الہدایہ یوتھ کیمپ 2009ء

مورخہ: 10 اگست 2009ء

منہاج القرآّن انٹرنیشل برطانیہ کے زیراہتمام 3 روزہ سالانہ "الہدایہ کیمپ 2009ء" وارک یونیورسٹی کاؤنٹری برطانیہ میں منعقد ہوا۔ نوجوان نسل کے لیے اس سہ روز کیمپ میں دنیا بھر سے 13 سو سے زائد نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے شرکت کی۔

8 اگست 2009ء کی صبح 9 بجے سے کیمپ کے شرکاء کی آمد شروع ہو گئی۔ تمام شرکاء کے کوائف کی کمپیوٹرائزڈ تصدیق کے بعد انہیں پاسز جاری کیے گئے۔ شام کے معروف دینی سکالر الاستاذ الفقیہ المحقق الشیخ اسعد محمد سعید الصاغرجی نے یونیورسٹی کے آرٹ سنٹر ہال میں شرکاء سے پہلا خطاب کیا جس کا موضوع "نظم و ضبط اور حسن سلوک" تھا۔ دوسرا لیکچر الیشخ عبدالحکیم مراد نے دیا جنہوں نے غیر مسلم معاشرے میں دیگر مذاہب کے ساتھ رہن سہن کو اپنا موضوع بنایا۔

قرات اور نعت کو نوجوانوں کی روحانی ترو تازگی کے لیے گاہے بگاہے شامل حال رکھا گیا۔ صاحبزادہ حماد مصطفیٰ القادری نے لحن داؤدی میں تلاوت کلام مجید پیش کی۔ اس کے علاوہ شام کے الشیخ عبدالرحمان اور ان کے دیگر ساتھیوں کے ساتھ حسان منہاج نعت کونسل کے قوال حضرات اس کیمپ میں نوجوانوں کو عربی، اردو اور پنجابی کلاموں سے محظوظ کرتے رہے۔ سہ پہر چار بجے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہال میں تشریف لائے تو آپ کا بھرپور نعروں سے استقبال کیا گیا۔ الہدایہ کیمپ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر زاہد اقبال نے شیخ الاسلام کو خوش آمدید کہا اور لیکچر کی دعوت دی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کیمپ کے دوران "امن و اتحاد" اور "دینی تعلیم و تربیت" کے موضوع پر خطابات کیے۔ مصری حکومت کے سابق وزیر پروفیسر یحیٰ جمال نے کیمپ کے پہلے روز شرکت کی اور خصوصی لیکچر دیا۔ کیمپ میں 1991ء میں دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے معروف برطانوی فوٹو گرافر پیٹر سینڈرز کی تصویری نمائش بھی شرکاء کی توجہ کا مرکز رہی، ان کی تصویری نمائش دنیا کے کئی ممالک میں دینی، معاشرتی اور سماجی حوالوں سے تھی۔ شرکاء نے اسے بھر پور پسند کیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے منہاج القرآن کے عالمی تنظیمی نیٹ ورک پر شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عہدیداران نے بڑی ہی پرکشش سرگرمیوں سے آگاہی دی جن میں اہم ترین آغوش کا قیام تھا۔ اس میں بتایا گیا کہ 34 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی اس عمارت کا کام تیزی سے شروع ہے اس کے علاوہ دیگر قدرتی آفات میں ان کی سرگرمیوں کو پروجیکٹر اور دستاویزی فلم کے ذریعے شرکاء کو دکھایا گیا۔

پورے کیمپ کا نقطہ عروج سوال و جواب کی نشست تھی۔ عیسائی عبادت گاہ کے نمائندے ڈاکٹر کرسٹوفر لیب، لیور پول یونیورسٹی کے پروفیسر رون گیوز، کارڈف یونیورسٹی کی ڈاکٹر سوفی حیلیٹ رے، برمنگھم یونیورسٹی کے ڈاکٹر طاہر عباس، ہوم آفس کے مقصود احمد اور جنگ لندن کے ایڈیٹر ظہور نیازی سوالات کرنے والے پینل میں شامل تھے۔ ہر سوال کا موضوع انتہاء پسندی، دہشت گردی اور پوری مسلم نوجوان نسل کو اس سے بچانے کے عملی اقدامات تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے جوابات پر نوجوانوں نے تالیوں سے اطمینان قلب کا اظہار کر کے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کیمپ میں شامل نوجوانوں کو بار بار یاد دلا رہے تھے کہ دنیا سے اپنے تعلق اور محبت کو ایک حد سے زیادہ مضبوط نہ کرو بلکہ اپنا رہن سہن، کردار و اخلاق اور باقی ماندہ زندگی کو ان تین دنوں کی طرح تبدیل کر لو تاکہ بروز قیامت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اللہ تعالیٰ کے سامنے شرمندگی نہ اٹھانا پڑے۔ وہ بار بار اپنی درد بھری اور پرسوز بھری آواز میں نوجوانوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے اور اسلامی تعلیمات کے عین مطابق زندگی گزانے کی تلقین کر رہے تھے۔

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دنیاوی امور کی ادائیگی میں والدین کے ساتھ حسن سلوک، میاں بیوی، عزیز رشتہ داروں کے علاوہ غیر مسلم اور دیگر رنگ و نسل کے لوگوں کے ساتھ زندگی گزارنے اور مثبت رویے کا پرچار کر رہے تھے۔ وہ نوجوانوں پر تین دن میں تقریبا پندرہ سے زیادہ گھنٹوں تک کے لیکچرز میں آداب زندگی اور اپنی فرائض کی ادائیگی کے علاوہ اسلامک لاز (شرعی نظام) کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کرتے رہے۔

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نوجوانوں کو اسلام میں دہشت گردی اور جہاد کے درمیان فرق پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو دینی تعلیمات اپنی عملی زندگی میں ہمیں دی ہیں ان کے مطابق ایک چیونٹی، بلی یا کتے تک کو مارنے والے پر جنت حرام ہو جاتی ہے چہ جائیکہ ایک چلتے پھرتے انسان کو خودکش بم سے یا گلے کاٹ کر ہلاک کر دیا جائے۔ اسلام نے تو جنگ کے زمانے میں بھی بوڑھوں، عورتوں، بچوں اور بڑی عمارتوں کو تباہ و برباد کرنے سے روکا ہے معلوم نہیں موجودہ نام نہاد دہشت گرد کس اسلام کے نام پر اسلام دشمنی کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ نوجوان امت مسلمہ کا عظیم سرمایہ ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر اعلیٰ دینی و دنیاوی تعلیم کے زیور سے خود کو آراستہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے اپنے دین اور قوم کی عزت و عظمت کو بڑھانا ہے تو خود کو عملی اسلحہ سے لیس کر لیں اور اسلام کے نام پر سختی اختیار کرنے والوں کی اصلاح کے لئے معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کبھی بھی بزور شمشیر نہیں پھیلا بلکہ اعلیٰ عملی کردار نے اسلام اور مسلمان کو عزت و احترام بخشا ہے۔

شیخ الاسلام نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن، اللہ تعالیٰ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دیئے گئے حقیقی پیغام امن کو دنیا بھر میں پھیلانے اور اس کی تبلیغ و ترویج اور اشاعت کا کام کر رہی ہے جس میں غیر مسلم اقلیت کے ساتھ نہ صرف حسن سلوک بلکہ انہیں عزت و احترام اور ان کی زندگیوں کو اور عبادتگاہوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ انتہاء پسندی کے خاتمے اور اس کو رد کرنے کے لئے گھروں سے نکل کر میدان میں آئیں اور حکومتی اداروں سے مل کر اپنی کمیونٹی کے اندر دینی تعلیمات کے عین مطابق انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے امتیاز کا شعور پیدا کریں۔

کیمپ کے آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تمام حاضرین کو اس دعا اور پیغام کے ساتھ رخصت کیا کہ وہ ان تین دنوں کی رفاقت کو اپنی زندگیوں میں عملی تبدیلی کا پہلا قدم جان کر آئندہ زندگی ایسے گزاریں کہ زمین پر چلتے پھرتے ان کے کردار سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امتی ہونے کا تاثر نمایاں دکھائی دے۔

3 روزہ کیمپ کا اختتام پروقار انداز میں ہوا جس میں تمام نوجوانوں نے بلند نعروں اور تالیوں کی گونج میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

رپورٹ و تصاویر : آفتاب بیگ (آکسفورڈ)

الہدایہ کیمپ کی انٹرنیشنل میڈیا پر کوریج

Google News, UK
'Ideas are the best' weapons
'Muslim Camp' draws UK teens to combat extremism
Kamp Muslim Inggris Melawan Ekstrimis

Yahoo News
"Muslim Camp" draws teens to combat extremism

euronews
“Muslim Camp” draws UK teens to combat extremism

Stv
"Muslim Camp" draws UK teens to combat extremism

Global Tv . Com
‘Muslim Camp' draws U.K. teens to combat extremism

The Star phoenix
‘Muslim Camp' draws U.K. teens to combat extremism

Toronto Star
'Ideas are the best' weapons: Islamic scholar

Canada.com
Messenger of moderation
Sufischolar seeks to save young Muslims from radicalization

The Brunei Times
UK Muslim camp preaches peace

National Post
Messenger of moderation

National Post
Preacher a voice for moderation

The Gazette
‘Muslim Camp' draws U.K. teens to combat extremism

The Vancouver Sun
‘Muslim Camp' draws U.K. teens to combat extremism

The Malaysia Insider
‘Muslim Camp’ draws UK teens to combat extremism

Islam Online.net
UK Sufi Camp Combats Extremism

Republika Online
Kamp Muslim Inggris Melawan Ekstrimis

Reuters Italia
Gran Bretagna, "campo islamico" contro estremismo seduce giovani

Reuters India
'Muslim Camp' draws UK teens to combat extremism

Birmingham Post
Islamic author denounces terrorism as a cancer in Muslim world

Islam Online
UK Sufi Camp Combats Extremism

National Post
Preacher a voice for moderation

Point de Bascule Canada
GRANDE BRETAGNE - UN IMAM SOUFISTE CANADIEN PRÊCHE UN AUTRE ISLAM À DES MUSULMANS BRITANNIQUES. IL ENSEIGNE L'INCLUSION, LA "SPIRITUALITÉ", LA PAIX ET LA MODÉRATION...

The Province
‘Muslim Camp' draws U.K. teens to combat extremism

Euro News
“Muslim Camp” draws UK teens to combat extremism

The Windsor Star
‘Muslim Camp' draws U.K. teens to combat extremism

IB Times
"Muslim Camp" draws UK teens to combat extremism

Javno
`Muslim Camp` Draws UK Teens To Combat Extremism

Aussie Muslims
'Muslim Camp' draws UK teens to combat extremism

The Revival
"Muslim Camp" draws UK teens to combat extremism!

NEWS Tin
"Muslim Camp" draws teens to combat extremism

Yanabi . Com
"Muslim Camp" draws teens to combat extremism...

Digg
‘Muslim Camp’ draws teens to combat extremism

Nicer News
‘Muslim Camp’ draws teens to combat extremism

Topix
'Muslim Camp' draws UK teens to combat extremism

Canada
‘Muslim Camp' draws U.K. teens to combat extremism

Leader Post
‘Muslim Camp' draws U.K. teens to combat extremism

Best News
"Muslim Camp" draws UK teens to combat extremism

World Peace
'Muslim Camp' draws teens to combat extremism

ABC News
"Muslim Camp" Draws Teens to Combat Extremism

Euro Islam . Info
‘Muslim Camp’ draws UK teens to combat extremism

Hizb ut-Tahrir
"Muslim Camp" draws UK teens to combat extremism

World News
'Muslim Camp' draws UK teens to combat extremism

Toronto Star
'Muslim Camp' draws UK teens to combat extremism

The Free Library online
"Muslim Camp" draws teens to combat extremism

Daily Times
‘Muslim Camp’ draws UK teens to combat extremism

Reuters UK
"Muslim Camp" draws UK teens to combat extremism

Reuters
"Muslim Camp" draws teens to combat extremism

Canada
‘Muslim Camp' draws U.K. teens to combat extremism

The PEW Forum | Religion News
'Ideas are the best' weapons: Islamic scholar

The Siasat
'Muslim Camp' draws UK teens to combat extremism

Bay Ledger News Zone
"Muslim Camp" draws teens to combat extremism

Maryam-blog Blogspot
‘MUSLIM CAMP’ DRAWS UK TEENS TO COMBAT EXTREMISM

Talk Islam
“Muslim Camp” draws teens to combat extremism.

Times of Malta
Without attacks, Qaeda's roars ring hollow

In Sing
'Muslim Camp' draws UK teens to combat extremism

msnbc
'Muslim Camp' draws UK teens to combat extremism

تبصرہ

Top