یونان: آج پوری دنیا کو امن کی ضرورت ہے: ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ایتھنز میں خطاب

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دورہ یونان پر کارکنان کیساتھ افتتاحی نشست ایتھنز میں 8 جولائی کو منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام نے خطاب کیا۔ اس موقع پر یونان میں پاکستانی سفیر خالد عثمان قیصر مہمان خصوصی تھے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ پروگرام کی صدارت صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان محمد اسلم چوھدری اور محمد شاہد بٹ نے کی۔

شیخ الاسلام میں دورہ پورپ میں سلسلہ وار لیکچر سیریز ’’انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا کو امن کی ضرورت ہے لیکن عالم کو اس وقت تک امن نہیں مل سکتا، جب تک انسانی معاشرے میں امن نہ ہو، انسانی معاشرے پرامن ہوں گے تو پوری دنیا پرامن بن جائے گی۔ اس لیے آج پرامن معاشرے بنانے کے لیے ضرورت ہے اور اس کے لیے ہر شخص پرامن ہو جائے۔ پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں جہاں دہشت گرد اور متشدد عناصر ہوتے ہیں، کیا وہ ہزاروں یا لاکھوں کی تعداد میں ہوتے ہیں؟ صرف چند افراد متشدد لوگ سارے دنیا کا امن خراب کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب سوسائٹی پرامن ہو گی تو پوری دنیا پرامن بن جائے گی۔

اس سے پہلے پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کی سعادت سید خالد محمود قادری نے حاصل کی جبکہ منہاج نعت کونسل نے نعت خوانی کی۔

پروگرام کے آخر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی طرف سے یورپئن کونسل کو اعلیٰ کارکردگی پر خصوصی شیلڈ دیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر محمد اسلم اور ناظم تحریک منہاج القرآن یونان محمد شاہد بٹ کو شیلڈ دی گئیں۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی طرف سے منہاج یورپئین کونسل کو اعلیٰ کارکردگی پر خصوصی شیلڈ دی گئی جبکہ سفیر پاکستان خالد عثمان قیصر کو یونان میں پاکستانی عوامی فلاح و بہبود اور اعلیٰ خدمات سر انجام دینے پر منہاج القرن انٹرنیشنل یونان کی طرف سے شیلڈ دی گئی۔ شاعر منہاج القرآن یونان حاجی محمد بشیر کو بھی شیلڈ دی گئی۔

پاکستان عوامی تحریک یونان کے صدر ڈاکٹر عبدالرزاق کی نگرانی میں پروگرام کے انتطامات کیے گئے جبکہ پروگرام کی سیکیورٹی کے انتظامات امیر تحریک یونان غلام مرتضیٰ نے کیے۔ سوشل میڈیا ٹیم نے شیخ اسد الہیٰ کی سربراہی میں کام کیا۔

تبصرہ

Top