تحریک منہاج القرآن برطانیہ کی خبریں

منہاج القرآن انٹرنیشنل نیلسن میں ایہ ایم ریڈیو اور مسجد کا افتتاح
الھدایہ کیمپ 2006ء (برطانیہ)

الھدایہ کیمپ 2006ء (برطانیہ)

چار روزہ الھدایہ کیمپ منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے زیر اہتمام پروقار تقریب کے طور پر منعقد ہوا۔ افتتاحی روز تقریب کا باقاعدہ آغاز جمعہ کی نماز کے بعد ہوا۔ تلاوت و نعت کے بعد کیمپ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر زاہد اقبال اور عبدالقدیر نے اس میگا ایونٹ کی تعارفی نشست میں اظہار خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں برطانیہ کے علاوہ نارتھ امریکہ، ڈنمارک، ہالینڈ فرانس اور دیگر یورپی ممالک سے نوجوان موجود ہیں۔ الھدایہ کیمپ کے انعقاد کا مقصد دیار غیر میں مقیم نوجوانوں کی تربیت کرنا ہے۔ شیخ الاسلام کی خصوصی ہدایت پر یہ کیمپ شروع کیا گیا ہے۔ اس تعارفی نشست کے دوران شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور معزز مہمان محدث اعظم الاستاذ الشیخ اسعد محمد سعید الصاغرجی (شام) تشریف لائے۔ آپ شام کے نامور فقہی اور علم الفقہ پر مشہور کتاب الفقہ الحنفیہ کے مصنف اور ماجع مسجد اُموی (دمشق) کے خطیب اعظم بھی ہیں۔ شیخ الاسلام کی خصوصی دعوت پر اس کیمپ کے لیے برطانیہ تشریف لائے جہاں آپ کی یہ پہلی آمد تھی۔

25 اگست 2006ء
تحریک منہاج القرآن برطانیہ کا قیام 1984 میں عمل میں آیا، جبکہ مشرقی لندن میں اس کے دفاتر کا باقاعدہ افتتاح 1994 میں ہوا۔
292-296 رومفورڈ روڈ فاریسٹ گیٹ، لندن
+44 (0) 208 2571 786
spokesman@minhajuk.org
www.minhajuk.org

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top