سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے سرپرست ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے کراچی میں ملاقات کی۔ آپ کی یہ ملاقات 27 اگست 2011ء کو وزیراعلیٰ کے دورہ کراچی کے موقع پر ہوئی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کراچی کے زیراہتمام 4 اپریل 2011ء کو نیپا چورنگی کراچی میں "بیداری شعور مہم" کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے صدر ساجد ندیم گوندل ایڈووکیٹ مہمان خصوصی تھے۔
شیخ الاسلام نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حسن مبارک کا ذکر جمیل ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ یہ وہ حسن ہے جو انسانی آنکھ نہیں دیکھ سکتی تھی۔ اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پورا حسن کائنات میں آشکار کر دیا جاتا تو زنان مصر جیسا حال لوگوں کا ہوجاتا۔ کوئی اپنی انگلیاں کاٹ لیتا تو کوئی اپنی آنکھیں نکال لیتا۔
مرکزی نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپس برائے معلمین و معلمات کا انعقاد کراچی میں ہوا جن میں مرکزی ڈائریکٹر عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن سندھ کے سرپرست ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف سعودی عرب کے قونصل جنرل فلاح محمد الروہیلی، متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل سہیل بن مطارالقطبی، قونصل جنرل کویت نصیر ریدین الموتاری، قونصل جنرل اومان خامس محمد الفارسی، قونصل جنرل بحرین عادل عبدالرحمن محمد تقی اور انڈونیشیا کے قونصل جنرل روفالس آر عدنان اور دیگر شخصیات کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشت گردی کے خلاف تاریخی فتویٰ کی کتاب پیش کر رہے ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ یونین کونسل نمبر 7 لیاری، کراچی کے تحت استقبال ربیع الاول کانفرنس کی نشست 9 فروری 2011ء بعد نماز ظہر مندرہ کمیونٹی ہال مندرہ آباد لیاری میں منعقد ہوئی۔ ہال کو خوبصورت استقبالیہ بینروں اور کتبوں سے سجایا گیا تھا۔
شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام دوسرا سالانہ سیمینار بعنوان "اقبال امت کے مستقبل کا صورت گر" 7 نومبر 2010ء کو کراچی میں منعقد ہوا۔ پروگرام تھیو سو فیکل ہال بلمقابل اولڈ ریڈیو پاکستان میں منعقد ہوا۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام رفقاء و وابستگان کی علمی تربیت کیلئے ملک بھر میں "آئیں دین سیکھیں" کورسز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے "آئین دین سیکھیں" کورسز میں معلمین کی تیاری اور کراچی میں کورسز کے انعقاد کے لیے 24 اکتوبر 2010ء کو ایک روزہ تربیتی کیمپ کراچی میں منعقد کیا گیا۔
دہشت گردی کے خلاف شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 600 صفحات پر مشتمل مبسوط تاریخی فتوی ’’دہشت گردی اورفتنۂ خوارج‘‘ کی لندن میں عظیم الشان تقریب رونمائی اور عالمی میڈیا پر بھرپور پذیرائی کے بعد پاکستان میں اس فتوی کی تقریب رونمائی 23 مئی 2010ء بروز اتوار رحمانیہ مسجد طارق روڈ، کراچی میں منعقدہوئی۔
تحریک منھاج القرآن کراچی شعبہ دعوت لیاری ٹاون کے تحت سلسلہ وار ماہانہ درس عرفان القرآن کی نشست 14 جون 2009 اتوار بعد نماز عشاء جامع مسجد گلزار مدینہ بہار کالونی لیاری میں منعقد ہوئی۔ نماز عشاء سے قبل مسجد کو خوبصورت استقبالیہ بینروں و کتبوں سے سجا دیاگیا تھا۔ جبکہ شعبہ دعوت کی طرف سے حضور شیخ الاسلام کی کتب اورسی ڈیز کا اسٹال بھی لگایا گیا۔
تحریک منھاج القرآن کراچی شعبہ دعوت لیاری ٹاون کے تحت سلسلہ وار ماہانہ درس عرفان القرآن کی نشست 10 مئی 2009 بروز اتوار بعد از نماز عشاء جامع مسجد گلزار مدینہ بہار کالونی لیاری میں منعقد ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن کراچی، سندھ کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کانفرنس مورخہ 28 فروری 2009ء کو ریجنٹ پلازہ میں منعقد ہوئی۔ جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی خطاب ہوا اور کیو ٹی وی کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف 11 جنوری 2009ء کو ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔
مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام کراچی میں ایک روزہ تربیتی کیمپ منعقد ہوا۔ یہ تربیتی کیمپ منہاج القرآن اسلامک سنٹر بن قاسم میں مورخہ 22 نومبر 2008ء کو منعقد ہوا۔ کیمپ میں مہمان خصوصی حاجی محمد اقبال صاحب امیر تحریک منہاج القرآن کراچی، سید محمدظفر اقبال نائب امیر کراچی، قیصر اقبال قادری نائب امیر کراچی، علامہ عطا محمد فہیم ناظم تربیت کراچی،
تحریک منہاج القرآن کراچی ڈویژن کے زیراہتمام گزشتہ دنوں 10 مارچ 2007ء کو منہاج یونیورسٹی شاہ لطیف ٹاؤن میں ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن کراچی ڈویژن قیصر اقبال قادری نے کی۔ پروگرام کا آغاز قاری محمد نذیر نے تلاوت کلام مجید سے کیا جبکہ سرکار رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت منہاج نعت کونسل کے سید معاذ نظامی نے پیش کیا۔ درس قرآن کی اس تقریب میں تحریک منہاج القرآن سپریم کونسل کے ممبر پروفیسر ابوالحسن نعمانی، سید ظفر اقبال، سید محمد خان محسود، ظہور احمد اعوان، محمود میمن، ناظم یوتھ زاہد حسین، علامہ غوث چشتی، حافظ محمد اصغر، علامہ عبدالرزاق، مفتی عطاء محمد فہیم، علامہ عبدالقیوم حیدری، عصمت اللہ نیازی مہمان تھے۔ ان کے علاوہ منہاج ویمن لیگ کی پروین مصطفوی، شاہدہ نعمانی، نسرین اختر اور خواتین کی کثیرتعداد بھی یہاں بھی موجود تھی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.