سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
اقوامِ متحدہ میں مشاورتی ادارہ کے سٹیٹس کی حامل بین الاقوامی تنظیم عالمی امن فیڈریشن نے 16 مارچ 2013 کو بارسلونا میں قیام امن کے لیے اسلامی کمیونٹی کا کردار کے عنوان پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں مذکورہ تنظیم کے ہسپانوی عہدیداران، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نائب صدر ظل حسن قادری، ڈیلی دوست (آن لائن اخبار)کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر قمر احسان اور دیگر سماجی تنظیمات کے سربراہان نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤندیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم الازہری نے 07 دسمبر کو دورہ سپین کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خصوصی خطاب کیا۔ اجلاس میں منہاج القرآن بارسلونا، منہاج القرآن بادالونا، منہاج القرآن اوسپتالیت اور منہاج یوتھ لیگ کے ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت محمد اکرم بیگ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نے کی۔
مورخہ 7 دسمبر 2012ء کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں MWF یورپ کے ڈائریکٹر علامہ اقبال اعظم (الازہری) نے نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کیا، منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں اس موقع پر 3 جماعتیں ہوئیں۔ علامہ اقبال منہاجین نے فلسفہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ پر گفتگو کرتے ہوئے ذکر حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ ساتھ فکر حسین کو سمجھنے اور اپنانے کی ضرورت ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ (سپین) کے صدر بلال یوسف کے والد حاجی محمد اسلم پرویز مورخہ 22 نومبر 2012ء کو راولپنڈی (پاکستان) میں انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (سپین) کے زیر اہتمام سپانش کلاس کی نئی کلاس کا آغاز 22 اگست 2012ء کو ہوا، داخلے کے خواہش مند افراد کی کثیر تعداد کی وجہ سے داخلہ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا۔ کلاس 22 نومبرتک جاری رہے گی جبکہ آئندہ کلاس 20 دسمبر 2012ء کو شروع ہوگی۔
ہسپانوی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کا قانونی چارہ جوئی کے لیے عدالت کی طرف رجوع کرنا مستحسن اور جرات مندانہ اقدام ہے
گذشتہ ہفتے ہسپانوی میگزین کی طرف سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے یکم اکتوبر 2012 کو بارسلونا کی عدالت میں کیس دائر کر دیا گیا ہے
منہاج القرآن انٹرنیشنل (سپین) نے ہسپانوی میگزین (ایل خو اے بیس) کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف عدالتی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے، منہاج القرآن انٹرنیشنل (سپین) کے ناظم نوید احمد اندلسی کی طرف سے پریس کو جاری کئے گئے بیان کے مطابق سپین کے میگزین کی طرف سے گستاخانہ خاکوں (کارٹون) کی اشاعت سے سپین میں بسنے والے لاکھوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے جو کہ سپینش فوجداری قانون (پینل کوڈ) کی خلاف ورزی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (بارسلونا، سپین) کے زیر اہتمام مورخہ 21 ستمبر 2012ء کو امریکہ میں بننے والی گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں پاکستانیوں کے علاوہ دیگر ممالک کے مسلمانوں نے بھی شرکت کی۔
سپین میں عیدالفطرمورخہ 19 اگست 2102ء کومنائی گئی اور مختلف شہروں میں مسلمانوں نے نماز عیدکی ادائیگی کے لئے بڑے بڑے اجتماعات منعقد کئے، اس مرتبہ سپین میں عیدالفطر کاسب سے بڑا اجتماع منہاج القرآن انٹرنیشنل (سپین) کے زیر اہتما م بادالوانا میں منعقد ہوا جس میں 3500 سے زائد افراد نے نماز عید ادا کی
بارسلونا(سپین) میں عید الفطر کا مرکزی اجتماع مورخہ 19 اگست 2012ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل (سپین) کے زیر اہتمام اسپورٹس ہال Raval میں منعقد ہوا جس میں ہزاروں افراد نے عید کی نماز ادا کی۔نمازیوں کی کثیر تعداد کی وجہ سے طے شدہ شیڈول کے مطابق 3جماعتیں کرائی گئیں۔اجتماع میں سوشلسٹ پارٹی کے راہنماء Jose Maria Sala نے بطور مہمان شرکت کی۔
عید الفطر کے موقع پر اوسپتالیت (بارسلونا، سپین) میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں ہزاروں پاکستانیوں نے نماز عید ادا کی جو کہ اوسپتالیت کی تاریخ میں کسی پاکستانی دینی پلیٹ فارم کی طرف سے منعقدہ پہلا اجتماع تھا۔
منہاج اسلامک سنٹر (اوسپتالیت، سپین) میں مورخہ 10 اگست 2012ء کو افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں اوسپتالیت کی پاکستانی اور عرب کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن اوسپتالیت کی انتظامیہ نے منہاج القرآن بادالونا اوربارسلونا کے عہدیداران کو خصوصی طور پر مدعو کیا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(سپین) کی ذیلی تنظیم بادالونا کے زیراہتمام مورخہ 09 اگست 2012ء کو افطار عام کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی، عرب کمیونٹی، مقامی ہسپانوی کمیونٹی، پاکستانی سماجی وسیاسی تنظیمات کے نمائندگان، کاتالان پولیس، سپانش پولیس اور سرکاری افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج مصالحتی کونسل (سپین) کے صدر محمد اقبال چودھری کی قیادت میں پاکستانی کمیونٹی کی تنظیمات کے وفد نے پاکستانی قونصل جنرل برائے بارسلونا مسعود خان راجہ سے ملاقات کی جس میں بارسلونا اور کاتالونیا میں رہنے والے پاکستانیوں کے مختلف مسائل زیر غور آئے
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.