تیار کیا۔ گزشتہ روز الطاف چیمہ اور مختار احمد قادری نے بھیروم (Roma) کے دورے کئے اور منہاج القرآن کو مقامی لوگوں میں متعارف کرایا، جس میں محمد اشرف بٹ (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی) نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بلزانو کے زیراہتمام 26 اپریل 2015ء کو پیس اینڈ انٹگریشن کانفرنس اور عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ یہ اٹلی میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام تھا جس کے انعقاد میں پی آئی سی اٹلی کے جنرل سیکرٹری نے کلیدی کردار ادا کیا۔ پروگرام کا مقصد امن عالم اور احترام انسانیت کے جذبے کو فروغ دینا، اور اس سلسلے میں شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی کاوشوں کو اجاگر کرنا تھا۔ اس مقصد کے لیے اٹالین زبان میں ایک ڈاکومینٹری تیار کی گئی جس میں شیخ الاسلام کی شخصیت اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے زیراہتمام ریجوایمیلیا گالتیری (Gualtieri) کی تنظیم سازی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے صدر افضال سیال نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کی سعادت قاری نثار احمد جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت مرزا امتیاز نے حاصل کی۔
اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل فلورنس کی تنظیم سازی
تاج محل ریسٹورنٹ کے ڈائریکٹر چوہدری لیاقت علی بھولا کی طرف سے منہاج القرآن اسلامک سنٹر بریشیا کے ڈائریکٹر سید غلام مصطفیٰ مشہدی کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا، جس میں بریشیا کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ چوہدری لیاقت علی بھولا نے سید غلام مصطفیٰ کو بریشیا آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اٹلی کے زیرانتظام دیزیو میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بریشیا، دیزیو اور نوارا سے رفقاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی علامہ عبدالستار سراج (ڈنمارک) تھے جبکہ خصوصی شرکت صدر منہاج یوتھ لیگ چن نصیب اور جنرل سیکرٹری عمر مرزا نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافط محمد ارشد نے حاصل کی جبکہ اویس برادران نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
اس موقع پر حافظ محمد اقدس شہزاد کا کہنا تھا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ کا اولین مقصد نوجوانوں کی سیرت و کردار کو اس طرح تعمیر کرنا ہے کہ وہ دنیا کی امامت و قیادت کا فریضہ ادا کرسکیں اور معاشرے سے باطل، طاغوتی، استحصالی اور ظلم پر مبنی نظام کا خاتمہ کردیں۔ ان کی جدوجہد کے نتیجہ میں بالآخر پر امن مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہو جائے۔
منہاج القرآن ساؤتھ اٹلی کارپی کے زیرانتطام ہفتہ کی شام قائد ڈے کی مناسبت سے محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں اٹلی بھر سے ثناء خوان نے شرکت کی۔ محفل نعت کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد ثناء خوانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ بریشیاء سے خصوصی نعت کے لیے حاجی محمد الیاس اور راجہ جہانزیب مٹھو نے خصوصی شرکت کی اور محفل میں آقاکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور ہدیہ عقیدت پیش کیا، جبکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منقبت بھی پڑھی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی، بریشیاء میں عالمی سفیر امن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 64 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پروقار دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے عہدیدران کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے معززین نےبھی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور ہدیہ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ وقار احمد قادری نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، سیاسی، مذہبی اور بین المذاہب امن ومحبت کےلیے خدمات کو اجاگر کیا۔
اجلاس میں جملہ شرکاء نے متفقہ طور پر چودھری ساجد محمود سانگ کو صدر پاکستان عوامی تحریک ساؤتھ اٹلی اور جاوید رانجھا کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اٹلی کی سبھی ذیلی تنظیمات کے ساتھ عوامی تحریک کی بھی تنظیمات ہوں گی جو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے انقلابی مشن کو ہر آدمی تک پہچانے کے لئے شب روز کام کریں گے۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن فرانس کے صدر طارق چودھری کے والد محترم گذشتہ دنوں پاکستان میں انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ اور تدفین کے لئے وہ پاکستان آگئے۔ مورخہ 08 اپریل 2014 کو طارق چودھری واپس پیرس پہنچے تو منہاج القرآن پیرس فرانس کے عہدیداروں، سماجی وسیاسی شخصیات اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان سے تعزیت کی۔
منہاج یورپین کونسل کے امیرعلامہ حسن میر قادری نے مورخہ 18 فروری 2014 کو بلزانو کا تین روزہ دورہ کیا۔علامہ حسن میر قادری کے اٹلی پہنچنے پر بلزانو کی تنظیم کے عہدیداران نے ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.