جرمنی: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تربیتی نشست

مورخہ: 16 مارچ 2022ء

minhaj ul quran

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دورہ جرمنی کے دوران ووپڑتال میں منعقدہ تنظیمی و تربیتی نشست میں خطاب کیا۔ اس موقع پر تربیتی نشست میں علامہ فرحت حسین شاہ ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل میونخ، علامہ حافظ حسین برمین، علامہ حافظ علی طارق، میاں عمران صدر NEC اور چن نصیب سیکرٹری جنرل NEC نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ منہاج القرآن کے رفقاء ایک فیملی ہیں، اگر ایک دوسرے کا درد، غم محسوس کریں گے تو خیر بڑھتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کی رفاقت کا مطلب ایک دوسرے کے ساتھ اخوت، محبت و مودت کا رشتہ قائم کرنا ہے۔ اخوت و رفاقت کے حقوق میں سے ہے کہ دکھ سکھ سانجھا ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام میں باہمی اخوت کا رشتہ ایسا ہوتا تھا کہ اس میں تکلفات نہ تھے۔ حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سنت کے مطابق ہمیں یہ جذبات اور اخلاق اپنی شخصیت کے اندر پیدا کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مشن منہاج القرآن کی اخوت کا پیغام یہ ہے کہ ایک دوسرے سے ملو، محبت کرو اور ایک دوسرے پر خرچ کرو۔ اس روش کو اپنانے سے اللہ کی محبت نصیب ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی اخوت کا یہ رشتہ قائم کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ اپنے عرش کے دائیں بائیں کرسیوں پر بٹھائے گا۔

اجلاس میں ووپڑتال کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی افراد نے شرکت کی، نشست کے اختتام پر مختلف 26 افراد نے تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ لی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

Top