اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیاء کے زیراہتمام عیدالفطر کا اجتماع

Eid ul fitr gathering by MQI Brescia

منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیاء میں عیدالفطر کا اجتماع مورخہ 17 جولائی 2015 بروز جمعہ کو پالادی بریشیاء کے خو بصورت ہال میں منعقد ہوا، اجتماع کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آقاکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر منہاج القرآن بریشیاء علامہ سید غلام مصطفی مشہدی نے اپنے خطاب میں عیدالفطر کے دن کی اہمیت قرآن وسنت کی روشنی میں اجاگر کی اور اپنا مال اللہ کی راہ میں خرچ کرنے پر زور دیا۔ نماز کے بعد عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیاء کے زیراہتمام عیدالفطر کی دو نمازیں ادا کی گئی، پہلی جماعت سید غلام مصطفی مشہدی ڈائریکٹر منہاج القرآن بریشیاء کی امامت میں ادا کی گئی جبکہ دوسری جماعت حاجی محمد الیاس نے کروائی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا اسٹال بھی منہاج یوتھ لیگ بریشیاء کی جانب سے لگایا گیا۔

Eid ul fitr gathering by MQI Brescia

Eid ul fitr gathering by MQI Brescia

Eid ul fitr gathering by MQI Brescia

تبصرہ

Top