سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے بنگلہ دیش بارڈر پر روہنگیا مسلمانوں کی بستی میں متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ میڈیکل کیمپ 19 اکتوبر 2017ء کو قائم ہوا اور یہ متاثرین کی بحالی تک کام کرتا رہے گا۔ یہ میڈیکل کیمپ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے اپیل کے نتیجہ میں جمع ہونے والے ڈونینشنز سے قائم کیا گیا ہے۔ کیمپ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ڈاکٹروں کی خدمات اور مفت دوا فراہم کر رہی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے بریڈ فورڈ کے زیراہتمام سالانہ عیدملن تقریب 9 جولائی 2017ء کو مدینۃالزھرا میں ہوئی، جس میں بریڈ فورڈ، برنلے، مانچسٹر، روچڈلی، ہیلیفیکس اور دیگر مقامات سے 500 سے زائد خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ محترمہ روبینہ راجہ، سمیعہ سعیدی اور عرفہ کوثر نے پروگرام کی کارروائی کو کنڈکٹ کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بہو ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے برمنگھم یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی ہے۔ مؤرخہ 3 جولائی 2017 کو یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں انہوں نے اپنی ڈگری حاصل کی، تقریب میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بھی شریک ہوئے۔ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کی پی ایچ ڈی مقالے کا موضوع ’’پاکستان میں قانون خلع میں اصلاحات‘‘ تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ایسٹرن کیپ برطانیہ کے زیراہتمام معراج النبی کانفرنس 25 اپریل 2017ء کو جامع مسجد Umtata میں ہوئی، جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹرحسن محی الدین قادری اپنے دورہ جنوبی افریقہ کے بعد 25 اپریل2017 بروزمنگل کو کیپ ٹاون سے ایسٹ لندن پہنچے۔ جہاں ائیر پورٹ پر آپ کا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر اصغر وڑائچ، علامہ لطیف چشتی، چودھری سلیم نذر، فیصل بشیر وٹو نے آپ کو گلدستے پیش کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل لوٹن برطانیہ کے زیراہتمام درس عرفان القرآن کی ماہانہ پانچویں کلاس کا انعقاد قاری عثمان احمد کی رہائش گاہ پر کیا گیا، جہاں علامہ محمد صادق قریشی صاحب نے درس عرفان القرآن دیا۔ اس پروگرام میں (لوٹن) برطانیہ کی تنظیم کے عہدداران کے علاوہ مقامی افراد نے بھر پور شرکت کی۔
برطانیہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل رامفورڈ اسلامک سنٹر میں اے آر وائی نیوز کے انوسٹی گیشن ہیڈ اور ممتاز صحافی اسد کھرل کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب 27 جنوری 2017ء کو لندن میں منعقد ہوئی۔ استقبالیہ کا اہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے کی طرف سے کیا گیا، جہاں شاہد مرسلین سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے دیگر قائدین نے آپ کا پروقار استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیرانتظام منہاج کالج مانچسٹر کی افتتاحی تقریب 10 جنوری 2017ء کو منعقد ہوئی، جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے قائدین و کارکنان اور مانچسٹر میں مقیم پاکستانیوں نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام منہاج کالج مانچسٹر کی میلاد کانفرنس 8 جنوری 2017ء کو مانچسٹر کی مرکزی مسجد میں منعقد ہوئی، مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کانفرنس کی صدارت کی۔ شیخ عدنان سہیل، منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے ڈائریکٹر علامہ ذیشان قادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے کی سنٹرل ایگزیکٹیو کے صدر سید علی عباس بخاری اس پروگرام کے میزبان تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے کے رہنماء اور جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے فاضل (سیشن 2010 - 2003) احمد رضا منہاجین منگل 18 اکتوبر 2016 کو لندن میں انتقال کر گئے (انا للہ و انا الیہ راجعون)۔ مرحوم طویل عارضہ قلب میں مبتلاء تھے۔ بانی و سرپرستِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، امیرِ تحریک فیض الرحمن خان درانی، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، صدر منہاجینز ڈاکٹر ابوالحسن الازہری اور مرکزی قائدین نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل لوٹن برطانیہ کے زیراہتمام درسِ عرفان اُلقرآن کی تیسری کلاس کا آغاز صغیر احمد کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔ کلاس کی لانچنگ کے سلسلہ میں خصوصی پروگرام منعقد ہوا، جس میں لوٹن کی تنظیم کے عہدیداران کے علاوہ مقامی افراد نے بھی بھر پور شرکت کی۔اس پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے زین العابدین نسیم نے کیا جبکہ صغیر احمد اور وقاص احمد نے نعت خوانی کی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے لندن میں پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ داروں کو عالمی اداروں کے کٹہرے میں لانے کے حوالے سے تفصیلات میڈیا کو بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ادارے حکمرانوں کی گرفت میں ہیں، جنہوں نے انصاف کا قتل عام کر رکھا ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاون کا بروقت انصاف نہ ملنے پر ہمیں آج ہمیں مجبورا بین الاقوامی اداروں میں دستک دینا پڑی۔ ہم پاکستان میں بھی انصاف کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ بین الاقوامی اداروں میں انصاف کا دروازہ اس لیے کھٹکھٹایا ہے کہ یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام 27 سے 29 اگست 2016 کو سٹوک آن ٹرینٹ (Stoke on Trent) میں سالانہ تین روزہ ’الہدایہ یوتھ کیمپ‘ کا انعقاد کیا جس میں یورپ اور برطانیہ سے سینکڑوں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ کیمپ کا مقصد یورپ اور برطانیہ میں مقیم مسلمان نوجوانوں کو شدت پسندی، بنیاد پرستی اور اسلام فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات اور ان کے تدارک کے بارے میں علمی و عملی آگاہی فراہم کرنا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام 31 جولائی 2016 کو لوٹن میں ماہانہ درسِ عرفان القرآن کا آغاز ہوا۔ درسِ عرفان القرآن میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان سمیت مختلف سماجی شخصیات اور مقامی افراد شریک تھے۔ علامہ محمد صادق قریشی نے درسِ عرفان القرآن دیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے برمنگھم المراد ہال میں منعقدہ ویمن امپاورمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی تعلیم اور ترقی کے مخالفین اور دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں۔ خواتین کو تعلیم سے روکنا انسانیت کے خلاف جرم ہے جس کی کوئی گنجائش نہ اسلام میں ہے اور نہ ہی کسی آئین اور قانون میں، اس دقیانوسی اور انتہا پسندانہ سوچ کے خلاف علم جہاد بلند کرنا ناگزیر ہو گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.