مشیل جارموو کی تعزیتی تقریب میں منہاج القرآن کے وفد کی شرکت

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ایک وفد نے مشیل جارموو کی تعزیتی تقریب میں شرکت کی۔ 78 سالہ فرنچ ميشل جارموو کو 4 ماہ قبل نائجيريا ميں القاعدہ نے اغواء کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا، میشل جارموو کی یاد ميں پيرس کے شمال ميں ان کے آبائي گاؤں "MARCOUSSIS" ميں ايک تقريب منعقد ہوئي۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے وفد نے پاکستاني کميونٹي کي نمائندگی کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کی۔ وفد میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے سينئر رہنما محمد نعيم چوہدري، کینیڈا میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پروٹوکول آفیسر کامران رشيد اور منہاج ميڈيا کوآرڈينشن بيورو يورپ کے صدر راؤ خليل احمد بھی وفد میں شامل تھے۔

تقریب میں منہاج القرآن کے وفد نے Marcoussis کے مئير Olivier Thomas سے ميشل جارموو کے اندوہناک قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کيا۔ اس موقع پر عرب اور افریقن مسلمانوں کي بڑي تعداد ديکھنے ميں آئي۔ تعزیتی تقریب میں معروف عرب امام حسن شال غومي بھي ميڈيا کے نمائندوں کا مرکز رہے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو کہا کہ ميشل جارمو نے فرانس کے لئے جان دي ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا دين ہے يہي وجہ ھے آج تعزیتی تقریب ميں مسلمانوں کي بڑي تعداد موجود ہے اور ہم اس قتل کی پر زور مزمت کرتے ہيں۔

تقریب کے بعد راؤ خليل احمد صدر ميڈيا "MCB"يورپ اور کامران رشيد نے ميشل جارمو کی قبر پر پھول بھی چڑھائے۔

رپورٹ : اے کے راؤ (پيرس)

تبصرہ

Top