منہاج القران انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام 26ویں تربیتی نشست

مورخہ: 06 جون 2022ء

منہاج القران انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام منہاج القرآن جاپان گنما سنٹر میں 26 ویں تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القران انٹرنیشنل سینئر نائب نظامت تربیت منہاج القرآن علامہ منہاج الدین قادری نے ’’محبتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی اصلِ ایمان‘‘ کے موضوع پر آن لائن خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ نفسا نفسی کے اس دور میں محبت رسول اللہ ﷺ ہی ہمارے ایمان کا بنیادی نیوکلیس ہے۔ ایمان کی حرارت محبت مصطفیٰ ﷺ میں ہے، جب تک یہ حرارت قائم دائم ہے تو ہمارا ایمان مضبوط اور پختہ تر ہوتا چلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اغیار اور مخالفین اسلام آج اسی سازش میں مصروف ہے کہ محبت مصطفیٰ ﷺ کو مسلمان سے جدا کیا جائے، اپنے ایمان میں محبت مصطفیٰ ﷺ میں مزید اضافہ کر کے ہمیں اس سازش کا مقابلہ کرنا ہے۔

‏‎اس نشست میں تحریک منہاج القرآن کے رفقاء اور پاکستانی کمیونٹی کے احباب اور خواتین نے بھی شرکت کی۔ ‏اس سے پہلے نشست کا آغاز حاشر وسیم نے تلاوت قرآن مجید فرقان حمید کی آیات مبارکہ سے کیا۔جس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ پروگرام میں محفلِ ذکر کا بھی اہتمام کیا گیا۔

محفلِ ذکر کے بعد حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ درود و سلام پیش کیا گیا۔ آخر میں شرکاء کے لیے لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا۔

تبصرہ

Top