منہاج القرآن انٹرنیشنل سائپرس کے زیراہتمام محفل حلقہ درود

مورخہ: 22 مئی 2011ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل سائپرس کے زیر اہتمام مورخہ 22 مئی 2011ء بروز اتوار محمد اظہر کی رہائش گاہ پر ماہانہ حلقہ درود کی محفل منعقد ہوئی۔ محفل درود کی صدارت سلطان محمود نے کی جبکہ مسلمان کمیونٹی کے کثیر احباب نے محفل میں شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد اکرام نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ محمد عدنان، حافظ محمد چاند، شمیم احمد اور سلطان محمود نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ نعت خوانی کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب ’’بن دیکھے عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘‘ بڑی سکرین کے ذریعے دکھایا گیا۔ خطاب کے بعد جملہ شرکاء نے اجتماعی طور پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔ محمد عمران قادری نے اختتامی دعا کرائی۔ محفل کے اختتام پر جملہ شرکائے محفل کو پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا۔

رپورٹ: سلطان محمود

تبصرہ

Top