سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے سینئر رہنماء فیض عالم قادری کے والد گرامی حاجی میر عالم انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اظہار تعزیت کیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے سنیئر رہنماء فیض عالم قادری کے والد گرامی کی نماز جنازہ دینہ کے نواحی گاؤں بوڑیاں میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام سنایا گیا، جس میں انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے منہاج حلقہ درود کے زیراہتمام عید میلاد النبی ﷺ 2020ء کے موقع پر مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جن میں فیملی محافلِ میلاد النبی ﷺ، آن لائن آڈیو بک ریڈنگ، آن لائن نعت گوئی، ختم القرآن اور کثرت سے نذرانہ درود و سلام شامل تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے دیرینہ رفیق ایوب مغل مختصر علالت کے بعد رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، (إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ)۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک اور دیگر قائدین نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے نے کورونا وباء کے پیش نظر میلاد النبی ﷺ کی خوشیاں منانے کے لیے رفقاء و کارکنان اور عام لوگوں کو ان کے گھر جا کر انہیں میلاد تحائف دئیے، تاکہ گھروں میں بیٹھے افراد بھی آقا کریم ﷺ کی آمد مبارکہ کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ناروے میں مختلف شعبہ جات کے اسکالرز اور پروفیشنلز نے ملاقات کی۔ ملاقات میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے رہنماء علامہ نور احمد نور، علامہ عدیل ہاشمی اور علامہ صداقت علی قادری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا تیزی سے ترقی کر رہی ہے، سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے رہے جانے والی اقوام آنے والے دور کا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے زیراہتمام اوسلو میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے، اوسلو کے قائدین، مختلف شعبہ جات و فورمز کے نمائندگان اور خواتین بھی پروگرام میں شریک ہوئیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے رہنماء علامہ نور احمد نور، صاحبزادہ صداقت علی قادری اور دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ناروے اوسلو کے نواح میں النور اسلامک سنٹر بائرن کا وزٹ کیا، جہاں اگست 2019ء میں ایک دہشت گرد نے حملہ کیا تھا۔ النور اسلامک سنٹر وزٹ کی دعوت مسجد کے امام و خطیب سید محمد اشرف شاہ نے دعوت دی تھی۔ اس موقع پر پروفیسر عطاءالمصطفیٰ بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے زیراہتمام اوسلو سٹی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 69 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں قائد ڈے تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ پروگرام میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تنظیمی امور میں اعلیٰ کارکردگی پر ذمہ داران و کارکنان کو اسناد بھی دیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو (ناروے) کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نئی تالیف ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی مرد و خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ پر قائد ڈے تقریب اوسلو میں 22 فروری 2019ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈاکٹرحسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل اور محترمہ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شیخ الاسلام کی علمی وفکری اور علم کی نظر میں آپ کی خدمات پر روشنی ڈالی۔
منہاج حلقہ درود (خواتین) ناروے کے زیراہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے اوسلو مرکز میں استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں خواتین کی میلادالنبیﷺ کی خصوصی محفلِ کا انعقاد کیا گیا، جس میں میلاد النبیﷺ اور منہاج القرآن کا پیغام بہت خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا۔ پروگرام میں اوسلو اور گردونواح سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد 07 اکتوبر 2017 کو منہاج اسلامک سینٹر اوسلو میں کیا گیا۔ کانفرنس کے مہمانِ خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل ہاگن (جرمنی) کے ڈائریکٹر علامہ پروفیسر صفدر مجید قادری تھے، جبکہ انگلینڈ سے علامہ مفتی یار محمد قادری، پرویز نثار، علامہ مفتی زبیر تبسم، علامہ اسرار احمد نقشبندی، علامہ مفتی طاہر عزیز، علامہ حافظ نصیر احمد نوری، علامہ صداقت علی قادری اور نوجوان سکالر ناصر علی اعوان سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے قائدین و کارکنان اور پاکستانی و مسلم کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 2 اگست 2017ء کو اوسلو میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے تنظیمی فورمز کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ تنظیمی عہدیداروں کی نشست میں صاحبزادہ حماد مصطفیٰ اور صاحبزادہ احمد مصطفیٰ المدنی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاتل اعلیٰ پنجاب کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانا نصیب نہیں ہوگا۔ سلطنت شریفیہ کے مکمل خاتمہ کیلئے تمام جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہو گا۔
تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر انٹرفیتھ اینڈ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے اپنے دورہ یورپ میں ناروے کے شہر اوسلو میں سکھ کمیونٹی کی دعوت پر گوردوارہ درمن کا دورہ کیا۔ وزٹ میں چوہدری محمد فاروق وسن بھی ان کے ساتھ تھے۔ درمن گوردوارہ پہنچنے پر صدر گوردوارہ بابا گرو نانک جی درمن سردار منجوسویل سنگھ اور سردار ملیک سنگھ، سردار سرجیت سنگھ براڑ نے سہیل احمد رضا کا استقبال کیا۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.