سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری کا آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف میں منعقدہ عقیدۂ ختم نبوت کانفرنس میں خصوصی شرکت و خطاب
ٹریننگ کیمپ میں نظامت ایجوکیشنل اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر حافظ محمد سعید رضا بغدادی، علامہ حسن محمود جماعتی، علامہ احمد وحید قادری کی شرکت و خطاب
فکرِ حسینؑ کانفرنس میں معروف نقیبِ محفل صفدر علی محسن سمیت تحریک منہاج القرآن کےجملہ فورمز کے قائدین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سنٹرل پنجاب کی گوجرانوالہ، نارووال کے ماہانہ ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں شرکت، اس موقع پر انہوں نے مراکزِ علم کے قیام کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام 31 مارچ 2023 کو 5 روزہ دروسِ عرفان القرآن کی تیسری نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علامہ رانا نفیس حسین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن شکر گڑھ کے زیراہتمام منعقدہ عظیم الشان ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے تحریک منہاج القرآن کی عالمی سطح پر خدمات کے حوالے سے پر مغز گفتگو کی اور شاندار ورکرز کنونشن کے انعقاد پر تحریک منہاج القرآن اور تمام فورمز کے عہدیداران کو مبارکباد دی۔
تحریک منہاج القرآن کے ناظم نائب اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے علی پور سیداں (نارووال) میں پیر جماعت علی لاثانی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے دربار پر منعقدہ سالانہ ’’عقیدہ ختمِ نبوت‘‘ کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا حضور نبی اکرم ﷺ اللہ کے آخری رسول اور آپ ﷺ کی تعلیمات قیامت تک کیلئے ذریعہ ہدایت ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کرتارپور، نارووال گوردوارہ دربار صاحب کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کا اعلیٰ سطحی وفد بھی آپ کے ساتھ تھا، جن میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری، ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا، منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری، عبدالرحمن ملک، خرم شہزاد، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، فرحان جاوید، حفیظ الرحمن، طیب ضیاء، قاری ریاست علی چدھڑ و دیگر بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع ناروول کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس نائب ناظم اعلٰی سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس کی زیر صدارت منعقدہ ہوا۔ اجلاس میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ضلعی ٹیم کو مبارکباد دی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالہ سے مرکزی ہدایات کی روشنی بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن نارووال کی تقریب حلف وفاداری منعقد ہوئی، جس کی صدارت فیصل رفیق منہاجین صدر تحریک منہاج القرآن ضلع ناروول نے کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا گیا۔ تقریب میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کے تنظیمی و دعوتی نیٹ ورک پر روشنی ڈالی اور جدید ذرائع کے مطابق دعوت کو موثر بنانے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔
منہاج القرآن ضلع نارووال کے زیراہتمام اجلاس برائے تنظیم نو سیشن 23-2021ء منعقد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلٰی تنظیمات وسطی پنجاب) نے خصوصی شرکت کی۔ سیکرٹری کوآرڈینیشن سنٹرل پنجاب قاری ریاست علی چدھڑ اور میاں ریحان مقبول (جنرل سیکرٹریPAT وسطی پنجاب) اور رانا وحید شہزاد (مرکزی ڈپٹی سیکرٹری MYL) نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع نارووال کے زیراہتمام استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلٰی تنظیمات وسطی پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن معاشرے میں اصلاح احوال کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔
تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ نارووال کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر رفیق نجم نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے قائد ڈے تقریبات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
منہاج القرآن نارووال کے زیراہتمام خصوصی گرینڈ اجلاس 7 فرروری 2021ء کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر سرکلرروڈ نارووال میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت حافظ عبدالغفار سلطانی صدر منہاج القرآن نارووال نے کی۔
حریک منہاج القرآن نارووال ظفروال کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینشین انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70 ویں سالگرہ کی تقریبات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.