سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
سپين کے خود مختار علاقہ کاتالونيا کے صدر Jose-Lluis اور ديگر اعليٰ حکومتي عہديداروں نے 22 اکتوبر کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر کاتالونيا کا وزٹ کيا۔ يہ وزٹ کاتالونيا ميں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا پر منعقدہ تقريب Open Droor Session کے افتتاح کے سلسلہ ميں تھا۔ اس موقع پر وفد کے اعزاز ميں خصوصي تقريب کا اہتمام کيا گيا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے صدر حاجی مظہر حسین کی طرف سے Barrio Gotico میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، یہ پروگرام مورخہ 5 ستمبر بروز ہفتہ کو منعقد ہوا، جس میں عالمی عدالت انصاف (دی ہیگ) پاکستان پولیس کے SSP شہزادہ سلطان اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم نے خصوصی شرکت کی۔
16 ستمبر بروز بدھ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی طرف سے بارسلونا کے مشہور پاکستانی ریسٹورنٹ ذیشان کبابش پر مقامی پاکستانی و ہسپانوی تنظیمات اور حکومتی عہدیداران کے اعزاز میں ایک شاندار افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین بارسلونا سے سپین کے شمال میں واقع شہر لوگرنیو کے دورہ پر تشریف لے گئے۔ آپ کا یہ دورہ مورخہ 9 ستمبر بروز اتوار کو ہوا۔ اس دورہ میں منہاج یوتھ لیگ سپین کے ممبر خرم شبیر بھی آپ کے ہمراہ تھے۔
4 ستمبر بروز جمعۃ المبارک کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین نے بارسلونا کے قریبی شہر بادالونا Badalona میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنا خطاب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یتیم بچوں کی کفالت کے عظیم منصوبہ آغوش کے بارے معلومات دیں اور بتایا کہ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق یتیم بچے کی کفالت کرنے والا قیامت کے دن آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بالکل قریب ہو گا اتنا قریب جیسے ایک ہاتھ کی دو انگلیاں آپس میں قریب ہوتی ہیں
منہاج القرآن انٹرنیشنل نے پاکستان کو 63 واں یوم آزادی ملک بھر کے علاوہ بیرون ملک بھی جوش و خروش سے منایا۔ اس سلسلہ میں بارسلونا، سپین میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 14 اگست 2009ء کو جشن آزادی کا خصوصی پروگرام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے سپین کے علاقے کتالونیا کی Directora General d'Afers Religiosos ڈائریکٹر جنرل برائے مذہبی امور Montserrat Coll سے ملاقات کی، حکومت کتالونیا کے Departament de Presidencia کے دفتر میں ہونے والی اس ملاقات میں منہاج یورپین کونسل کے سینئر نائب صدر محمد نعیم چوہدری، سیکریٹری جنرل علامہ محمد اقبال اعظم اور دیگر قائدین نے شرکت کی
15 جون بروز پیر کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے سپین کے علاقے کتالونیا کی سوشلسٹ پارٹی (PSC) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور پارٹی کے عہدیداران سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں ناظم اعلیٰ کے ہمراہ منہاج یورپین کونسل کے سینئر نائب صدر محمد نعیم چوہدری، سیکریٹری جنرل علامہ محمد اقبال اعظم، منہاج القرآن سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی، صدر مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری، ظل حسن، صدر یوتھ محمد عتیق، یوسف بلال اور خرم شبیر شامل تھے، میٹنگ میں کتالان سوشلسٹ پارٹی کی نمائندگی پارٹی کے (ناظم تنظیمات) سیکریٹری آرگانیزیشن Jose Maria Sala نے کی۔
14 جون بروز اتوار کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور منہاج یورپین کونسل کے سنیئر نائب صدر محمد نعیم چوہدری بارسلونا اور سپین کے تنظیمی دورہ پر پہنچے تو منہاج القرآن بارسلونا کے عہدیداران نے ائیر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیر اہتمام بارسلونا یونیورسٹی Universitat de Barcelona میں "اسلام اور انسانی" حقوق کے عنوان سے پروگرام منعقد ہوا جس میں بارسلونا یونیورسٹی کی 2 پروفیسرز اور منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے امیر شیخ ظل عمر قادری نے خطاب کیا۔ پروگرام کو منعقد کرنے والے شعبہ منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری کے مطابق اس پروگرام کا مقصد مغربی اور بالخصوص ہسپانوی معاشرے میں اسلام بارے غلط فہمیوں کا ازالہ کرنا اور ان کودرست معلومات بہم پہنچانا ہے۔
گذشتہ دنوں MEPسجاد کریم اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے آفس مجرن شمس الرحمان آسی کے مابین ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ سجاد کریم کا کہنا تھا کہ یہاں برطانیہ میں ہمارے لوگوں نے ہر میدان میں گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں اور سیاست کے میدان میں بھی اپنا نام پیدا کیا ہے لیکن اس کے باوجود ہمیں اپنی کمیونٹی کے عروج کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لوگ جس بھی میدان میں خدمات دے رہے ہیں ہمیں اُن کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں تا کہ ہم آنے والی نسلوں کو محفوظ مستقبل دے سکیں۔
بارسلونا کی بلدیہ عظمیٰ کے نائب مئیر Carles Martiنے منہاج مصالحتی کونسل بارسلونا کی دعوت پر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ بارسلونا کے قدیم شہر Ciutat Vella کی میونسپل کارپوریشن کے نائب صدر Paco Salvador اور بلدیہ بارسلونا کے تارکین وطن کے امور کے نگران اعلیٰ Daniel de Torres بھی موجود تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد، منہاج یونیورسٹی کے فاضل اور Noor TV کے معروف مقرر علامہ ظل عمر قادری 4 روزہ دعوتی دورے پر 15 مئی کو آئرلینڈ سے بارسلونا پہنچ گئے ہیں۔ منہاج القرآن بارسلونا کے عہدیداران نے بارسلونا انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
15 مئی2009ء بروز جمعہ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا، سپین کی ایگزیکٹو کی طرف سے علامہ ظل عمر قادری کے اعزاز میں ذیشان ریسٹورنٹ بارسلونا میں پرتپاک عشائیہ دیا گیا، جس میں سرپرست محمد نواز کیانی، صدر حاجی مظہر حسین، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی، نائب صدر مرزا محمد اکرم بیگ، ناظم مالیات ارشد محمود، قیصر چیمہ، محمد اکرم اعوان اور سیکریٹری جنرل یوتھ لیگ احسن جاویدخان موجود تھے ۔
مئي بروز جمعہ جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا ميں منہاج القرآن بارسلونا اور منہاج يوتھ ليگ کے ايگزيکٹو ممبران کے ساتھ علامہ ظل عمر قادري کي تعارفي نشست کا انعقاد ہوا۔ تربيتي نشست کا آغاز تلاوت قرآن کريم سے الحاج قاري عبد الرحمان نے کيا،
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.