ایران: انٹرنیشنل قرآن کانفرنس تہران میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ کی شرکت

مورخہ: 20 مئی 2015ء

تہران: انٹرنیشنل قرآن کانفرنس کا ایک منظر

اسلامی جمہوری ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقدہ 25 ویں سالانہ انٹرنیشنل قرآن کانفرنس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز نے شرکت کی، جہاں لبنان، تیونس، عراق، آذربائیجان، عمان اور پاکستان سے مختلف قرآنی موضوعات پر تحقیق کرنے والی خواتین سکالرز شریک تھیں۔ کانفرنس کا مقصد انفرادی و اجتماعی سطح پر قرآن فہمی کی کاوشوں کو فروغ دینا اور خواتین محقیقین کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ خانہ فرہنگ اسلامی جہموری ایران لاہور کے ڈائریکٹر جنرل آغائی اکبر برخورداری نے کانفرنس میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ کی شرکت کو یقینی بنانے میں خصوصی کاوش کی۔ فرح ناز نے کانفرنس میں ’شیخ الاسلام کی نظر میں قرآنی فلسفہ انقلاب‘ کے موضوع پر مقالہ پڑھا۔ انہوں نے کانفرنس کے شرکاء میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت کے تعارف پر مبنی کتابچہ اور دہشت گردی کے خلاف آپ کا جاری کردہ مبسوط تاریخی فتویٰ پیش کیا، جسے شرکاء محفل اور امام خمنائی نے بہت سراہا۔ بعد ازاں محترمہ فرح ناز نے منہاج القرآن ویمن لیگ اور انقلابی جدوجہد کو بھی حاضرین محفل کے سامنے متعارف کروایا۔ اس روز کانفرنس کے اختتام پر انہوں نے العالم، سحر، الکوثر ٹی وی چینلز پر Live Interview بھی دیئے۔

21 مئی 2015ء کو صدر ویمن لیگ محترمہ فرح ناز نے دیگر احباب کے ہمراہ انقلاب میوزیم کا وزٹ کیا۔ جو روح پرور منظر پیش کررہا تھا۔ وہاں انقلاب ایران کی یاد تازہ رکھنے کے لئے یادگار کے طور پر شہید بچوں کی سائیکلوں، Bedroom, Petrol pump, Building, Shops اسی حالت میں محفوظ کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں وہاں ماحول انقلاب کی روح کو بیدار رکھنے کے لئے آہ و پکار کی آوازیں چلائی جاتی ہیں۔ دوران ایران انقلاب موسم کی شدت کو محسوس کرنے کے لئے Weather room بنایا گیا ہے تاکہ شہداء کی قربانیوں اور تکالیف کو محسوس کیا جاسکے۔ جس کے باعث ایرانی عوام اپنی آزادی کی اہمیت ماضی کی تلخ حقیقتوں اور اپنے بزرگوں کی قربانیوں سے سبق سیکھ سکیں۔ میوزیم کے وزٹ کے بعد محترمہ فرح ناز نے وفد کے ہمراہ کانفرنس ہال میں واپس آئیں جہاں قرآن کانفرنس کے Competition کا سلسلہ جاری تھا۔


شرکاء انٹرنیشنل قرآن کانفرنس کا ایک منظر

22 مئی 2015ء کو صدر ویمن لیگ محترمہ فرح ناز National Tv Channels کا وزٹ کیا۔ یہ وزٹ نہایت Informative نوعیت کا حامل تھا۔ ایرانی عوام میں پاکستانی عوام کے ساتھ نہایت محبت کا اظہار نظر آتا ہے۔

23 مئی 2015ء کو محترمہ فرح ناز نے کانفرنس میں موجود مہمان ساتھیوں کے ہمراہ مشہد روانہ ہوئیں وہاں کے نمائندگان نے پرتپاک استقبال کیا۔ وہاں پہنچ کر حرم کی زیارت کی۔ جس کی عمارت نہایت ہی خوبصورت، وسیع و عریض ہونے کے ساتھ ساتھ حرمین شریفین کے طرز پر بنی ہوئی ہے۔ جس کو پوری دنیا سے لوگ دیکھنے کے لئے آتے ہیں مشہد سے رات 1 بجے تہران کے لئے روانہ ہوئیں اور ایک مرتبہ دوبارہ محترمہ فرح ناز کانفرنس ہال میں تشریف لائیں۔ اس روز کانفرنس میں رہبر معظم ایران امام خمنائی بھی تشریف لائے۔ وہاں کی انتظامیہ اور کانفرنس کے شرکاء نے نہایت والہانہ انداز سے ان کا استقبال کیا۔ اس دوران ایرانی عوام شہادت کی پٹیاں سر پر باندھے ہوئی تھی۔ امام خمنائی نے قرات کی، تلاوت نہایت ذوق و شوق سے سماعت فرمائی۔ بعد ازاں انہوں نے کانفرنس کے اختتام پر مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انتظامیہ کے بھی پرتکلف انتظام کو سراہا اور مبارکباد پیش کی۔

قبل از پاکستان واپسی محترمہ فرح ناز نے بانی انقلاب اسلامی ایران امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے گھر اور Life Gallery کا وزٹ کیا جو علاقہ جماران میں واقع ہے۔ وہاں پہنچ کر نہایت سادگی کا احساس ہوا۔ ان کے گھر کی اشیاء کو وزٹر کے لئے یادگار کے طور پر (اصلی حالت میں) محفوظ کرلیا گیا۔ بعد ازاں مہمان خانے کا بھی وزٹ کیا جہاں لاکھوں لوگ آکر ان سے ملاقات کیا کرتے تھے۔ آج بھی وہاں حکمران وقت سے ملاقات کرنا عوام الناس کے لئے نہایت سہل ہے۔ امام خمنائی قرآن کانفرنس کی خود براہ راست Supervision کررہے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر فرد ان کے ساتھ عقیدت رکھتا ہے بلکہ وہ ان کے حکم پر جان کا نذرانہ دینے کے لئے بھی تیار ہیں۔


صدر منہاج القرآن ویمن لیگ فرح ناز کا قرآن کانفرنس میں شیلڈ اور ایوارڈ وصولی کے بعد ایک فوٹو


صدر منہاج القرآن ویمن لیگ قرآن کانفرنس کی ایگزیکٹو ممبران کی میٹنگ میں شرکت کر رہی ہیں


صدر ویمن لیگ کا قرآن کانفرنس کی میزبان اور ممبر پارلیمنٹ ایران خواتین سکالرز کے ساتھ گروپ فوٹو

صدر منہاج القرآن ویمن لیگ فرح ناز کا قرآن کانفرنس میں دوران شرکت ایک فوٹو

صدر ویمن لیگ فرح ناز، سید مصطفیٰ حسین (صدر قرآن کانفرنس) کو شیخ الاسلام کی کتب کا تحفہ دیتے ہوئے

صدر ویمن لیگ فرح ناز، علی محمد (منسٹر مذہبی امور، ایران) کو شیخ الاسلام کی کتب کا تحفہ دیتے ہوئے

صدر ویمن لیگ فرح ناز، ایم این اے پارلیمنٹ ایران کو شیخ الاسلام کی کتب کا تحفہ دیتے ہوئے

صدر ویمن لیگ، قرآن کانفرس سے خطاب میں تحقیقی مقالہ پیش کرتے ہوئے

صدر ویمن لیگ، انٹرنیشنل قرآن نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے

صدر ویمن لیگ، ایرانی ٹی وی چینل العالم کو انٹرویو دیتے ہوئے

صدر ویمن لیگ، محکمہ اوقاف ایران کے مرکزی عہدیداران کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے

صدر ویمن لیگ قرآن کانفرنس میں شریک دیگر ممالک کی نمائندہ سکالرز کے ساتھ گروپ فوٹو

تبصرہ

Top