سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
سردار شاکر خان مزاری نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات جنوبی پنجاب کی رحیم یار خان A کے ماہانہ ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں شرکت، اس موقع پر انہوں نے مراکزِ علم کے قیام کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔
سردار شاکر خان مزاری نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات جنوبی پنجاب کی رحیم یار خان B کے ماہانہ ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں شرکت، اس موقع پر انہوں نے مراکزِ علم کے قیام کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب زون کا سالانہ ایگزیکٹو کونسل اجلاس رائل پیلس ہال مین منعقد ہوا۔ اجلاس کی صارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری نے کی۔
نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری کی تحریک منہاج القران کے زیراہتمام رائل میرج ھال میں قائد ڈے کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 5 فروری 2023 کو رحیم یار خان میں ”محبت و اتباعِ رسولﷺ کانفرنس“ میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ محبت و عشق رسول ﷺ حفاظت ایمان کی ضامن ہے۔ آج کے دور میں حضور ﷺ کی محبت، عشق، غلامی کے بغیر ایمان کی حفاظت کا کوئی اور ذریعہ نہیں ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے حضرت خواجہ محمد یار فریدی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کے موقع پر گڑھی اختیار خان میں منعقدہ محفل سماع میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
منہاج القرآن ضلع رحیم یار خان بی کے زیراہتمام تربیتی نشستوں میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج معاشرہ میں علم و عمل اور تربیت کی اہم ترین ضرورت ہے، جس کے لیے منہاج القرآن نے 25 ہزار مراکز علم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حریک منہاج القرآن ضلع رحیم یار خان بی کے زیراہتمام مختلف تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا گیا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کی نئی دعوتی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔
حریک منہاج القرآن رحیم یار خان کا تنظیمی اجلاس مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری کی زیرصدارت ہوا۔ جس میں انہوں نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ممبرشپ، یونین کونسل تنظیم سازی اور فہم دین پروجیکٹ ایپلی کیشن اور رجسٹریشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن رحیم یارخان (اے) کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یوم ولادت کے موقع تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلٰی سردار شاکر خان مزاری، مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ محمد احسان رضوی القادری، حافظ راشد مصطفوی، حاجی محمد فاروق، ڈاکٹر عبدالقیوم کانجو، شہزاد خان رند ایڈووکیٹ، تحریک منہاج القرآن رحیم یار خان و جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں 71 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن خانپور کے سرپرست اور محمد انیس قریشی منہاجین کے والد گرامی محمد حنیف قریشی انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حنیف قریشی (مرحوم) کی منہاج القرآن کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق اور خانپور کے سرپرست تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش و مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور جملہ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ دے۔
تحریک منہاج القرآن رحیم یار خان کے زیراہتمام پریس کلب میں ’’سفیر امن کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری، مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی اور زونل نائب ناظم محمد علی قادری نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر کانفرنس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، شاکر خان مزاری اور مظہر محمود علوی نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تجدیدی، علمی اور عالمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیرِ اہتمام رحیم یار خان میں تنظیمات کے لیے تنظیمی تربیتی اور لیڈر شپ ڈویلپمنٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں تحریک منہاج القرآن کے تمام فورمز کے ضلعی عہدیداران اور ذمہ داران تربیتی شریک ہوئے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے رحیم یار خان ۔ اے (ہیڈ کوارٹر) میں بھی اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن رحیم یار خان بی (خانپور) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2023 Minhaj-ul-Quran International.