منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِاہتمام ڈنمارک فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد

پاکستان کے سفیر شعیب سرور اور علامہ حسن میر قادری کی تقریب میں خصوصی شرکت و خطاب

MWF Denmark Fundraising Event Copenhagen

کوپن ہیگن (ڈنمارک): منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِاہتمام بلوم میریج ہال ویلبی دارالحکومت کوپن ہیگن ڈنمارک میں پاکستان میں آرفن بچوں کی کفالت کے لئے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں برطانیہ سے معروف قوال قیصر محمود و ہمنوا نے انگلینڈ سے خصوصی شرکت کی اور صوفیانہ کلام پیش کیے۔

پاکستان کے سفیر شعیب سرور نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ تقریب میں خصوصی شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فلاحی پروگرام معاشرے میں اتحاد، محبت اور مثبت تبدیلی کو فروغ دیتے ہیں، منہاج ویلفیئر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں قابلِ تحسین قرار دیا۔

علامہ حسن میر قادری (فرانس) نے خطاب میں یتیموں کی کفالت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اسے اسلام میں بلند مقام کا حامل عمل قرار دیا۔

صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈنمارک صبغت ریاض نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ محفل اس بات کا ثبوت ہے کہ کمیونٹی خدمتِ انسانیت کے جذبے سے سرشار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی کوششوں سے یتیم بچوں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ صدر منہاج القرآن ڈنمارک قیصر نجیب نے اپنے پیغام میں برصغیر کی صوفی روایت اور اولیاء کرام کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ محبت، رواداری اور خدمتِ خلق ہی اصل پیغام ہے۔

اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کی جانب سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈنمارک کو فلاحی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ شرکت کی۔

تبصرہ

Top