برطانیہ: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا نارتھ آف انگلینڈ کے مختلف شہروں کا تنظیمی دورہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نارتھ آف انگلینڈ کے مختلف شہروں کا تنظیمی دورہ کیا جہاں انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل، منہاج القرآن ویمن لیگ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے کارکنان اور عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔ تنظیمی دورہ جات کے دوران وہ شیفلڈ، رادھرم، نیلسن، بلیک برن، ایکرنگٹن، بریڈ فورڈ، ہیلی فیکس، ہڈرزفیلڈ اور برنلے میں گئے۔ ان دورہ جات میں منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے کے صدر علی عباس بخاری اور سیکرٹری جنرل معظم رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں ہونے والے اجتماعات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے کیک بھی کاٹے گئے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل، منہاج القرآن ویمن لیگ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے کارکنان اور وابستگان سے ملاقات میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کارکنان کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کسی سیاسی، سماجی یا مذہبی جماعت کے ایسے باصلاحیت، بےلوث اور پرامن کارکنان نہیں جیسے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ہیں۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ زیورِ تعلیم سے آراستہ ہوں تاکہ اسلام پر لگنے والے انتہاپسندی کے الزامات کو مسترد کرسکیں۔ انہوں نے مغربی ممالک کے پالیسی سازوں سے ایسے اقدامات اٹھانے کو کہا جس سے اسلام فوبیا کے اثرات کا خاتمہ ہو۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں سے کہا کہ اپنے حسنِ کردار اور عملی سرگرمیوں سے خود کو سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا کارکن ثابت کریں اور امن و محبت اور برداشت پر مبنی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف کو عام کریں۔

تبصرہ

Top