منہاج القران انٹرنیشنل جاپان گنما سنٹر میں سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد
منہاج القران انٹرنیشنل جاپان گما سینٹر کے زیراہتمام 13 دسمبر بروز جمعہ کو عظیم الشان سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں منہاج القران انٹرنیشنل جاپان کے رفقاء قائدین وابستگان نے خصوصی شرکت کی۔ محفل کا اغاز تلاوت قران مجید سے ہوا جبکہ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ عقیدت پیش کیا گیا۔
علامہ نفیس حسین قادری امیر منہاج القران انٹرنیشنل جاپان نے سیدہ کائنات کی سیرت اور پیغام اہل بیت کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا جسے عوام الناس نے بہت سراہا۔ محفل کے اختتام پہ سید کائنات کی یوم آمد کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔
تبصرہ