جنوبی کوریا: منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی میلادالنبی (ص) کانفرنس، ڈاکٹر حسین محی الدین کا خصوصی خطاب

سیؤل: منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی کوریا کے زیرِاہتمام انچھن میں ’مرکزی میلادمصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس‘ کا انعقاد ہوا، جس کے مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تھے، کانفرنس میں منہاج ایشین کونسل کے امیر محمد جمیل قادری، منہاج ایشین کونسل کے صدر علی عمران قادری، منہاج القرآن جنوبی کوریا کے صدر حافظ محمد طاہر، پاکستان عوامی تحریک کے صدر مردان علی، منہاج اسلامک سنٹر انچھن کے ڈائریکٹر علامہ محمد رضا قادری، منہاج القرآن جاپان کے رفیق علامہ عبدالمصطفیٰ، نیشنل فوڈ جنوبی کوریا کے سربراہ ملک محمد مظہر، پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کے ممبر مدثر چیمہ، عبدالقدوس بھٹی، علامہ محمد اعجاز ملک، شارک سعید، شفیق خان، زبیر خان، ملک اختر اور محمد اصغر بانگی سمیت عشاقانِ مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم اور جنوبی کوریا میں بسنے والی تمام مسلم کمیونٹیز کے نمائندگان نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد طاہر نے حاصل کی، جبکہ بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے والوں میں مردان علی قادری، جاوید علی سجن اور محمد نواز چشتی شامل تھے۔

منہاج ایشین کونسل کے امیر محمد جمیل قادری نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے میلاد مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی جنوبی کوریا آمد جنوبی کوریا کی مسلم کمیونٹی کے لیے باعثِ افتخار ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مرکزی میلادِ مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرت انسان کو جذبہ محبت کے ساتھ پیدا کرتی ہے، جبکہ نفرت کا جذبہ فطرتی نہیں ہوتا۔ فطرتاً انسان کو اپنی اصل سے محبت کرنے کا جذبہ ودیعت کیا جاتا ہے۔ رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کائنات کی اصل ہیں، آپ کے ساتھ محبت کرنا فطرتی عمل ہے۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد کی جڑ بھی محبتِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور مہاج القرآن انٹرنیشنل اسی جذبہ محبت کے فروغ کے مشن کے ساتھ میدانِ عمل میں ہیں۔ ہمارا پر امن اور خوشحال پاکستان کا خواب دہشت گردی کی نظر ہوگیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک ظالمانہ نظام کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پروقار میلادِ مصطفیٰ کانفرنس کے انعقاد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک کے تمام عہدیداران اور کارکنان کو مبارکباد پیش کی۔

Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri (President of MQI) addresses an immense number of attendees at the Mawlid conference in South Korea as a keynote speaker.

Posted by Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri on Thursday, January 7, 2016

تبصرہ

Top