سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کی جانب سے ملک پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر 14 اگست 2017ء کو سالمیت پاکستان اور قومی اداروں سے اظہار یکجہتی کیلئے تحفظ پاکستان یوتھ ریلی کا اہتمام کیا گیا، ریلی کی قیادت صدر یوتھ ونگ فہیم خان اور شاہد ملک نے کی۔ ریلی میں شہر بھر سے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کراچی نے 22 فروری 2017 کو گلشن اقبال ٹاؤن میں نیپا چورنگی پر ’علم و امن آگاہی کیمپ‘ کا انعقاد کیا۔ کیمپ کا مقصد تحریک منہاج القرآن کی طرف سے جاری ضربِ امن مہم کے پیغام کا فروغ تھا۔ مختلف تعلیمی اداروں کے سینکڑوں طلبہ و طالبات نے کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سیکرٹری جنرل رانا تجمل حسین نے کیمپ کا دورہ کرنے والے طلبہ کو بریفنگ دی۔ انہوں نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کراچی کے جنرل سیکرٹری عرفان یوسف کے اس اقدام کو سراہا اور کراچی تنظیم کو کیمپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن کراچی سندھ کے زیر اہتمام ڈاکٹر طاہر القادری کی سالگرہ کے موقع پر 19 فروری 2017ء کو سلمان فارسی منہاج القرآن اسلامک سینٹر شاہ فیصل ٹائون میں ’’یوم تجدید عہد و فا‘‘ سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن کے تمام فورمز کے قائدین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کراچی میں تحریک منہاج القرآن کے مختلف فورمز کے پلیٹ فارم پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ 19 اور 20 فروری 2017ء کو منعقدہ ان تقریبات میں عوامی تحریک، منہاج القرآن، یوتھ ونگ اور ویمن لیگ کی قائدین نے شیخ الاسلام کی سالگرہ کے کیک کاٹے۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے ناظم مرزا جنید علی کے والد کا سوئم 9 فروری 2017ء کو انکی رہائش گاہ جہانگیر روڈ پر ہوا۔ سوئم میں متحدہ قومی موومنٹ، پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، ملت کشمیر ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے راہنماوں سمیت اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں کی شخصیات، علماء مشائخ، نعت خواں حضرات نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام میگا ٹریننگ کنونشن 5 فروری 2017ء کو کراچی میں منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر مظہر علوی نے عوامی یوتھ ونگ کی نمائندگی کرتے ہوئے خطاب کیا۔ کنونشن میں سیف اللہ بھنگر، نعیم انصاری، عتیق چشتی، رانا اسلم، صفدر قریشی، راو کامران، قیصراقبال قادری اور الیاس مغل نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کراچی لانڈھی ٹاؤن کے زیراہتمام عظیم الشان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت نظامت دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ علی اختر اعوان نےکی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن کراچی کے رہنماؤں اور علماء مشائخ نے بھی خصوصی شرکت کی۔
کراچی میں جاری عالمی کتاب میلہ 2016 میں منہاج پبلیشرز کا اسٹال امسال بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ مختلف جامعات، یونیورسٹیز، کالجز اور اسکولوں کے اساتذہ اور طلباء نے بھی بڑی تعداد میں سٹال کا دورہ کیا اور دانشِ عصر، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب میں دلچسبی لی۔ کتاب میلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، ڈاکٹر معراج الہدیٰ، محمد حسین، پروفیسر خیال آفاقی، قاضی زاہد حسین، ایم جے علی، الیاس مغل اور علامہ عطاءالرحمان بٹ سمیت کئی بیرونِ ممالک سے آئے ہوئے وزیٹرز نے منہاج بک سٹال کا دورہ کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی کاوشوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیر اہتمام تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر یکم ربیع الاول سے 13 دسمبر 2016 تک کراچی کے مختلف علاقوں سے سو سے زائد جلوس نکالے گئے۔ مرکزی میلاد مارچ جمشید ٹائون جہانگیر روڈ موتی مسجد سے نکالا گیا جس میں بڑی تعداد میں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔
منہاج القرآن علماء کونسل کراچی کے زیراہتمام 6 دسمبر 2016ء کو رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں علماء کنونشن منعقد ہوا۔ جس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی۔ علماء کنونشن میں ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، صاحبزادہ احمد مصطفی العربی اور خرم نواز گنڈا پور مہمان خصوصی تھے۔ شیخ الاسلام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام تو بھائی چارے، اتحاد ویکجہتی، برداشت کا درس دیتا ہے۔ موجودہ دور میں معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہو چکا ہے۔ نفسا نفسی کے عالم میں علماء معاشرے کی اصلاح کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام سندھ ورکرز کنونشن 5 دسمبر 2016ء کو رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں ہوا، جس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری اور سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور مہمان خصوصی تھے۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ ہمارے کارکنان اور دیگر جماعتوں کے کارکنان میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ ہمارے کارکن پیسوں کیلئے نہیں انقلاب کیلئے قربانیاں دیتے آئے ہیں اور دیتے رہیں گے۔ ہمارا کارکن کبھی مایوس نہیں ہوتا بلکہ منزل کے حصول کیلئے ہر وقت تیار اور سرگرداں رہتا ہے۔ اس لیے ہم جب چاہیں جس جگہ چاہیں جلسہ، دھرنا یا کوئی بھی احتجاجی تحریک چلا سکتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام ’’سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قیام امن کانفرنس‘‘ 4 دسمبر کو نشتر پارک کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں لاکھوں عاشقان مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ دہشت گردی اور کرپشن کے گٹھ جوڑ کو توڑے بغیر ملک میں قیام امن کا حقیقی خواب پورا نہیں کیا جا سکتا۔ دہشت گردوں کو مار کر انہیں ختم کر دینے سے دہشت گردی ختم نہیں ہو گی۔ جب تک انتہاء پسندی اور دہشت گردی جنم دینے والی سوچ کو ختم نہیں کیا جائے گا تو اس وقت ملک میں دہشت گردی ختم نہیں کی جاسکتی۔
پاکستان عوامی تحریک کراچی کا اہم اجلاس 16 اکتوبر 2016 کو صدر سید علی اوسط کی صدارت میں گلشن اقبال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملکی موجودہ صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر طویل مشارت کی گئی۔ ابتدائی فیصلہ جات کے ساتھ 21 اکتوبر کو دوبارہ اجلاس طلب کر لیا گیا۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے PAT کراچی کے صدر سید علی اوسط نے کہا گیس کی قیمتوں میں 36فیصد اضافہ ظلم ہے اور آٹھ بجے کاروبار بند کرنے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے۔ یہ عوام کا معاشی قتل ہے اسی طرح شادی ہال دس بجے بند کرنا عوام کیلئے بے حد مشکلات پیدا کردہ مسائل ہیں۔
کراچی میں پاکستان عوامی تحریک کا قصاص مارچ مزار قائد سے شروع ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا تبت سینٹر پر اختتام پذیر ہوا، جہاں علامتی دھرنا دیا گیا۔ مارچ میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کے علاوہ اہلیان کراچی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم، شہداء ماڈل ٹاؤن کی تصاویر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف نعرے اور مطالبات درج تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں تحریک منہاج القرآن کی انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف فکری، شعوری اور عملی جدوجہد ’ضرب امن مہم‘ کے سلسلے میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کراچی نے سندھ سکاؤٹس آڈیٹوریم میں ضرب امن سمینار کا انعقاد کیا جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.