سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہرہ آفاق کتاب ’’دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ کی کراچی میں تقریب رونمائی، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں دستور مدینہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا تھا کہ دستور مدینہ صرف تاریخ کی کتابوں میں ہے، اللہ کی توفیق سے ہم نے قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کی حقانیت اور ناگزیریت کو ثابت کیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں کراچی کی معروف کاروباری شخصیت حاجی محمد ادریس کی طرف سے عشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکاء سے تربیتی خطاب کیا اور صوفیاء کرام کی تعلیمات اور ان کے روحانی کردار پر روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا کراچی میں منعقدہ سالانہ میلاد کانفرنس سے خطاب، میلاد کانفرنس میں مختلف مسالک و مذاہب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اور ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کراچی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنی شہرہ آفاق تصنیف ’’دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ بطور تحفہ پیش کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نمازِ جمعہ مرکزی جامع مسجد غوثیہ منہاج القرآن ابراہیم حیدری ٹاؤن (شاہ لطیف ٹاؤن) کراچی میں ادا کی، نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد ملکی سلامتی و خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے تنظیمی دورے کے پہلے روز آغوش آرفن کیئر ہوم کا دورہ کیا اور وہاں زیرِتعلیم بچوں اور اساتذہ سے ملاقات کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا JDC کے چیئرمین سید ظفر عباس کی دعوت پر جے ڈی سی کے مرکزی آفس اور مختلف پراجیکٹس کا دورہ کیا۔ چیئرمین سپریم کونسل نے جے ڈی سی کی بلاتفریق رنگ و نسل خدمتِ انسانی کو سراہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی درگاہ عالم فیض ہاشمی کریم آباد شریف میں صوفی کانفرنس میں شرکت و خطاب، درگاہ پہنچے پر پیر فقیر علی نواز ہاشمی نے اپنے صاحبزادگان اور مریدین کے ہمراہ چیئرمین سپریم کونسل کا شاندار استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی مشائخ عظام اور علماء کرام سے ملاقات، چیئرمین سپریم کونسل نے علماء و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام و مشائخ عظام ممبر رسول ﷺ سے بین المسالک ہم آہنگی، بین المذاہب رواداری اور اتحادِ اُمت کا درس دیں،
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی آستانہ عالیہ حسین آباد قمبر شریف، شہداد کوٹ، سندھ میں سجادہ نشین پیر عطاء اللہ شاہ بخاری سے ملاقات، اس موقع پر ان کے صاحبزادگان اور دیگر علماء و مشائخ بھی موجود تھے۔ چیئرمین سپریم کونسل نے ان کے والدِ محترم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زہرہ اکیڈمی پاکستان کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ان کے ادارہ میں ملاقات
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا الغزالی یونیورسٹی کراچی کا دورہ، یونیورسٹی پہنچنے پر الغزالی یونیورسٹی کراچی کے چانسلر مفتی عبدالرحیم نے ان کا استقبال کیا، ڈاکٹر ایاز شاہ نے چیئرمین سپریم کونسل کو الغزالی یونیورسٹی کا تفصیلی وزٹ اور مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے پیر سید عبدالمجید غنی حسینی مجددی چیئرمین پیغام حسین انٹرنیشنل باجوڑ ایجنسی حیدر آباد کی ملاقات
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ماڈل ٹاؤن زون A میں منہاج ویلفیئر سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، ویلفیئر سنٹر میں کمیونٹی ہال، آر او پلانٹ، منہاج لائبریری اور سیلز سنٹر، میڈیکل سنٹر، ویمن ووکیشنل سنٹر، سرد خانہ اور دیگر پراجیکٹس بنائے جائیں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے لطیف آباد 6 نمبر میں العزیزیہ ہائی سکول و کوچنگ سنٹر کا افتتاح کیا اور حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.