سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر سید علی عباس بخاری کے دادا جان اور سیکرٹری جنرل تنویر پاشا کے بھائی خالد مسعود کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومین کی بخشش و مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و ہمت کی دعا کی۔
برطانوی مسلم کمیونٹی کی معروف مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیت علامہ بوستان علی قادری کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مرحوم نے سنی کنفیڈریشن آف مساجد کے پلیٹ فارم سے امت مسلمہ کے مختلف طبقات سمیت ہر رنگ و نسل اور ہر مذہب کے پیروکاروں کے درمیان احترام کے رشتوں کو پروان چڑھانے میں قابلِ تحسین کردار ادا کیا۔
لندن: منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے لندن میں قائم مرکز پر منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔ اجلاس میں خارجہ امور کے سربراہ غلام مصطفیٰ ملک، منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے امیر ظہور احمد نیازی، علامہ صادق قریشی الازہری، سید علی عباس بخاری، معظم رضا اور حاجی عبدالغفور سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے عہدیداران شریک تھے۔
سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے دورہ انگلینڈ کے دوران ہائی ویکمب پہنچنے پر منہاج القرآن ساؤتھ آف انگلینڈ کی طرف سے ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے امیر ظہور احمد نیازی، صدر سید علی عباس بخاری، منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ زون کے صدر محمد شاہد اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ہائی ویکمب کے صدر حافظ سجاد حسین سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان شریک تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نارتھ آف انگلینڈ کے مختلف شہروں کا تنظیمی دورہ کیا جہاں انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل، منہاج القرآن ویمن لیگ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے کارکنان اور عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔ تنظیمی دورہ جات کے دوران وہ شیفلڈ، رادھرم، نیلسن، بلیک برن، ایکرنگٹن، بریڈ فورڈ، ہیلی فیکس، ہڈرزفیلڈ اور برنلے میں گئے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن ناٹنگھم، برطانیہ کے زیراہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ امیر تحریک برطانیہ ظہور احمد نیازی کی زیرصدارت منعقدہ اس تقریب کے مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تھے۔ تقریب سے منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر سید علی عباس بخاری اور دیگر مہمانوں نے اظہار خیال بھی کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز کے زیراہتمام منعقدہ رحمۃ للعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داعش سمیت تمام دہشت گرد اور انتہا پسند گروہ اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پوری امت کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی جہالت اور کم علمی کی پیدائش ہیں۔ علم کا اجالا اور شعور کی دولت عام کرنے سے دہشت گردی کاخاتمہ اور انسانی معاشرہ امن و محبت کا گہوارہ بن سکتا ہے۔
لوٹن: گزشتہ دنوں لوٹن میں منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر سید علی بخاری کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا، جس کا مقصد لوٹن میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تنظیم سازی کرنا تھا۔ اجلاس میں منہاج القرآن ساؤتھ زون برطانیہ کے صدر شاہد اقبال اور سیکرٹری جنرل عاصم اکرم کے علاوہ منہاج القرآن لوٹن کے کارکنان و رفقاء شامل تھے۔ اجلاس کا آغاز تلاوت و نعتِ رسول مقبول سے ہوا۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری گزشتہ روز یورپی ممالک کا تنظیمی دورہ مکمل کرکے لندن پہنچے، جہاں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی راہنماء ڈاکٹر رحیق عباسی، منہاج القرآن برطانیہ کے راہنماء سید علی عباس بخاری، ابو احمد آدم الشیرازی، علامہ ذیشان قادری، حاجی عبدالغفور، شاہد مرسلین، شاہد اقبال اور مبشر سہیل سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔
لندن: ڈاکٹر طاہرالقادری نے فروغ امن اور انسداد دہشت گردی کے اسلامی نصاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ISISاور اس نوع کی دیگر تنظیمیں دہشتگرد اور خارجی ہیں ان کی تعلیمات کا اسلام اور قرآن سے کوئی تعلق نہیں۔ بے گناہ انسانوں کا خون بہانا اسلام اور قرآن کی بنیادی آئیڈیالوجی کے خلاف ہے۔ جہاد کے نام پر فساد کرنے والوں اور نوجوانوں کی برین واشنگ کرنے والوں کے خلاف پوری قوت سے ٹکرانے کا وقت آ گیا۔ ایسے دہشتگرد اور بے دین عناصر اسلام اور امت مسلمہ کو کمزور کررہے ہیں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ نام نہاد جے آئی ٹی کی رپورٹ بداعتمادی کا شکار ہے کیونکہ بدنام زمانہ رپورٹ آنے کے بعد بھی جے آئی ٹی کی جانب سے ہمارے چالیس افراد کو مختلف شہروں سے بذریعہ خط گواہی کے لئے طلب کیا گیا ہے، وہ بریڈ فورڈ میں منہاج القرآن برطانیہ کی تنظیم نو کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ منہاج القرآن کے کارکنوں نے قربانی کی جو مثال قائم کی ہے اس کو پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
مانچسٹر یونیورسٹی کے شعبہ لسانیات اور بین المذاہب سٹڈی کے برطانیہ، پاکستان، ازبکستان، ترکی، سپین اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے طلبہ پر مشتمل وفد نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سنٹر مانچسٹر کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ تحقیقی پروجیکٹ بعنوان ’کثیرالمذاہب برطانوی معاشرے میں مذہبی اداروں کا کردار‘ کی تکمیل تھا۔
ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے استحکام پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کے عوامی، فلاحی مملکت پاکستان کا جو حال آج نااہل سیاستدان کر رہے ہیں، اس کا ہمارے عظیم قائد نے کبھی سوچا بھی نہ ہو گا۔ دہشتگردی، کرپشن، ذاتی مفادات، لوٹ کھسوٹ اور اپنے ہی خاندان کے اندر بندر بانٹ نے قائد اعظم کے عظیم پاکستان کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ پاکستان کا مقصد نہ صرف ایک علیحدہ ریاست حاصل کرنا تھا، بلکہ ایک ایسا خودمختار ملک حاصل کرنا تھا جس میں ہر امیر اور غریب کو اس کے بنیادی حقوق دہلیز تک میسر ہوں۔
سیمینار میں شرکت کے لیے بریڈ فورڈ سے خصوصی طور پر ممبر پارلیمنٹ جارج گیلووے نے شرکت کی۔ جارج گیلووے نے اپنے لیکچر میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی ملک و قوم کے لیے خدمات اور خصوصی طور پر دہشت گردی کے خلاف آپ کے فتوی کو سراہتے ہوئے اپنے مثبت خیالات کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی مذمت کی اور اپنے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل مانچسٹر کے زیراہتمام 22 فروری 2015ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی 64ویں سالگرہ کے موقعہ پر امن کے حوالے سے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور درازئ عمر کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن مانچسٹر، منہاج یوتھ لیگ مانچسٹر اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے عہدیداران کے علاوہ کارکنان اور وابستگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عتیق الرحمٰن لارڈ مئیر آف اولڈم، نصراللہ مغل راہنما پیپلز پارٹی مانچسٹر نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.