سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ اورنگی ٹاؤن (کراچی) کے زیراہتمام کراچی شہر کے مختلف ٹاؤنز اور یونین کونسلز میں پروجیکٹر پروگرامز کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس سلسلے کا ایک پروگرام 05 نومبر کو اورنگی ٹاؤن یو سی فائیو میں منعقد کیا گیا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے بیدارئ شعور اور موجودہ سیاسی، سماجی اور کرپٹ نظام انتخاب سے متعلق خطابات، انٹرویوز اور شارٹ کلپس سنائے گئے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام ’’امید پاکستان طلبہ کنونشن‘‘ کا 31 اکتوبر کو انعقاد کیا گیا، جس میں صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر چوہدری عرفان یوسف مرکزی صدر MSM، رضی طاہر مرکزی نائب صدر MSM، ثمر عباس ڈویژنل کوآرڈینیٹر MSM، خواجہ احسن ضلعی صدر MSM بھی شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ لیاری ٹاؤن (کراچی) کے زیراہتمام کراچی شہر کے مختلف ٹاؤنز اور یونین کونسلز میں پروجیکٹر پروگرامز کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے بیدارئ شعور اور موجودہ سیاسی، سماجی اور کرپٹ نظام انتخاب سے متعلق خطابات، انٹرویوز اور شارٹ کلپس سنائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پروگرام کا انعقاد روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع گھوٹکی (سندھ) کے زیراہتمام 25 اکتوبر کو الفتح ریسٹورنٹ ڈہرکی میں امید پاکستان طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان چوہدری عرفان یوسف نے کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان عبدالعمار منعم نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ اورنگی ٹاؤن (کراچی) کے زیراہتمام کراچی شہر کے مختلف ٹاؤنز اور یونین کونسلز میں پروجیکٹر پروگرامز کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے بیدارئ شعور اور موجودہ سیاسی، سماجی اور کرپٹ نظام انتخاب سے متعلق خطابات، انٹرویوز اور شارٹ کلپس سنائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پروگرام کا انعقاد روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
عید الاضحی سال 2013 کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح لیاری ٹاؤن کراچی میں بھی اجتماعی قربانی کی گئی۔ جن کا گوشت علاقہ بھر کے غرباء میں تقسیم کیا گیا اور گھر گھر جا کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے عید کی مبارکباد بھی دی گئی۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے کارکنان نے بڑھ چڑھ کر کار خیر میں حصہ لیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ اورنگی (کراچی) کے زیراہتمام کراچی شہر کے مختلف ٹاؤنز اور یونین کونسلز میں پروجیکٹر پروگرامز کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے بیدارئ شعور اور موجودہ سیاسی، سماجی اور کرپٹ نظام انتخاب سے متعلق خطابات، انٹرویوز اور شارٹ کلپس سنائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پروگرام کا انعقاد روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
پاکستان عوامی تحریک سندھ کے سینئر نائب صدر سید اوسط علی نے پشاور چرچ میں خود کش حملوں کی شدید ترین مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسلام تمام انسانیت کے حقوق کا ضامن، محافظ اور امن و سلامتی والا دین ہے۔ مسلمانوں کی طرح تمام اقلیتوں کے حقوق، جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ اسلامی ریاست کا فرض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور چرچ پر حملہ کھلی دہشت گردی اور حکمرانوں کی نااہلی ہے۔
تحریک منہاج القرآن لیاری ٹاؤن یو سی 2 (کراچی) کے زیراہتمام مورخہ 25 اکتوبر کو درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر تحریک کے جملہ فورمز منہاج القرآن یوتھ لیگ، علماء کونسل، ایم ایس ایم اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے عہدیداران بھی شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن لیاری ٹاؤن یو سی 1 (کراچی) کے زیراہتمام درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر تحریک کے جملہ فورمز منہاج القرآن یوتھ لیگ، علماء کونسل، ایم ایس ایم اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے عہدیداران بھی شریک ہوئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام حضرت سیدہ بی بی زینب رضی اللہ عنہ اور صحابی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے مزار پر حملہ کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر تسبیحہ شفیق نے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار پر حملہ کو انسانی تاریخ کا بدترین المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مذموم ترین عمل سے پوری دنیا میں آباد مسلمانوں کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک سندھ کے سینئر نائب صدر علی اوسط نے کہا ہے کہ مہنگائی، غربت اور لوڈ شیڈنگ عوام پر عذاب بن کر مسلط ہیں۔ حکومت کی طرف سے غربت کے خاتمہ کے لئے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی سامنے نہیں آئی۔ غربت کی بجائے غریب ختم کرنے کی عوام کش پالیسی کو فی الفور ختم کیا جائے اور حکومت اپنے اضافی اخراجات کو کم کر کے عوام کو ریلیف دے، وہ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطا ب کر رہے تھے۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام طارق روڈ رحمانیہ مسجد میں ’’ آئیں دین سیکھیں‘‘ کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں علامہ احمد نواز انجم مہمان خصوصی تھے۔ علامہ محمد شریف کمالوی تین روزہ کورس کے معلم تھے۔ منہاج القرآن کراچی کے رہنماؤں میں خواجہ ڈاکٹر محمد اشرف، اقبال میمن، لطافت محمود، مسعود عثمانی، زاہد لطیف، حافظ اصغر، سید طیب شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے ڈپٹی آرگنائزر قیصراقبال قادری نے کہا ہے کہ حکومت نے اقتدار سنبھالنے سے لے کر اب تک بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار کے ظالمانہ اضافے کی جو روش اختیار کر رکھی ہے اس کا نتیجہ اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں کئی گنا اضافے کی صورت میں معصوم عوام بھگت رہے ہیں۔
کراچی: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام جامعہ مسجد رحمانیہ میں شب برات کے موقع پر ایک محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع کیا گیا۔ بعد ازاں بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گل ہائے عقیدت پیش کیے گئے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.