فلپائن کی تاریخ میں منہاج القرآن کے زیراہتمام پہلی محفل میلاد کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل فلپائن کے زیراہتمام محفل میلاد 10 نومبر 2019ء کو CBBU میں منعقد ہوئی۔ فلپائن کی تاریخ میں منعقد والی یہ پہلی باقاعدہ محفل میلاد تھی، جو منہاج القرآن نے منعقد کی۔ محفل کا انعقاد منہاج ایشین کونسل کے صدر علی عمران نے کیا۔ شہر میں مقیم پاکستان کمیونٹی، تاجروں اور دیگر شخصیات نے محفل میں بھرپور شرکت کی۔

محفل کا آغاز علامہ شفیق الرحمن کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اویس سندھو نے پیش کی۔ منہاج ایشین کونسل کے صدر علی عمران نے میلاد النبی کے حوالے سے گفتگو کی۔ منہاج نعت کونسل نے نعت خوانی کی جبکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب بھی دکھایا گیا۔

محفل کے شرکاء نے فلپائن میں پہلی محفل نعت کے انعقاد پر منہاج القرآن کی اس کاوش کو سراہا اور آئندہ سالانہ اس محفل کے انعقاد کا اظہار کیا۔

رپورٹ: محمد حفیظ، سیکرٹری منہاج ایشین کونسل

تبصرہ

Top