سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن دنیا بھر میں احیائے اسلام کی تحریک ہے جو بین الاقوامی سطح پر اسلام کی حقیقی تعلیمات کا نہ صرف پر چار کر رہی ہے بلکہ عملی طور پر نوجوان نسل کواس سے آگاہی دے رہی ہے تاکہ اسلامی تعلیمات و احکامات پر عمل پیر اہو کر دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کے ساتھ ساتھ ایک خوشحال اور دوستانہ معاشرے کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے مورخہ 23 اکتوبر2010ء کو الفرغانہ انسٹی ٹیوٹ فار اسلامک سٹڈیز مانچسٹر میں منہاج القرآن برطانیہ کے جنرل کونسل کے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا
پاکستانی عوام دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور پنے اپنے حلقوں کے اندر اپنی مدد آپ کے تحت امن کمیٹیاں تشکیل دے کر معاشرے میں خوف وہراس، ڈاکہ زنی ، قبضہ گروپوں اور غریبوں کی زندگیاں اجیرن کرنے والوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اورجو ادارے اپنے فرائض منصبی دیانتداری سے ادا نہ کریں ان کا محاسبہ کرنے کے لئے میڈیا کی خدمات حاصل کریں جو ملکی سیاسی او معاشرتی حالات کی بہتری کے لئے اپنی اہلیت کے مطابق قابل ستائش ذمہ داریاں نبھانے کی کوششوں میں مصروف ہے ان خیالات کا اظہار بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل اور معروف سکالر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مورخہ 23 اکتوبر 2010 کو ہیتھرو ایئر پورٹ لندن پہنچنے پر میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو میں کیا۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ اسلام امن و محبت، غریب پروری، باہمی گفت و شنید، ایک دوسرے کے معاملات کو سمجھنے، برداشت کرنے اور انسانیت کے عزت واحترام و اتحاد کا سبق دینا ہے نہ کہ اسلام کے نام پر قتل وغارت گری کا بازار گرم کیا جائے۔ اسلام میں کسی بھی طرح کی دہشت گردی کی گنجائش نہیں ہے۔
گلوبل پیش اینڈ یونٹی کانفرنس2010ء لندن کے ایکسل سنٹر میں مورخہ23,24اکتوبر2010ء کو منعقد ہوئی جس میں یو کے اور یورپ بھر سے مختلف مذاہب اور مسالک سے تعلق رکھنے والے پچاس ہزار سے زائد لوگوں نے اپنی فیملیز کے ہمراہ شرکت کی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی وسرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم کے زیر اہتمام مورخہ 18 اکتوبر2010ء بروز سوموار کو بعد نماز ظہر برمنگھم سنٹر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی وتحقیقی خدمات کو خراج تحسین پیش کر نے کے لئے ایک خوبصورت نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں ویسٹ میڈ لینڈ اور بلیک کنٹری سے تعلق رکھنے والے علماء ومشائخ اور مفتیان کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے کے تحت چلنے والے پینڈل کمیونٹی ریڈیو آواز 103.1FM کے سٹاف کے اعزاز میں مورخہ 17 اکتوبر 2010ء کو ایک شاندار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے کے ایگزیکٹو ممبرز، منہاج القرآن انٹرنیشنل نیلسن کے احباب اور منہاج یوتھ لیگ یوکے کے صدر تحسین خالد کے علاوہ China Trek ایونٹ کے شرکاء نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج اسلامک سنٹر بریڈ فورڈ میں مورخہ 01 اکتوبر 2010ء کو پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب کے سلسلہ میں ایک تقریب کا انقعاد کیا، جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی تھے۔ تقریب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے جمع کی گئی خطیر رقم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے حوالے کردی گئی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کو نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے این ایچ ایس اور پرائمری ٹرسٹ کے ساتھ مل کر کمیونٹی خدمات کے صلے میں کمیونٹی ہیلتھ ایوراڈ 2009ء دیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے صدر اشتیاق احمد قادری نے مورخہ 27 ستمبر 2009 ء کو منعقدہ تقریب میں ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ 2009ء کے کمیونٹی ہیلتھ ایوارڈ کو منہاج القرآن لندن کے لئے مختص کرنا اور واحد مسلم تنظیم کا چناؤ بہت بڑی کامیابی ہے اور اس کامیابی پر جملہ کارکنان منہاج القرآن مبارکباد کے مستحق ہیں۔
اکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے اور مصیبت میں گھرے اپنے ہم وطنوں کی امداد کے لئے آکسفورڈ کی پاکستانی اور مسلمان کمیونٹی نے انفرادی اور اجتماعی طور پر امداد کا سلسلہ بڑے پر جوش انداز سے جاری رکھا ہوا ہے، اس سلسلہ میں آکسفورڈ کی تین مساجد اور اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی پاکستان سٹوڈنٹس یونین نے تقریبا پچیس ہزار کی خطیر رقم عطیہ کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام 7 اگست 2010ء کو وارک یونیورسٹی میں دہشت گردی کے خلاف پہلے "سمر کیمپ 2010ء" کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کیمپ کی صدارت کی اور شرکاء سے خصوصی خطاب کیا۔ افتتاحی تقریب میں برطانیہ اور یورپ بھر کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں سے 1300 نوجوانوں نے رجسٹریشن کرائی، جس کے لیے ہر نوجوان نے وارک یونیورسٹی کے اخراجا ت کی مد میں 200 پاؤنڈ ادا کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہر القادری نے مورخہ7 اگست 2010ء بروز سوموار وارک یونیورسٹی برطانیہ میں دہشت گردی کے خلاف ’’پہلے سمر کیمپ‘‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور نوجوانو ں سے خطاب کیا، اس دوران صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے راہنماؤں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے متاثرین سیلاب کی فوری مدد کا مطالبہ کیا ہے۔
بے گناہوں کو خود کش حملوں کے ذریعے لقمہ اجل بنانے والے نہ مسلمان ہیں نہ ہی ان کے ظلم و بربریت پر مبنی یہ اعمال دین اسلام سے کسی قسم کا تعلق رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار مورخہ 28 جولائی 2010ء بروز منگل کو منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے زیراہتمام محفل شب برات سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کیا۔
پیر طریقت حضرت سید کبیر علی شاہ آستانہ عالیہ چورہ شریف 12 جولائی 2010ء بروز منگل کو آواز سٹوڈیو نیلسن تشریف لائے۔ نیلسن سٹوڈیو تشریف لانے پر آپ کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نیلسن کی انتظامیہ کے احباب جن میں ڈائریکٹر MWF UK صغیر اختر، ڈائریکٹر سپورٹ MWF UK شاہد کلیم، پروجیکٹ مینیجر MWF UK عدنان سہیل اور محمد اجمل خان کی طرف سے خوش آمدید کہا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنيشنل لندن کے زيراہتمام تیسرا سالانہ حلقہ درود و سلام کا روحاني اجتماع 28 جون 2010ء کو لندن ميں ہوا۔ منہاج اسلامک سنٹر لندن میں ہونے والے اس پروگرام کي صدارت منہاج القرآن انٹرنيشنل کي سپريم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محي الدين قادري نے کي۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.