سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت صرف انتخابات کا نام نہیں، ایک مکمل کلچر کا نام جمہوریت ہے، پاکستان کی جمہوریت انتخابی آمریت ہے، جمہوریت کو اصل روح کے مطابق پٹڑی پر چڑھائیں گے، حکومت کے پاس مذاکرات کی جرات نہیں، مرکزی حکومت اسلام آباد کے سانپوں سے ڈرا رہی ہے، نیولے ساتھ لیکر آئیں گے۔ آئین کی عمل داری اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کو منوانے کیلئے لانگ مارچ کیا جا رہا ہے، الیکشن 90 دن سے ایک دن بھی آگے نہیں جانے دیں گے۔
09 جنوری 2013ء کو CCPO اسلم تنویر اور کمشنر لاہور ڈویژن جواد رفیق ملک نے تحریک منہاج القرآن لاہور کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تحریک کے مرکزی قائدین سے ملاقات کی۔ سیکورٹی کے حوالے سے حکومت پنجاب کا موقف بیان کیا، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کو بتایا گیا کہ لانگ مارچ کا آغاز 13 جنوری کو ماڈل ٹاؤن لاہور سے ہوگا، جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں سے قافلے ناصر باغ اور مینار پاکستان سے مرکزی مارچ کا حصہ بن جائیں گے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سینیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک منہاج القرآن اول دن سے عوام کے حقوق کی بحالی کے لیے میدان عمل میں ہے۔ 32 سال کے عرصہ میں دنیا کے 90 ممالک میں اپنا وسیع نیٹ ورک قائم کر چکی ہے۔ 23 دسمبر کو اپنے محبوب قائد کی آواز پر مینار پاکستان میں 20 لاکھ سے زائد خواتین و حضرات نے لبیک کہا۔ 23 دسمبر کے اجتماع میں عوام کے جم غفیر میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پاکستان میں موجود انتخابی نظام میں آئین پاکستان کی روشنی میں اصلاحات کا ایجنڈا پیش کیا۔ کیونکہ اس انتخابی نظام میں 65 سالوں سے عوام پاکستان کے بنیادی حقوق کو غصب کیا جا رہا ہے۔
لاہور…مجلس وحدت المسلمین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے لانگ مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی۔ مجلس وحدت المسلمین کے وفد نے لاہور میں ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اسلام آباد میں کنٹینر لگا کر راستے بلاک کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، پنجاب کے بھی کچھ علاقوں میں کنٹینر لگائے جارہے ہیں۔
سلطان احمد علی نے کہا کہ عالم اسلام کی نگاہیں پاکستان پر ہیں اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی شکل میں تبدیلی کے مکمل وژن کے ساتھ ایسی قیادت ملک کو میسر آ چکی ہے، جو قوم کو منزل مراد تک پہنچا کر دم لے گی۔ پوری قوم تبدیلی اور انقلاب کی اس آواز کی طرف متوجہ ہو چکی ہے۔ لانگ مارچ میں ہماری کال پر لاکھوں مریدین تبدیلی کو یقینی بنانے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں 14 جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ قائد اعظم نے پاکستان چند خاندانوں کیلئے نہیں غریب مسلمانوں کیلئے بنایا تھا۔ جاگیردار، وڈیرے اور سرمایہ دار اکڑی گردنوں کے ساتھ 65 سال سے غریبوں کے حقوق سے کھیل رہے ہیں۔ 23 دسمبر سے پہلے یہ تبدیلی کی تحریک تھی مگر اب یہ انقلاب بن چکا ہے۔ غریب عوام 14 جنوری کو اکڑی گردنوں سے سریے نکال دیں گے۔ کردار کشی، تہمتوں اور گالیوں کا جواب نہیں دونگا۔ مشائخ عظام آج پاکستان بچانے کیلئے وہی کردار ادا کریں جو انہوں نے تحریک پاکستان کے وقت قائد اعظم کی قیادت میں کیا تھا۔ آج سب کو مل کر پاکستان بچانا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ 14 جنوری کو اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر دنیا کا سب سے بڑا تحریر سکوائر برپا کیا جائے گا۔ یہ جلسہ کراچی میں ایم کیو ایم کی بھرپور شرکت سے منعقد کیا گیا اور طاہرالقادری کے بعد ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والا اجتماع پرامن ہو گا جس میں کسی درخت کی ایک ٹہنی کو بھی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا اور خون کا ایک قطرہ تک نہیں بہے گا۔
URI انٹرنیشنل کے زیراہتمام ایمبیسڈر ہوٹل لاہور میں کرسمس اور ہیپی نیو ایئر کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں کے علاوہ پیس سنٹر URI کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جیمز چنن نے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کو بھی خصوصی دعوت دی۔ جنہوں نے وفد کے ہمراہ اس تقریب میں شرکت کی۔ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز کے علاوہ کوآرڈینیٹر انٹرفیتھ سید مدثر محی الدین اور حافظ علامہ طاہر بغدادی نے بھی شرکت کی۔
لاہور: جمہوریہ ترکی کے تین رکنی وفد نے دورہءِ پاکستان کے دوران 28 نومبر 2012ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ اس وفد کی قیادت ڈاکٹر صالح یوسل نے کی۔ مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر تحریک منہاج القرآن کے قائدین نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
نائب وزیر اعظم چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ طاہر القادری کا مشن ملک، عوام اور جمہوریت کیلئے ہے۔ نظام انتخاب میں اصلاحات کے ایجنڈے کی تکمیل میں ہم ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ انتخابی اصلاحات سے جمہوریت مضبوط ہو گی اگر یہ اصلاحات پہلے ہو جاتیں تو ضمنی الیکشن کے نتائج مختلف ہوتے۔ ڈاکٹر طاہر القادری ظلم کے خلاف کھڑے ہیں ہم ان کا ساتھ دیں گے۔
ملک کے سب سے بڑی طلبہ تنظیم مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ملک بھر میں عوامی مارچ کے حوالے سے سرگرم ہے۔ ایم ایس ایم مختلف کالجز ، یونیورسٹیز اور دیگر مقامات پر کارنز میٹنگز ، اجلاسز اور کیمپس کا انعقاد کررہی ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دعوت انقلاب پر طلبہ متحرک ہیں۔ مختلف شہروں میں کارنر میٹنگز میں طلبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تبدیلی کا صحیح وقت آگیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام عالمی ورکرز کنونشن 30 دسمبر 2012ء کو منعقد ہوا۔ اس کنونشن میں مرکزی سیکرٹریٹ لاہور کے علاوہ پاکستان بھر کے شہروں اور بیرونی دنیا کے 90 ممالک سے لاکھوں لوگ نے شرکت کی۔ جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ کنونشن کو مین سٹریم میڈیا اور چینل 92 کے ذریعے دنیا بھر میں براہ راست پیش کیا گیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ جمہوریت ڈی ریل ہو چکی ہے۔ اسکی گاڑی کو پٹڑی پر چڑھانے آیا ہوں۔ آئین اور جمہوریت کی بحالی میرا مشن ہے۔ آئین کے جھاڑو کے ساتھ جمہوریت کو صاف ستھرا کرنا چاہتا ہوں۔ مارچ آئینی حق ہے، دنیا کی کوئی طاقت عوامی مارچ سے نہیں روک سکتی۔ 14 جنوری کو اسلام آباد تک ایک شیشہ بھی نہیں ٹوٹے گا، افسوس ملک میں دلیل کا کلچر ختم ہو گیا ہے۔
single مطالبہ 14 جنوری کو ہوگا کہ آپ اس کو تحلیل کرکے care taker govt. تمام stake holder کے اعتماد کے ساتھ بھلے آپ کا agreement گورنمنٹ کا اور اپوزیشن پارٹی کا ضروری ہے۔ 20th ویں ترمیم کے تحت اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ وہ ہو مگر In addition to that باقی تمام stake holders کو اعتماد میں لیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ دو پارٹیوں کا مک مکا برداشت نہیں کریں گے، انتخابی اصلاحات اور الیکشن کرانا دونوں بہت ضروری ہیں اور تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے 10 جنوری سے پہلے نگران حکومت قائم کر کے انتخابی اصلاحات کی جائیں۔ موجودہ حکومت سے صرف نگران حکومت کا مطالبہ ہے جو انتخابی اصلاحات بھی کرے اور آزادانہ الیکشن بھی کرائے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.