پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اشفاق احمد قادری، حسن بھائی اور قربان علی نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
آج الحمدللہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا عظیم پیغام، دعوتی اور تنظیمی نیٹ ورک دنیا کے 90 سے زائد ممالک میں فروغ پاچکا ہے۔ 50 ممالک میں منہاج القرآن کی ممبر شپ جبکہ ان میں سے 45 ممالک میں 60 کمیونٹی، ایجوکیشنل اینڈ کلچرل اسلامک سنٹرز کا قیام عمل میں آچکا ہے۔