منہاج القرآن کے زیراہتمام لندن میں عظیم الشان تربیتی ورکشاپ

مورخہ: 27 مئی 2024ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے طبیعت اور شریعت کے موضوع پر دو گھنٹے خطاب کیا
منہاج القرآن کے بانی مغرب میں نئی نسل کو دین کے راستے پر گامزن کررہے ہیں: شرکاء

Tarbyti Workshop Under MQi London

لاہور(27 مئی 2024) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے لندن میں طبیعت اور شریعت کے موضوع پر عظیم الشان تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریعت کے احکامات پر عمل کرنے کے لئے طبیعت کو بدلنا ضروری ہے۔ طبیعت مائل نہ ہو تو اچھے اعمال انجام دینا ممکن نہیں ہوتے۔ نوجوان اپنی طبیعت کو شریعت کے سانچے میں ڈھالیں، فرائض کی ادائیگی کے لئے ہر قسم کی سستی، کوتاہی اور غفلت سے بچیں۔

تربیتی نشست میں ڈاکٹرحسن محی الدین قادری، ڈاکٹر غزالہ قادری، شیخ حماد مصطفی المدنی القادری، شیخ احمد مصطفی العربی القادری اور منہاج القرآن کے سینکڑوں سکالرز، راہنماؤں، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز پاکستانی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکائے تربیتی ورکشاپ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل یو کے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارے لئے یہ ایک بہت بڑی نعمت ہے کہ مغرب میں آباد نوجوان یہاں کی چکا چوند اور برق رفتار زندگی میں سے وقت نکال کر ڈاکٹر طاہرالقادری کی مجالس میں کلمات نصیحت سننے اور دین کے بارے میں آگاہی حاصل کے لئے بخوشی آتے ہیں۔ ورکشاپ میں شریک والدین کا مزید کہنا تھا منہاج القرآن مغرب میں نئی نسل کو دین کی راہ پر گامزن کرنے کا عظیم دینی فریضہ انجام دے رہی ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مبغلین، علمائے کرام، آئمہ مساجد، خطیب حضرات جو کہتے ہیں سب سے پہلے اُسے اپنی زندگی پر نافذ کریں، جو نیکی طبیعت کا حصہ ہو گی سننے والوں پر بھی اثر چھوڑے گی، حضور نبی اکرم ﷺ منصب نبوت پر فائز ہونے سے پہلے بھی صادق و امین کی شہرت رکھتے تھے۔ اُن کے بدترین مخالف بھی ان کی صداقت اور دیانت کے معترف تھے اور اپنی امانتیں بخوشی آپ ؐ کے سپردکرتے تھے یہی وہ کردار تھا جس کی وجہ سے بہت تھوڑے عرصے میں کرۂ ارض پر نیکی اور بھلائی کے کام کی دعوت دینے والی ایک موثر ترین جماعت وجود میں آئی اور جس کے اثرات و ثمرات شرق و غرب تک پھیل گئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن فتنوں کے اس دور میں حق کی آواز ہے۔ ہماری محنت اخلاق اور کردار سازی کے لئے ہے۔

Tarbyti Workshop Under MQi London

Tarbyti Workshop Under MQi London

Tarbyti Workshop Under MQi London

Tarbyti Workshop Under MQi London

Tarbyti Workshop Under MQi London

Tarbyti Workshop Under MQi London

Tarbyti Workshop Under MQi London

تبصرہ

Top