ریاست مدینہ سوشل جسٹس کا عملی نمونہ تھی: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا سپین میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

مورخہ: 11 مارچ 2022ء

پاکستانی کمیوٹی کا ریاست مدینہ پر لکھی گئی کتاب کا سپنیش زبان میں ترجمہ کروانے کا اعلان
حضور نبی اکرم ﷺ نے دنیا کو الگ قومیت اور سیاسی وحدت کا تصور پیش کیا: چیئرمین سپریم کونسل

Dr Hassan Mohi ud Din Qadri addresses Pakistani Community in Spain

لاہور (11 مارچ 2022ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی جس میں تاجر، ماہرین تعلیم، آئی ٹی ایکسپرٹس، ڈاکٹرز، سیاسی، سماجی راہ نما شریک تھے کی طرف سے عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے مرکزی قائدین نے بھی شرکت کی۔ عشائیہ میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ریاست مدینہ کے موضوع پر فکر انگیز خطاب کیا جس پر سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز افراد نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ریاست مدینہ کے موضوع پر تحریر کی گئی تحقیقی کتاب کا سپینش زبان میں ترجمہ کروانے کا اعلان کیا۔

پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ افراد نے عشائیہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کے اسلامی، فلاحی ماڈل پر اس سے پہلے ایسی کوئی جامع کتاب تحریر نہیں کی گئی۔ ریاست مدینہ کے سیاسی، سماجی، معاشی، انتظامی، فلاحی، عدالتی ماڈل کو سمجھنے کے لئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی اس کتاب کا عمیق نظری سے مطالعہ ضروری ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چودھری ثاقب طاہر (صدر پاک فیڈریشن سپین)، چودھری امتیاز احمد لوراں (چیئرمین مسلم لیگ کیو)، پروفیسر طاہر عظیم (صدر اوورسیز کمیونٹی سپین)، چودھری امانت علی (چیئرمین پالسن)، ظل حسن (صدر ایم کیو آئی یورپ)، حسنات مصطفی ہاشمی، سید ذوالقرنین شاہ، راجہ شفیق کیانی، ڈاکٹر عرفان مجید، طاہر رفیع، جاوید مغل، راجہ ساجد محمود نے کہا کہ ایک اہم موضوع پر علمی، تحقیقی کتاب تحریر کرنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ شرکائے عشائیہ نے کہا کہ ریاست مدینہ کے آئینی، انتظامی، عدالتی پہلوؤں پر پہلی بار فکری معلومات حاصل ہوئیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ ریاست مدینہ سوشل جسٹس کا عملی نمونہ تھی۔ پاکستان کو ریاست مدینہ کے قالب میں ڈھالنے کے لئے نظام انصاف اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر سب سے زیادہ توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ بین المذاہب رواداری اور امن بقائے باہمی کا ایک مثالی نمونہ تھی۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے ریاست مدینہ کے آئینی و انتظامی سربراہ کے طور پر الگ قومیت اور سیاسی وحدت کا تصور پیش کیا۔

Dr Hassan Mohi ud Din Qadri addresses Pakistani Community in Spain

Dr Hassan Mohi ud Din Qadri addresses Pakistani Community in Spain

Dr Hassan Mohi ud Din Qadri addresses Pakistani Community in Spain

تبصرہ

Top