سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج مصالحتی کونسل سپین کی طرف سے مورخہ 11 جون 2010ء بروز جمعۃ المبارک بادالونا کے مقامی ریسٹورنٹ میں صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری مرکزی وفد کے ہمراہ مورخہ 10 جون 2010ء بروز جمعرات بارسلونا، سپین پہنچے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ وفد میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، MWF یورپ کے ڈائریکٹر علامہ اقبال اعظم منہاجین، منہاج القرآن لوگرونیو کے نائب صدر غضنفر حسین اور سیکریٹری جنرل رفاقت علی شامل تھے۔
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے منہاج یوتھ لیگ سپین بارسلونا کے عہدیداران سے مورخہ 10 جون 2010ء کو ملاقات کی۔ ملاقات میں منہاج القرآن لوگرونیو کے غضنفر حسین، رفاقت علی، منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے امام علامہ محمد عابد نقشبندی اور منہاج القرآن سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر بارسلونا سپین کے زیراہتمام مورخہ 10 جون 2010ء بروز جمعرات رات 10 بجے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں بارسلونا، لوگرونیا، گاندیا اور گرد و نواح میں رہنے والے رفقاء و وابستگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کے مہمان خصوصی صدر سپریم کونسل منہاج القرآن صاحبزادہ حسن محی الدین قادری تھے۔
ورکر کنونشن کے دوران یتیم بچوں کی کفالت کے لئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پراجیکٹ آغوش کی تعمیر کے سلسلہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عہدیداران میں MWF کی طرف سے اعزازی اسناد تقسیم کی گئیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے نائب صدر مرزا محمد اکرم بیگ نے مورخہ 10 جون 2010ء بروز جمعرات کو بیگ ریسٹورنٹ میں صدر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، MWF یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم، منہاج القرآن لوگرونیا کے غضنفر حسین اور رفاقت علی نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اپنے دورہ یورپ ميں 9 جون کو سپين پہنچيں گے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ اقبال اعظم بھی دورے ميں آپ کے ساتھ ہوں گے۔ لوگرونیا سے آپ کے دورے کا آغاز ہوگا۔ اس کے بعد آپ 10 جون کو بارسلونا اور 11 جون کو بادالونا کا بھي دورہ کریں گے۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر بادالونا کی افتتاحی تقریب مورخہ 6 مئی 2010 بروز جمعرات شام 7 بجے منعقد ہوئی جس میں بادالونا کی مقامی اور پاکستانی کمیونٹی، سرکاری عہدیداران، مقامی و پاکستانی سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیمات کے نمائندوں کے علاوہ مختلف اخبارات، ٹی وی چینلز سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اپریل 2010ء بروز ہفتہ کو بعد از نماز عصر نئی مسجد منہاج القرآن بادالونا میں ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈنمارک سے آنے والے علامہ شاہد ریاض منہاجین نے خصوصی خطاب فرمایا۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے محمد شہزاد نے کیا جس کے بعد محمد عثمان اور محمد عتیق قادری نے آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنيشنل کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول کو راويتي مذہبي جوش و خروش سے منايا گيا۔ اس سلسلے ميں آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دنیا میں تشریف آوری کا جشن منانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ بارسلونا ميں ميلاد النبي صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کے تین بڑے پروگرام اور گھر گھر میں بے شمار محافل کا انعقاد بھي کيا گيا۔
مورخہ 30 جنوری بروز ہفتہ علامہ اقبال اعظم پیرس (فرانس) سے بارسلونا (سپین) پہنچے تو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائدین نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر صدر حاجی مظہر حسین، سیکریٹری جنرل نوید احمد، امام حافظ محمد عابد، امام حافظ عبد الرزاق اور یوتھ لیگ کے محمد عثمان موجود تھے۔
گزشتہ سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی منہاج یوتھ لیگ سپین (بارسلونا) کے زیرِ اہتمام 31 دسمبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء (رات 30 : 8 بجے) منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں خصوصی محفل کا انعقاد کیا جائے گا، اس سال یہ رات شب التجاء کے نام سے منائے جائے گی، پروگرام میں محفل حسن نعت اور نماز تسبیح کی ادائیگی بھی شامل ہو گی۔
گزشتہ دنوں منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری کے بڑے بھائی علی اختر پاکستان میں انتقال کر گئے۔ 27 دسمبر بروز اتوار کو ہونے والے اجلاس میں منہاج القرآن بارسلونا، سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی، امیر تحریک علامہ عبد الرشید شریفی، صدر مجلس شوریٰ حاجی غلام حسین، صدر حاجی مظہر حسین، نائب صدر مرزا محمد اکرم بیگ
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیراہتمام 24 دسمبر 2009ء کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ہونے والی تقریب میں مقامی مسلمان کمیونٹی کے ساتھ پاکستانی مسیحی کمیونٹی اور کرسچین رہنماؤں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ بارسلونا نے پا کستانی کمیونٹی کے لیے 29 نومبر 2009 کو عیدالاضحی کا خصوصی پروگرام منعقد کیا۔ اس پروگرام کا مقصد سپین میں مقیم پاکستانیوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ صحت مند تفریح مہیا کرنا تھا۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین وقتاً فوقتاً ایسے پروگرامز کا انعقاد کرتی رہتی ہے
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.