ساؤتھ افریقہ: ایسٹرن کیپ میں محفل میلاد مصطفیٰ (ص) کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ، ایسٹرن کیپ کے زیراہتمام تبن کولو مسجد میں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں تارکین وطن سمیت مقامی افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔ محفل کا آغاز قاری محمد حسن نے تلاوت پاک سے کیا، جبکہ علامہ طاہر رفیق، محمد جاوید اور محمد اقبال نے نعت پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد صادق قریشی نے میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

محفل کے اختتام پر عرفان القرآن تحائف اور شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاہرالقادری کے خطابات کی سی ڈیز شرکاء محفل میں تقسیم کی گئیں۔ تقریب کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

Top