سہیل رضا کی قیادت میں منہاج القرآن کے وفد کی معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری

سہیل رضا کی قیادت میں منہاج القرآن کے وفد کی معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری

خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے 805 ویں عرس مبارک کی تقریبات میں منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا کی قیادت میں وفد نے شرکت کی۔ سہیل احمد رضا نے اجمیر شریف میں خواجہ غریب نواز کے مزار پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔

وفد میں منہاج القرآن انڈیا اجمیر شریف کے صدر سید راحت علی موتی والا، اجمیر شریف کے خادم سجادہ نشین حمیداحمد خان، صدر یوپی منہاج القرآن محمد سراج علی، حاجی محمد الیاس، حاجی محمد فتح اللہ خان شامل تھے، منہاج القرآن کے وفد نے اجمیر شریف میں عرس کی تقریبات میں شرکت کی اور 6 رجب کو ہونے والی دعائیہ تقریب میں شرکت کر کے ڈاکٹر طاہرالقادری کا خصوصی دعائیہ پیغام بھی پہنچایا۔

دعائیہ تقریب میں عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اجمیر شریف کے سجادہ نشین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت، تندرستی اور درازی عمر کیلئے بھی خصوصی دعا کا اہتمام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری امت مسلمہ کا اثاثہ ہیں، ان کی علمی اور مذہبی خدمات دنیا بھر کے مسلمانوں کی رہنمائی کررہی ہیں۔

سہیل رضا نے عرس کی تقریبات سے واپسی پر واہگہ بارڈر پر استقبال کیلئے آنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے لاکھوں افراد جن میں مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلموں کی کثیر تعداد بھی شامل تھی نے صوفی بزرگ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاکستان سے بھی 500 سے زائد زائرین نے عرس میں شرکت کی اور پاکستان سمیت مسلم امہ کی سلامتی، امن عالم کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

Top