جامعۃ الازہر مصر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 58ویں سالگرہ تقریب

رپورٹ : محمد نواز شریف، غلام صمدانی

جامعۃ الازھر، مصر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 58 ویں سالگرہ کو پروقار انداز میں منایاگیا۔ اس سلسلہ میں جامعۃ الازھر میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیرتعلیم طلبہ نے 19 فروری 2009ء کو سالگرہ تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے کی۔

تقریب کا آغاز صاحبزادہ ضیاء المصطفیٰ مکی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حافظ غلام صمدانی نے حاصل کی۔ خواجہ محمد اسحاق نے سرائیکی زبان میں عارفانہ کلام پیش کیا۔ اس کے بعد ہارون عباسی، غلام صمدانی اور نعیم قیصر نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے لیے اپنا لکھا کلام پڑھا۔ کاشف برادران نے دف کے ساتھ تحریکی ترانہ پیش کیا۔

صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا تحریک منہاج القرآن کے ساری دنیا میں تشخص کی وجہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سیرت و کردار اور علم و عمل ہے۔ آج جو بھی اپنے علم و کردار اور سیرت کو اسوہ حسنہ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرے گا تو اللہ تعالیٰ اسے ہر فیلڈ میں کامیابی عطا فرمائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کا عالمی پیغام امن پھیلانے میں جو کاوشیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کیں ان پر تحریک منہاج القرآن میں ساری دنیا کے رفقاء اور امت مسلمہ آج شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے لیے دعا گو ہے۔ اس موقع پر تمام طلبہ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا خصوصی کیک بھی کاٹا۔ اس تقریب میں صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے جامعہ الازہر کے مختلف امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ انعامات حاصل کرنے والوں کے نام یہ ہیں۔

حافظ عرفان سہیل (کالج آف عربیک لٹریچر) دوسری پوزیشن
شہزادہ ضیاء المصطفیٰ (کالج آف شریعہ) دوسری پوزیشن
حافظ نعیم قیصر (کالج آف شریعہ) دوسری پوزیشن
حافظ ساجد علی (کالج آف شریعہ) دوسری پوزیشن
قاری اشتیاق (کالج آف شریعہ) دوسری پوزیشن
حافظ ادریس قادری (کالج آف اصول الدین) دوسری پوزیشن

صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے جامعۃ الازھر مصر میں منہاج یونیورسٹی کی نمائندگی کرنے والے منہاجینز طلبہ کو شاندار نتائج اور پوزیشن حاصل کرنے پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں ملک امیر نے طلبہ کی اس کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام کی قدیم ترین یونیورسٹی جامعۃ الازھر میں غیر عربی طلبہ کا پوزیشن حاصل کرنا پاکستان اور منہاج القرآن کے لیے بصد افتخار ہے۔ تقریب کے اختتام پر پیر سید نصیر الدین شاہ نصیر کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اس موقع پر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے دعا کرائی۔ انہوں نے پیر سید نصیرالدین شاہ نصیر کی رحلت کو عالم اسلام کے لیے علمی نقصان قرار دیا۔ تقریب کی نقابت کے فرائض صاحبزادہ یاسر عثمانی نے سر انجام دئیے۔

تبصرہ

Top