سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کربلا کے ریگزار سے حسینیت کے شعور کا جو پودا پھوٹا وہ قیامت تک پوری انسانیت کو دائمی امن، سلامتی، جمہوریت اور انصاف کی چھاؤں دیتا رہے گا۔ امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام نے ملوکیت اور آمریت کے خلاف ایسی آواز بلند کی جس کی بازگزشت 15 صدیوں بعد بھی سنائی دے رہی ہے۔ انہوں نے جو شعور دیا وہ حق کا استعارہ بن کر انسانیت کا سر فخر سے بلند رکھے گا۔ حضرت امام حسین علیہ السلام نے ہرگز بغاوت نہیں کی، نہ مسلح خروج کیا اور نہ ہی کسی مقام پر قبضہ کیا۔ دین کی مٹتی قدروں کو بچانے کیلئے آپ علیہ السلام پرامن جدوجہد کیلئے نکلے۔
چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا ہے کہ سفر انقلاب زندگی عام سفروں جیسا کبھی نہ تھا نہ ہوگا اور نہ ہو سکتا ہے۔ یہ کاروان انقلاب عام کارواں جیسا ہے نہ اسکی منزل عام منزل جیسی ہے۔ انقلاب کے اس سفر کا نقطہ آ غاز ہو چکا اب یہ نقطہ انتہا تک ضرور پہنچے گا۔ سمجھدار لوگ وہی ہوتے ہیں جو اچھی طرح اور پوری تیاری کے ساتھ چلتے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی امامت میں نماز انقلاب قائم ہونے والی ہے۔ ان شاء اللہ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوان اگلی صفوں میں ہونگے اور سلام پھیرنے تک ہر نوجوان استقامت کا پہاڑ بن کر کھڑا ہو گا۔
ڈاکٹر دانش صاحب اللہ جل مجدہ کی مدد و نصرت سے میں نے اس قوم کو جو کچھ بتایا وہ حق اور سچ ہے اور اس statement کے سچے ہونے کے شواہد قوم کے سامنے آنے شروع ہو گئے ہیں یعنی 22 اکتوبر کو جان کیری کے ساتھ پاکستانی Prime Minister کی ملاقات تھی اور ڈرون اٹیکس کے جاری رہنے پر اتفاق کیا تھا اور آپ نے دیکھا کہ گورنمنٹ آف پاکستان کے بقول نام نہاد مذاکرات کے عمل کے شروع ہوتے ہی یہ اللہ بہتر جانے کہ شروع ہوا تھا، نہیں ہوا تھا، شروع ہونے والا تھا، نہیں ہونے والا تھا مگر گورنمنٹ کے بقول ڈرون اٹیک ہوا اور حکیم اللہ محسود مارا گیا، تو میری statement کو تو شہادت میسر آئی اور پھر امریکہ کے وائٹ ہاؤس اور سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے آفیسرز کا statement آیا ہے کہ حکومت پاکستان نے ہم سے کوئی باضابطہ احتجاج بھی نہیں کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام غریب فیملی میں بیٹی کے جہیز کا سامان تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ خرم شہزاد اور تنویر ہمایوں نے شرکت کی۔ فیملی نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازئ عمر کے لیے دعا کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ خانیوال کے زیراہتمام امید پاکستان طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف اور مرکزی سینیئر نائب صدر عبد العمار منعم نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ نصیر نے حاصل کی، جبکہ حافظ حفیظ سعید نے بارگاہ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد رضوان نے سرانجام دیے۔
ہندو برادری کے مذہبی تہوار "دیوالی" میں ڈاّّۖئریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن، سہیل احمد رضا نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کی جانب سے پوری ہندو برادری کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک عالمگیر دین اور ضابطہ حیات ہے، جو انسانیت کی عظمت، وقار اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کے احترام کا درس دیتا ہے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عالمی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ مجبوریت کا نظام رائج ہے، جس نے عوام کے حقوق غصب کر رکھے ہیں۔ حقیقت میں یہ جمہوری نظام نہیں بلکہ شہنشاہیت، سیاسی آمریت اور سیاسی بربریت کا نظام ہے جس کا مقصد ملک کے وسائل کو لوٹنا ہے۔ اس کرپٹ نظام کو protect کرنے والے حکمرانوں نے کروڑوں غریبوں، بے کس، بے سہارا اور مجبور لوگوں کو چوروں، ڈاکوؤں، دہشت گردوں اور اغواء کار درندوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔
ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین نے گفتگو کرتے ہوئے کیمپ کے شرکاء کو سوشل میڈیا پر تحریک کے پیغام کو فروغ دینے کے لئے نہایت مفید ہدایات دیں، وطن عزیز پاکستان میں رائج کرپٹ نظام کے خلاف آواز بلند کرنے اور پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے قیام کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے دیا جانے والا ایک کروڑ نمازیوں کا ٹارگٹ مکمل کرنے کے لئے ہدایات بھی دیں۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا اور ڈاکٹر محمد اقبال نور صدر تحریک منہاج القرآن راوی ٹاؤن B نے 25 اکتوبر کو بشپ آف رائیونڈ لاہور ڈائیسز بشپ ڈاکٹر سیموئل رابرٹ عزرایا سے چرچ آف پاکستان رائیونڈ ڈائسز وارث روڈ میں ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز نے سینٹس آل چرچ پشاور میں ہونے والے دھماکہ اور معصوم مسیحی افراد کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا۔
سفیر یورپ الحاج حافظ نذیر احمد قادری نے گزشتہ روز چوہدری ارشد جاوید وڑائچ سینئر نائب صدر تحریک منہاج القرآن گجرات کی خصوصی دعوت پر گجرات تشریف لائے۔ اس دوران انہوں نے منہاج القرآن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے علاوہ سٹی ہیڈ کوارٹر کا وزٹ بھی کیا۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ انقلاب کیلئے جماعت قائم کرنے کیلئے دو کروڑ ووٹرز کو نہیں نمازیوں کو کال دی ہے جواستقامت کے ساتھ اُس وقت تک ڈٹے رہیں گے جب تک سیاست کے شیطان بھاگ نہیں جاتے۔ طلباء اور کارکن دوکروڑ نمازیوں کیلئے صفیں بچھاتے جائیں جلد ہی اقامت کہی جائے گی اور ڈاکٹر طاہر القادری کی امامت میں نماز انقلاب قائم ہو جائے گی جس کے نتیجے میں انقلاب کا سویرا طلوع ہو گا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیراہتمام عیدالاضحی کے دن دارالامان شیلٹر ہوم میں بے سہارا، لاوارث خواتین اور بچوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ محترمہ راضیہ نوید نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر ناظمہ تربیت محترمہ سیدہ شازیہ مظہر، ناظمہ دعوت محترمہ سیدہ نازیہ مظہر، آفس سیکرٹری کمپوٹرآپریٹر محترمہ نبیلہ یوسف، محترمہ صائمہ، محترمہ کلثوم عبدالرحمن نے بھی شرکت کی۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مطالبہ کیا ہے کہ صرف نادرہ کی بجائے صوبوں کے 40 سے 50 حلقوں کے نتائج کو خود مختار عالمی نیوٹرل کمیشن کے تحت چیک کروایاجائے تاکہ انتخابات 2013 میں ہونے والی دھاندلی کے حقائق قوم کے سامنے آ سکیں۔ نادرہ چند حلقوں کی دھاندلی سامنے لا یا ہے، مزید حلقوں کی چیکنگ کا کام تنہا اسکے سپرد کرنا بڑی غلطی ہو گی ایسا ممکن ہے کہ نادرہ اپنی ساکھ بحال کر کے بقیہ حلقوں کے نتائج کو درست قرار دے۔
20 اکتوبر 2013 ضلعی آفس میں تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے تمام فورمز کے عہدیداران کی عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت امیر تحریک عمران علی ایڈووکیٹ اور ناظم تحریک سرفراز حسین نیازی نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن حکیم سے کیا گیا جس کی سعادت حکیم رفعت اشفاق نے حاصل کی بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے گئے۔
تحریک منہاج القرآن راوی ٹاؤن بی لاہور کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غلام ربانی تیمور نے کہا کہ مصطفوی انقلاب اس ملک کا مقدر بن چکا ہے۔ جب ایک کروڑ نمازی جماعت کے لیے کھڑے ہوں گے تو باطل خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گا اور مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہو گا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.