برطانیہ: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ’’نیشنل یوتھ کانفرنس‘‘ سے خطاب

نیشنل یوتھ کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام ’’نیشنل یوتھ کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے پلیٹ فارم سے ’’منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے یوتھ موومنٹ‘‘ کے قیام کا اعلان کیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں ’’یوتھ موومنٹ‘‘ نوجوانوں میں محبت رسول ﷺ کے فروغ کے لیے ’’منہاج مسلم جنریشنز‘‘ کے نام سے کام کرے گی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو زندگی میں اعتدال اور توازن پیدا کریں۔ انسان کی مادی زندگی، روحانی زندگی اور روزمرہ کے معمولات زندگی میں اعتدال اور توازن قائم کرنے میں ہی کامیابی ہے۔ آج ہمیں ایک کامیاب انسان بننے کے لیے اپنی ضروریات زندگی، کاروبار، جاب وغیرہ حتیٰ کہ عبادات اور اللہ رب العزت کی بندگی و نوکری میں بھی توازن کا حسن پیدا کرنا ہے۔

شیخ الاسلام نے کہا کہ ہمیں اپنی عائلی و خاندانی زندگی میں اپنے والدین، بیوی بچوں، چھوٹے بڑوں، رشتہ داروں اور کمیونٹی کے ساتھ برتاو میں بھی توازن و عدل کے معیارات قائم کرنا ہوں گے۔ اسی طرح انسان کو حقیقی کامیابی کے لیے اپنے معاملات زندگی میں توازن و اعتدال پیدا کرنا ہے، اس کے ساتھ اللہ رب العزت کے ساتھ اپنے تعلق بندگی میں بھی توازن و حسن اعتدال پیدا کرنا ہے، کیونکہ توازن اور اعتدال ہی کامیابی کا راستہ ہے۔

یوتھ کانفرنس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری، شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے کے مختلف فورمز کے ذمہ داران و عہدیدار بھی موجود تھے۔

نیشنل یوتھ کانفرنس

نیشنل یوتھ کانفرنس

نیشنل یوتھ کانفرنس

نیشنل یوتھ کانفرنس

نیشنل یوتھ کانفرنس

نیشنل یوتھ کانفرنس

تبصرہ

Top