سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن علماء کونسل شکر گڑھ کے زیراہتمام 16 اکتوبر 2011ء کو عظیم الشان علماء کنونشن منعقد ہوا۔ جس میں شکر گڑھ کے گردونواح سے 100 سے زائد جید علماء کرام نے خصوصی شرکت کی۔ علماء کنونشن میں مرکزی ناظم علماء کونسل علامہ سید فرحت حسین شاہ، منہاج القرآن علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ الحاج امداد اﷲ خان اور منہاج القرآن علماء کونسل پنجاب کے ناظم علامہ میر آصف اکبر معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام مورخہ 9 اگست 2011ء بروز منگل بعد از نماز فجر بمقام ریلوے اسٹیشن شکرگڑھ تیسرے سالانہ سات روزہ دروس عرفان القرآن کے آخری پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں خصوصی شرکت شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علامہ محمد اعجاز ملک نے کی جبکہ پروفیسر ذوالفقار علی مرکزی نائب ناظم تنظیمات تحریک منہاج القرآن اور اختر علی قادری نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکر گڑھ کے زیراہتمام سات روزہ دروس عرفان القرآن کا پانچواں پروگرام 7 اگست 2011ء بروز اتوار بعد از نماز فجر بمقام ریلوے اسٹیشن شکرگڑھ منعقد ہوا، جس میں شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خطاب علامہ حافظ سعید الحسن نے عظمت سیدہ کائنات کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکر گڑھ کے زیراہتمام سات روزہ سالانہ دروس عرفان القرآن منعقد ہوا۔ اس سلسلے کا چوتھا پروگرام 6 اگست 2011ء کو بعد از نماز فجر منعقد ہوا۔ جس میں علامہ محمد فیاض بشیر قادری نے "اقامت دین میں نوجوانوں کا کردار" کے موضوع پر خطاب کیا۔ پروگرام میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والی مؤثر شخصیات نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکر گڑھ کے زیراہتمام سات روزہ دروس عرفان القرآن کا تیسرا پروگرام 5 اگست 2011ء بعد از نماز فجر منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکر گڑھ کے زیراہتمام سات روزہ دروس عرفان القرآن کا دوسرا پروگرام 4 اگست 2011ء بروز جمعرات بعد از نماز فجر منعقد ہوا۔ جس میں علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے مقصود زندگی رضائے الہیٰ کے موضوع پر خطاب کیا۔ پروگرام میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والی مؤثر شخصیات نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام 3 اگست 2011ء کو سالانہ درس عرفان القرآن کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ ریلوے اسٹیشن شکرگڑھ کے مقام پر نماز فجر کے بعد درس ہوا، جس میں پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ درود و سلام کے گلدستے شیخ حسن ظہور نے پیش کیے۔ علامہ محمد افضال قادری نے "رمضان اور انفاق فی سبیل اللہ "کے موضوع پر خطاب کیا
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نارووال کے زیراہتمام 4 دسمبر تا 6 دسمبر 2010ء کو تین روزہ 13واں سالانہ فری آئی سرجری کیمپ منعقد ہوا۔ جس میں کل 4400 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور 270 مریضوں کی فری آئی سرجری کی گئی جس میں 8 ڈاکٹرز نے خدمات سرانجام دیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے نوشہرہ میں 500 متاثرین سیلاب کے لیے منہاج خیمہ بستی قائم کر دی ہے۔ آج سے متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے جھولی پھیلاؤ مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 12واں سالانہ فری آئی سرجری کیمپ 6 نومبر 2009ء بروز جمعۃ المبارک کو ہوا، ہزاروں مستحق افراد کا کامیاب آپریشن کیا گیا اور انہیں بینائی کی عظیم دولت نصیب ہوئی۔ آئی کیمپ میں ملک بھر سے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نارووال کے زیراہتمام سالانہ چار روزہ فری آئی سرجری کیمپ کی اختتامی تقریب مورخہ 7 نومبر 2008ء کو نارووال میں منعقد ہوئی۔ آئی کیمپ کی اختتامی تقریب کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نارووال کے زیراہتمام دسواں سالانہ تین روزہ فری آئی کیمپ مورخہ 9 نومبر منہاج القرآن اسلامک سنٹر نارووال میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر آکولو پلاسٹک سرجری کے مایہ ناز ڈاکٹر اور میو ہسپتال میں شعبہ آئی کے ہیڈ پروفیسر عمران اکرم صحاف، ڈسٹرکٹ آئی سرجن ڈاکٹر امانت علی، جنرل ہسپتال لاہور کے آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر آکاش، گجرات کے معروف سرجن ڈاکٹر سید مزمل حسین شاہ، میو ہسپتال لاہور کے سابق رجسٹرار ڈاکٹر سید جواد، ڈاکٹر گوہر رحمان، میو ہسپتال لاہور کے ڈاکٹر حافظ عطاء الرسول، میڈیکل آفیسر نارووال ڈاکٹر احمد سعید، پیرا میڈیکل سٹاف، شعبہ آپٹالوجی اور سرجری سے منسلک ملک کے دیگر ماہر ڈاکٹر بھی موجود تھے۔ اس کیمپ میں علاج کے لیے آنے والے مریضوں کے ساتھ ان کے رشتہ دار، ورثاء، دیگر معززین علاقہ اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد بھی یہاں حاضر تھی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.