منہاج حلقہ درود ناروے کے زیراہتمام عید میلادالنبی ﷺ کی مختلف سرگرمیاں

minhajulquran norway

منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے منہاج حلقہ درود کے زیراہتمام عید میلاد النبی ﷺ 2020ء کے موقع پر مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جن میں فیملی محافلِ میلاد النبی ﷺ، آن لائن آڈیو بک ریڈنگ، آن لائن نعت گوئی، ختم القرآن اور کثرت سے نذرانہ درود و سلام شامل تھا۔

منہاج حلقہ درود کی انتظامیہ نے اوسلو اور اس کے گردونواح میں قائم حلقات درود کی تمام ٹیم ممبرز کے لئے انفرادی طور پر فیملی میلادالنبی ﷺ کے نام سے ایک منفرد پروگرام تشکیل دیا جو ہر فیملی کے بچوں اور بڑوں کے لئے یکساں قابل عمل تھا۔

تلاوت قرآن، ترجمہ، منتخب حدیث مبارکہ از المنہاج السوی، نعت گوئی، خطاب کلپ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، درودوسلام اور دعا پر مشتمل یہ پروگرام منہاج حلقہ درود ٹیم کے تمام ممبرز نے اہتمام کے ساتھ اپنی فیمیلیز کے ساتھ منعقد کیا- ان انفرادی محافلِ میلاد میں بچوں اور بڑوں نے بھرپور شرکت کی اور حضور نبی کریم ﷺ کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔

منہاج حلقہ درود کے ممبرز نے ماہ ربیع الاول میں روزانہ کی بنیاد پر آن لائن بک ریڈنگ کے سلسلہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصنیف ’’حسن سراپائے رسول ﷺ‘‘ کو بذریعہ آڈیو ریکارڈنگز آن لائن مکمل کیا اور آن لائن بک ریڈنگ کے اس اہتمام کو پذیرائی حاصل ہوئی۔ اس پر منہاج حلقہ درود کی انتظامیہ نے اس سلسلہ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسی طرح یکم تا بارہ ربیع الاول حلقات درود کی خوش الحان نعت خواں ممبرز نے بارگاہ رسالت مآب میں گلہائے عقیدت بھی آن لائن پیش کئے۔ اس موقع پر تذکارِ صاحب قرآن کے ساتھ ساتھ تمام ٹیم ممبرز نے ختم القرآن کی سعادت بھی حاصل کی۔

حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں کثرت سے نذرانہ درود و سلام پیش کرنے کی لئے حلقات درود کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں Holmlia Team نے اول پوزیشن حاصل کی۔ منہاج حلقہءدرود ناروے کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول میں نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں مجموعی طور پر سولہ لاکھ، پنتالیس ہزار اور آٹھ سو اکتیس بار درود پاک کا نذرانہ پیش کیا گیا۔

رپورٹ: طیبہ توصیف نجم

minhajulquran norway

minhajulquran norway

minhajulquran norway

minhajulquran norway

تبصرہ

Top