سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ہالینڈ میں الھدایہ کیمپ 2019ء میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ دو روزہ کیمپ کا انعقاد منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کی طرف سے کیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے صدر ظل حسن اور دیگر معزز مہمانوں نے کیمپ میں خصوصی شرکت کی جبکہ ہالینڈ بھر سے مردوخواتین کی بڑی تعداد بھی کیمپ میں شریک ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 وییں سالگرہ منائی گئی۔ قائد ڈے پر 19 فروری 2018ء کو پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔ تقریب میں علامہ حافظ نذیر احمد، منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ کے ڈائریکٹر علامہ یاسر نسیم اور پریزڈنٹ NEC نیدر لینڈ تسنیم صادق مہمان تھے۔
منہاج یوتھ لیگ دی ہیگ ہالینڈ کے زیرانتظام یوتھ اور خاص طور پر بچوں کے لیے محفل میلاد 31 دسمبر 2016ء کو منعقد ہوئی۔ پروگرام میں طلبا و طالبات کے علاوہ چھوٹے بچوں اور ان کے والدین نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس پروگرام کو منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے معزز اساتذہ کرام اور عہدیداران نے منعقد کیا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کے زیراہتمام انتظام مولدالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 12 بارہ ربیع الاول کے مبارک دن 11 دسمبر 2016ء کو دی ہیگ میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے کی۔ پروگرام میں ہالینڈ سے مسلم کمیونٹی کے سینکڑوں مرد و خواتین نے فیملیز سمیت بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کے زیراہتمام ’’پیغام حسین کانفرنس‘‘ 10 اکتوبر 2016ء کو دی ہیگ میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد نے کی۔پروگرام میں دی ہیگ اور گردونواح سے مرد و خواتین اور فیملیز کی بڑی تعداد نے کیساتھ شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کی سعادت سیدہ مجتبی ہاشمی نے کی۔ صادق بٹ نے اپنے ساتھیوں سکندر خان اور شیراز ملک کیساتھ گروپ کی صورت میں نعت مبارکہ پیش کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نیدرلینڈز کے منعقدہ ورکر کنونشن میں کارکنان کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام نے کہا ہے کہ 2013ء کے الیکشن سے قبل خلاف آئین تشکیل پانے والے الیکشن کمیشن اور اس کے صوبائی ممبرز کی تقرریوں کو سب سے پہلے ہم نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چودھری نے سیاسی عزائم اور تعصب کے باعث ہماری آئینی پٹیشن کو سننے سے انکار کر دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ کے زیراہتمام پاکستانی نوجوانوں کے لیے عشائیہ کی تقریب کا اہتمام دی ہیگ کے مقامی لاثانی ریسٹورنٹ میں کیا گیا جس میں دی ہیگ، روٹرڈیم اور دیگر شہروں سے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر عمر مرزا نے تمام دوستوں کو خوش آمدید کہا جس کے بعد استاد تسنیم صادق نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے حاضرین کو اس ملاقات کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا جس کا بنیادی مقصد ہالینڈ میں مقیم نوجوانوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے
منہاج القرآن انٹرنیشنل روٹرڈیم کے زیر انتظام مورخہ 18 جنوری 2015 کو ہفتہ وار محفل ذکر ونعت کا انعقاد کیا گیا، محفل میں پاکستانی کمیونٹی کے کثیر افراد نے شرکت کی۔محفل سے خصوصی خطاب علامہ حافظ نذیر احمد خان نے کیا۔
علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ جب محشر بپا ہوگا قیامت کی سختیاں اپنے عروج پر ہونگی وہاں کامیابی کے لئے جس میزان میں اعمال تولے جائیں گے اس میزان کا معیار صرف نسبتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور محبتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قائم ہوگا جن اعمال میں یہ محبت اور نسبت نہیں ہوگی وہ اعمال اللہ تبارک وتعالیٰ کے حضور قابلِ قبول نہیں ہونگے لہذا ہمیں چاہئے کہ اپنے ہر عمل میں اللہ کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم کو پیشِ نظر رکھیں کیونکہ ہم نے اللہ کو اللہ مانا تو پیارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے ماناہے۔
گذشتہ دنوں منہاج یورپین کونسل کے صدرمحمداعجاز وڑائچ اور سیکرٹری جنرل محمد بلال اوپل نے ہالینڈ میں مقامی تنظیم سازی کے مراحل کو نہایت خوش اسلوبی سے مقامی تاحیات ممبران کی مشاورت کے ساتھ مکمل کر تے ہوئے ایمسٹرڈیم، روٹرڈیم اور دی ہیگ کیلئے صدور کا اعلان کیا
منہاج یورپین کونسل کے ناظم محمد بلال اپل نے مشن کے فروغ کے لئے حکمت عملی اور مشن کے اگلے فیز پاکستان میں سبز انقلاب کی تیاری کے لئے مشاورت اور ٹارگٹس دیئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وہ وقت تھا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری جو بات کہہ رہے تھے مفاد پرست ٹولہ ان کو سننے کی بجائے طرح طرح کے الزامات لگا رہا تھا۔ آج وقت ہے کہ ملک پاکستان کا بچہ بچہ کہہ رہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری درست کہتے تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ کے زیر اہتمام سیدنا حضرت امام ابو محمد جعفر صادق رضی اللہ عنہ کی زندگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے علامہ حافظ نذیر احمد القادری نے کہا کہ ایک دن کسی شخص نے حضرت جعفر صادق رضی اللہ عنہ کے قیمتی لباس پر اعتراض کر دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس شخص کا ہاتھ پکڑ کر اپنی آستین کے نیچے پھیرا اندر کا لباس کھردرا اور ٹاٹ کا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ اندر کا لباس اللہ عزوجل کے لئے ہے اور ظاہری لباس دنیا کے لئے ہے ۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ ہالینڈ کے زیر اہتمام ہفتہ وار درس قرآن اور شان اولیاء کانفرنس منعقد ہوئی جس سے حافظ علامہ نذیر احمد القادری نے سیدنا حضرت امام زین العابدین بن حضرت امام حسین علیہ السلام کی زندگی کے احوال بیان کئے۔
منہاج القرآن دی ہیگ کے زیر اہتمام ہفتہ وار درسِ قرآن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حافظ نذیر احمد القادری نے حضرت ِعثمان ِغنی رضی اللہ عنہ کے حالاتِ زندگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ امیرالمومنین ہونے کے باوجود ہمیشہ اپنے دسترخوان میں غرباء کو شامل کرتے۔ حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کے اس عمل کی مثال آج کے حکمرانوں میں ملنی ناممکن ہے حالانکہ یہ تمام حکمران مسلمان ہونے کے دعویدار بھی ہیں اور سرکاری اخراجات پر خوب حج اور عمرے بھی کرتے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ کے زیر اہتمام ہفتہ وار مجلس درس قرآن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حافظ نذیر احمد القادری نے کہا کہ برے لوگوں کی صحبت سے گوشہ نشینی بہتر ہے کیونکہ گوشہ نشینی میں راحت ہے۔ وہ اس طرح کہ اگر کسی شخص کو یہ احساس ہو جائے کہ میں دنیاوی محفلوں میں جا کر غیبت کا شکار ہو جاتا ہوں یا مجھ سے ایسے کام اور ایسی باتیں سرزد ہوجاتی ہیں جن کی وجہ سے مجھے ثواب کی بجائے گناہ مل جاتا ہے تو ایسے شخص پر لازم ہے کہ وہ گوشہ نشینی اختیار کر لے
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.