سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
گذشتہ ماہ مرکزی ناظم امور خارجہ و پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام جی ایم ملک برطانیہ کے دورے پر تشریف لے گئے۔ اپنے دورہ کے دوران انہوں منہاج القرآن اسلامک سنٹر بریڈ فورڈ کا دورہ بھی کیا۔ بریڈ فورڈ پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل بریڈ فورڈ کے عہدیداران (سینئر سکالر علامہ محمد افضل سعیدی، حافظ عبدالسعید، رضوان رحمان، حاجی محمد صدیق، قاضی فیض الاسلام ) نے جی ایم ملک کا استقبال کیا۔
صدر میڈیا کوآرڈینیشن بیورو منہاج القرآن یورپ راؤ خلیل احمد اور منہاج القرآن انٹرنیشنل شارجہ کے ممبر فہیم احمد نے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر امورخارجہ منہاج القرآن انٹرنیشنل؛ جی ایم ملک بھی موجود تھے۔
مفتیء اعظم پاکستان مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی دعوتی دورے پر ہالینڈ پہنچ گئے ہیں۔ ہالینڈ پہنچنے پر منہاج القرآن ہالینڈ کے صدر سید مقصود احمد شاہ اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔
پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، ناظم امورخارجہ اور ڈپٹی رجسٹرار منہاج یونیورسٹی لاہور جی ایم ملک نجی دورے پر مانچسٹر (برطانیہ) پہنچ گئے ہیں۔ ایئر پورٹ پر مرکزی عہدیداران اور سٹاف ممبران نے جی ایم ملک کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الوداع کیا
منہاج القرآّن انٹرنیشل برطانیہ کے زیراہتمام 3 روزہ سالانہ "الہدایہ کیمپ 2009ء" وارک یونیورسٹی کاؤنٹری برطانیہ میں منعقد ہوا۔ نوجوان نسل کے لیے اس سہ روز کیمپ میں دنیا بھر سے 13 سو سے زائد نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ اور جمیعت المسلمین برطانیہ کے زیر اہتمام 2 اگست بروز اتوار مانچسٹر وکٹوریہ پارک جامع مسجد میں عظیم الشان اور تاریخی غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس عظیم الشاں کانفرنس میں خصوصی خطاب حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی نے کیا اور اس کانفرنس کی صدارت صاحبزادہ السید عبدالقادرجمال الدین الگیلانی نے فرمائی۔
27 جون 2009ء بروز ہفتہ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے زیر اہتمام حلقہ درود کی سالانہ محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، صدر برطانیہ حافظ شیرازالہٰی سمیت منہاج القرآن برطانیہ کے مرکزی قایدین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا
شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام منعقد ہونے والی امن و اتحاد کانفرنس میں خصوصی طور پر شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے۔ برطانوی تنظیم کے رہنماؤں نے ایئرپورٹ پر شیخ الاسلام کا استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ویلٹ ہیم فارسٹ ٹاؤن ہال لندن کے زیراہتمام سالانہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 28 مارچ 2009ء کو منعقد ہوئی۔ اسلامک سپریم کونسل امریکہ کے چئیرمین اور صوفی مسلم کونسل برطانیہ کے بانی الشیخ محمد ہاشم الکبانی نے میلاد کانفرنس کی صدارت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نیلسن کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں عشاقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز علامہ قاری محمد سعید ہاشمی کی تلاوت کلام مجید سے ہوا۔
منہاج القرآن کلچرل سنٹر بریڈ فورڈ برطانیہ کے زیراہتمام روزانہ بوائز اور گرلز کی حفظ کلاسز کا انعقاد جاری ہے۔ ان کلاسز کو روزانہ 4 تا 5 اور 7 تا 8 بجے منعقد کیا جاتا ہے۔ ویک ڈیز پر محفل نعت و ذکر کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل والسال اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برطانیہ کے زیراہتمام ٹاؤن ہال والسال میں ’’ امن اور اتحاد‘‘ کے نام سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپریم کونسل کے ممبر صاحبزادہ حسین محی الدین القادری مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام محفل استقبال میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یکم ربیع الاول، 27 فروری 2009ء کو ہوئی۔ اس محفل میلاد کو جامع مسجد ہائی ویکمب میں منعقد کیا گیا۔
برطانوی پارلیمنٹ کے پانچ معزز اراکین 25 فروری 2009ء کو منہاج القرآن انٹرنشنل لندن سنٹر وزٹ کے لیے تشریف لائے۔ 5 رکنی اراکین پارلیمنٹ کے وفد میں Julie MacDougall، Lindsay Roy، محمد سرور، Russell Brown، اور لینڈسے روئے کے ریسرچ اسسٹنٹ Kirsty Mc Cullegh شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بریڈ فورڈ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 58ویں سالگرہ کی عظیم الشان تقریب مورخہ 23 فروری 2009ء کو منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے ممبر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.