فرانس: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا ورکرز کنونشن سے خطاب

مورخہ: 05 مئی 2017ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ورکرز کا کنونشن 05 مئی 2017 کو ہوا جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی طور پر شرکت کی اور کارکنان، رفقاء و وابستگان سے اظہار خیال کیا۔ کنونشن کا اہتمام منہاج القرآن اسلامک سینٹر پیرس کیا گیا تھا۔ کنونشن کا آغاز تلاوت کلامِ مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد صدیق نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض چوھدری رازق حسین گجر نے ادا کیے، جبکہ قاری حنیف، زاہد چشتی اور منہاج نعت کونسل فرانس نے بارگاہِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گل ہائے عقیدت پیش کیے۔ کنونشن میں سابق ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر چوھدری محمد اعظم، پاکستان عوامی تحریک فرانس کے صدر حاجی محمد اسلم چوھدری، صدر مجلس شوریٰ حاجی گلزار احمد، ڈئریکٹر منہاج القرآن اسلامک سینٹر علامہ حسن میر قادری، علامہ حافظ نذیر احمد اور علامہ حافظ اقبال اعظم سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ قرآن پاک نے حضرت سلیمان علیہ السلام کے درباریوں کے اوصاف بتاتے ہوئے فرمایا ہے کہ ان کی شوریٰ کے 600 ممبران تھے۔ ان میں چرند، پرند، درند، جن و انساں کے سربراہان آپکی شوریٰ کے ممبران تھے۔ ہوا اور بادل بھی آپ کے تصرف میں تھے۔ آپ نے ہد ہد کے واقع کو بیان کرتے ہوئے واضع کیا کہ حقیقی قائد اور حقیقی کارکن کا مکالمہ ہمیشہ مثبت اور پراگریسو ہوتا ہے۔ اس موقع پر آپ نے حلفاً کہا ہے کہ شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادی اپنے کارکنوں سے یہی عمل روا رکھتے ہیں۔ انہوں نے قائدین و کارکنان کو ہدایت کی کہ بدگمانی سے بچتے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد وہ نہیں جو اپنے کارکن سے غافل ہو، کارکن کو چاہیے کہ وہ اپنے قائد کی توقع کے لیے تفرقے میں پڑے بغیر قائد کے مشن کو جاری رکھے۔ ڈاکٹر حسن قادری نے فرمایا کہ منہاج القرآن کا مشن مصطفوی ہے۔ مصطفوی مشن کے سچے کارکن اپنے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خیرات سے محروم نہیں رہ سکتے۔

رپورٹ: اے۔ کے۔ راؤ (پیرس)

تبصرہ

Top