کیپ ٹاون: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا شان اولیاء کانفرنس میں خطاب

مزار حبیبیہ صوفی مسجد و مزار شاہ عبداللطیف قادری رحمۃاللہ علیہ RYLAND CAPE TOWN میں 15 ستمبر 2019ء کو شان اولیاء کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے خصوصی شرکت کی۔ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ جان عالم صدر MQI کیپ ٹاون سید مدثر علی قادری نائب صدر چوہدری محمد سعید ناظم رانا اصف جاوید اقبال علامہ طاہر رفیق نقشبندی محمدابوبکر اسد حسینی عبداللہ شوکت علی محمد فیاض اور محمد وسیم نے خصوصی شرکت کی۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کانفرنس میں ’’خانقاہی نظام‘‘ کے موضوع پر مدلل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرون اولی کے مشائخ نے خانقاہوں پر خلفاء کو نہیں بٹھایا بلکہ جو خانقاہ ہوتی تھی بزرگوں کی زیر نگرانی وہاں ہر جہت سے عوام الناس کی خدمت کی جاتی تھی۔ وہاں سکول مدرسہ و مسجد ڈسپنری یتیم خانہ عدالت اور ویلفئیر کا کام بڑے منظم طریقے سے سر انجام دیا جاتا تھا۔ جسے آج دوبارہ قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

آپ نےمزید کہا کہ اصل نیکی یہ ہے کہ اپنی پسندیدہ چیز کو اللہ کے راہ میں خرچ کرو جیسے تاجر اپنی رقم طلباء اپنی چھٹیاں، وقت کسان اپنا اناج یا جانور، تعلیم یافتہ لوگ اپنا علم و ہنر وغیرہ خرچ کرتے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا بھی یہی پیغام ہے۔

اس سے پہلے کانفرنس میں تلاوت کے بعد علامہ محمد طاہر قادری نے نعت شریف پڑھی۔ بیریسٹر علامہ حافظ محمود خطیب نے محفل ذکر میں اذکار کرائے۔

صاحب مزار شاہ عبداللطیف قادری صوفی رحمۃاللہ علیہ ان عظیم بزرگوں میں سے ہیں جنہوں نےپچھلی صدی میں ساوتھ افریقہ میں اشاعت اسلام کیلئے بہت کام کیا۔ اب صاحب سجادہ عظیم بزرگ روحانی وعلمی شخصیت حضرت مولانا شاہ قطب الدین حبیبی صوفی جنہوں نے مختلف ممالک میں دینی و روحانی تعلیم حاصل کی بالخصوص دارالعلوم لکھنئو فرنگی محل میں 1957 میں دینی تعلیم مکمل کی۔ انہوں نے ڈاکٹر صاحب کا اپنی رہائش گاہ پر استقبال کیا اور بہت دعائیں بھی دیں۔

تبصرہ

Top