سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ڈہرکی سکھر ڈویژن کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 71 ویں سالگرہ کی قائد ڈے تقریب 20 فروری 2022 کو منعقد ہوئی، اس موقع پر امیر تحریک منہاج القرآن اپر سندھ مخدوم ندیم ہاشمی، صدر MSM سندھ علی قریشی، منہاج القرآن علما کونسل اپر سندھ علامہ عبد الحفیظ كهڑو، عبد الستار چوہان کوارڈینیٹر منہاج القرآن اپر سندھ نے شرکت کی۔ پروگرام میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے زیراہتمام ’’شہادت امام حسینؓ‘‘ کانفرنس 11 اگست 2021 کو جلسہ گاہ بالمقابل نزد اکبری مسجد لطیف آباد یونٹ نمبر 5 پر معنقد ہو گی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد صاحبزادہ علامہ احمد حسن فاروقی منہاجین خطاب کریں گے۔
تحریک منہاج القرآن سکھر نے قائد ڈے تقریب کا انعقاد کیا، شیخ الاسلام کی 70 ویں سالگرہ کا کیک تحریک منہاج القرآن سندھ کے امیر مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے کاٹا، اس موقع پر تحریک منہاج القرآن سکھر کے ذمہ داران مخدوم جمیل احمد، بشیر احمد جونیجو، منہاج علماء کونسل اپر سندھ کے صدر مفتی عبدالحفیظ کھوڑو، قاضی نوید احمد اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اختتام تقریب پر دعا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن ڈہرکی کے عہدیداروں کا اجلاس کیڈٹ کالج گھوٹکی میں ہوا۔ تحریک منہاج القرآن کے تاحیات رفیق پروفیسر غلام مجتبیٰ کلوڑ اور دیگر شرکاء نے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک کے لائحہ عمل اور حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
منہاج القرآن ڈھرکی سٹی کے زیراہتمام 13 دسمبر بروز جمعرات کو حلقہ درود کا اہتمام کیا گیا، جسمیں تحریک منہاج القرآن سکھر ڈویژن کے کوارڈینیٹر محمد اسحاق سمیجو کی کاوشوں کی وجہ سے حلقہ درود کی تزئین و آرائش اور اسکو مستقل کرنے کے لیے انکی خدمات کو سرایا گیا۔
منہاج القرآن سکھر اور منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام سکھر میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ عید کے تیسرے روز 4 ستمبر 2017ء کو قربانی کے جانوروں کو ذبح کر کے گوشت بنایا گیا۔ بعدازاں تحریک منہاج القرآن سکھر کے قائدین و کارکنان نے گھر گھر جا کر گوشت کو مستحقین میں تقسیم کیا۔ سکھر کے علاوہ لاڑکانہ اور سندھ کے دوسرے شہروں میں بھی منہاج ویلفئیر فاونڈیشن نے قربانی کے گوشت کو تقیسم کیا۔
مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ سیف اللہ خان بھنگر کی قیادت میں صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع/ تحصیلات جیکب آباد، سکھر، گھوٹکی، ڈہرکی، میرپور ماتھیلو، لاڑکانہ، سیہون شریف، حیدرآباد سمیت 12 مقامات پر SAY No To Terrorism دستخطی کیمپس لگائے گئے، جسے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اور عوام نے خوب سراہا۔ ضربِ امن دستخطی مہم میں ہزاروں افراد نے دستخط بھی کیے۔
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک سکھر ڈویژن کے وفد نے مخدوم سید ندیم احمد ہاشمی کی قیادت میں پیر آف بھرچونڈ ی شریف میاں منظور احمد سے ڈہرکی میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں میاں منظور احمد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی احیائے تصوف کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن کی تاحیات رفاقت اختیار کی۔ وفد نے میاں منظور احمد ان کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف اور ترجمہ عرفان القرآن کے تحائف پیش کیے۔
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک سکھر ڈویژن کے وفد کی طرف سے پیر آف رانیپور پیر عبدالقادر شاہ جیلانی کے فرزند پیر نور مصطفیٰ جیلانی، نائب امیر جماعت اہلسنت سندھ مفتی محمد بشیر احمد لاشاری، نامور عالمی شہرت یافتہ نعت خوان فرحان علی قادری، آستانہ عالیہ گمبٹ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد علی شاہ اور جامعہ مسجد پھول باغ خیرپور خطیب علامہ عبد الحفیظ کھوڑو الازہری کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کے تحائف پیش کیے گئے۔
تحریک منہاج القرآن سٹی و تحصیل سکھر کے زیر اہتمام 28 فروری 2017 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر سفیر امن سیمینار کا اہتمام دلشاد ہوٹل سکھر کیا گیا۔ سیمینار کے شرکاء نے شیخ الاسلام کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی اور ان کی ملی و قومی خدمات کو سرہا۔ سیمینار میں شیخ الاسلام کے دہشت گردی کے خلاف جاری کردہ فتویٰ کی رونمائی بھی کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پنوعاقل کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن اپر سندھ کے امیر مخدوم ندیم احمد ھاشمی، ڈویژنل ناظم سکھر محمد اسحاق سمیجو سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے رفقاء و کارکنان اور وابستگان نے شرکت کی۔ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازئ عمر کی دعائیں کی گئیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.